🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

42. بَابُ الِاقْتِصَارِ فِي الْعَمَلِ وَالدَّوَامِ عَلَيْهِ .
مختصر عمل کرنا، لیکن باقاعدگی سے کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3560
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَتْ مَوْلَاةٌ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَصُومُ النَّهَارَ وَتَقُومُ اللَّيْلَ فَقِيلَ لَهُ: إِنَّهَا تَصُومُ النَّهَارَ وَتَقُومُ اللَّيْلَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِكُلِّ عَمَلٍ شِرَّةً وَالشِّرَّةُ إِلَى فَتْرَةٍ فَمَنْ كَانَتْ فَتْرَتُهُ إِلَى سُنَّتِي فَقَدِ اهْتَدَى وَمَنْ كَانَتْ فَتْرَتُهُ إِلَى غَيْرِ ذَلِكَ فَقَدْ ضَلَّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک کنیز تھی، جو دن کے وقت روزہ رکھا کرتی تھی، اور رات کے وقت نوافل پڑھا کرتی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی: وہ دن کے وقت روزہ رکھتی ہے، اور رات کو نفل پڑھتی رہتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر عمل میں ایک اہتمام ہوتا ہے (یعنی آدمی اس کے لیے چاق و چوبند ہوتا ہے،) اور ہر اہتمام میں فرق (یعنی کزوری یا کاہلی کا پہلو) آ جاتا ہے، تو جس شخص کا فرق، میری سنت کی طرف ہو گا، وہ ہدایت حاصل کر لے گا، اور جس شخص کا فرق اس کے علاوہ ہو گا، وہ گمراہ ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3560]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3561
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ لَا يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ إِلْيَاسَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالی تھکتا نہیں ہے، بلکہ تم تھک جاتے ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن الیاس ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3561]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3562
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَعَائِشَةَ قَالَا: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَسْجِدَ فَإِذَا صَوْتُهُ كَدَوِيِّ النَّحْلِ [ مِنْ ] قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ فَقَالَ:" إِنَّ الْإِسْلَامَ لِيَتَّسِعُ ثُمَّ تَكُونُ فَتْرَةً فَمَنْ كَانَتْ لَهُ فَتْرَةٌ إِلَى غُلُوٍّ وَبِدْعَةٍ فَأُولَئِكَ أَهْلُ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْمُسَيَّبُ بْنُ شَرِيكٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے، وہاں شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ کی طرح قرآن کی تلاوت کی آواز آ رہی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلام کشادہ ہو جاتا ہے، پھر اس میں ضعف آ جاتا ہے، تو جس شخص کا ضعف، غلو اور بدعت کی طرف ہو گا، تو وہ لوگ اہل جہنم میں سے ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسیب بن شریک ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3562]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10776»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3563
وَعَنْ جَعْدَةَ بْنِ هُبَيْرَةَ قَالَ: ذُكِرَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَوْلًى لِبَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ يُصَلِّي وَلَا يَنَامُ وَيَصُومُ وَلَا يُفْطِرُ فَقَالَ:" أَنَا أُصَلِّي وَأَنَامُ وَأَصُومُ وَأُفْطِرُ، لِكُلِّ عَمَلٍ شِرَّةٌ وَلِكُلِّ شِرَّةٍ فَتْرَةٌ فَمَنْ تَكُنْ فَتْرَتُهُ إِلَى السُّنَّةِ فَقَدِ اهْتَدَى وَمَنْ تَكُنْ إِلَى غَيْرِ ذَلِكَ فَقَدْ ضَلَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جعدہ بن ہبیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بنوعبدالمطلب کے غلام کا ذکر کیا گیا، جو نماز پڑھتا رہتا تھا اور سوتا نہیں تھا، (نفلی) روزے رکھتا رہتا تھا، اور کوئی روزہ ترک نہیں کرتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں (نفلی) نماز ادا کرتا بھی ہوں، اور سو بھی جاتا ہوں، میں (نفلی) روزہ رکھتا بھی ہوں، اور ترک بھی کر دیتا ہوں، ہر عمل کے لیے نشاط (یعنی چاق و چوبند ہونے کا پہلو) ہوتا ہے، اور ہر چاق و چوبند ہونے میں ضعف (اور تھکاوٹ کا پہلو) آ جاتا ہے، تو جس شخص کا ضعف (یعنی عمل ترک کر دینے کا پہلو) سنت کی طرف ہو گا، وہ ہدایت حاصل کر لے گا، اور جس کا اُس (سنت) کے علاوہ کسی اور کی طرف ہو گا، وہ گمراہ ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3563]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2186، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1238، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 246/2، 1687/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3564
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" خُذُوا مِنَ الْعِبَادَةِ مَا تُطِيقُونَ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَسْأَمُ حَتَّى تَسْأَمُوا" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ نُمَيْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اتنی (نفلی) عبادت اختیار کرو! جس کی تم طاقت رکھتے ہو، کیونکہ اللہ تعالیٰ نہیں تھکتا ہے بلکہ تم تھک جاتے ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن نمیر ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3564]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7939»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3565
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عَلَيْكُمْ مِنَ الْعَمَلِ بِمَا تُطِيقُونَ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم پر اتنا عمل کرنا لازم ہے، جس کی تم طاقت رکھتے ہو، کیونکہ اللہ تعالیٰ نہیں تھکتا ہے، اور تم تھک جاتے ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3565]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله من اسمه عفيف ابو المليح بن اسامة الهذلي، 15382»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3566
وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ النَّفْسَ مَلُولَةٌ وَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَا يَدْرِي قَدْرَ الْمُدَّةِ، فَلْيَنْظُرْ مِنَ الْعِبَادَةِ مَا يُطِيقُ ثُمَّ لِيُدَاوِمْ عَلَيْهِ فَإِنَّ أَحَبَّ الْأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ مَا دِيمَ عَلَيْهِ وَإِنَّ قَلَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْجَارُودُ بْنُ يَزِيدَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک نفس ملول ہو جاتا ہے، اور تم میں سے کوئی ایک بھی مدت کے بارے میں نہیں جانتا (کہ اُسے کتنی زندگی نصیب ہوتی ہے؟) تو آدمی کو عبادت کے حوالے سے اس بات کا جائزہ لینا چاہیے جس کی وہ طاقت رکھ سکتا ہو، پھر اُسے باقاعدگی سے کرنا چاہیے کیونکہ اللہ تعالی کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل وہ ہے، جسے باقاعدگی سے کیا جائے، اگر وہ تھوڑا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جارود بن یزید ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3566]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7892»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3567
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقُمْتُ خَلْفَهُ فَصَلَّيْتُ بِصَلَاتِهِ فَلَمَّا جَلَسَ خَفَّفَ فِي قِيَامِهِ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ فَيُسْمِعُنِي السَّلَامَ ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيَّ فَقَالَ:" اكْلَفِي مِنَ الْعَمَلِ مَا تُطِيقِينَ" يَقُولُهَا ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو رات کے وقت نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا، میں آپ کے پیچھے کھڑی ہو گئی، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی پیروی میں نماز ادا کی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے، تو آپ نے مختصر قیام کیا، پھر آپ نے دو مختصر رکعت ادا کیں، پھر آپ نے سلام پھیر دیا، پھر آپ کھڑے ہو گئے، پھر آپ نے دو رکعات ادا کیں، پھر آپ نے سلام پھیر دیا، آپ نے سلام کی آواز مجھ تک پہنچائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: ”اتنے عمل کا خود کو پابند کرو، جس کی تم طاقت رکھتی ہو“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3567]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9351»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3568
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْمًا يَجْتَهِدُونَ فِي الْعِبَادَةِ اجْتِهَادًا شَدِيدًا فَقَالَ:" تِلْكَ ضَرُورَةُ الْإِسْلَامِ وَشِرَّتُهُ وَلِكُلِّ عَمَلٍ شِرَّةٌ فَمَنْ كَانَتْ فَتْرَتُهُ إِلَى اقْتِصَادٍ فَنِعْمَ مَا هُوَ، وَمَنْ كَانَتْ فَتْرَتُهُ إِلَى الْمَعَاصِي فَأُولَئِكَ هُمُ الْهَالِكُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ وَقَدْ قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ: حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ فَذَهَبَ التَّدْلِيسُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کچھ لوگوں کا ذکر کیا گیا، جو بہت اہتمام کے ساتھ عبادت کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ اسلام کی ضرورت اور اس کے لیے نشاط (یعنی چاق و چوبند ہونا) ہے، اور ہر نشاط میں کسلمندی آ جاتی ہے، تو جس شخص کا (کسلمندی کی وجہ سے عمل کو) ترک کرنا، میانہ روی کی طرف ہو گا، تو یہ اچھی چیز ہو گی، اور جس شخص کا (کسلمندی کی وجہ سے عمل کو) ترک کرنا گناہ کی طرف ہو گا، تو یہی لوگ ہلاکت کا شکار ہونے والے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں، ابن اسحاق نے یہ بات بیان کی ہے: ابوزبیر نے مجھے حدیث بیان کی، تو اس طرح تدلیس ختم ہو جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3568]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6503، وأخرجه مسند البزار برقم: 2401، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 67/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3569
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ بَيْتِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ فَوَقَفَ عَلَى الْبَابِ فَقَالَ:" مَا لَكِ يَا كَحِيلَةُ مُتَبَذِّلَةٌ؟ أَلَيْسَ عُثْمَانُ شَاهِدًا؟" قَالَتْ: بَلَى وَمَا اضْطَجَعَ عَلَى فِرَاشٍ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا وَيَصُومُ النَّهَارَ فَلَا يُفْطِرُ فَقَالَ:" مُرِيهِ أَنْ يَأْتِيَنِي" فَلَمَّا جَاءَ قَالَتْ لَهُ فَانْطَلَقَ إِلَيْهِ فَوَجَدَهُ فِي الْمَسْجِدِ فَجَلَسَ إِلَيْهِ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، فَبَكَى ثُمَّ قَالَ: قَدْ عَلِمْتُ أَنَّهُ قَدْ بَلَغَكَ عَنِّي أَمْرٌ! قَالَ:" أَنْتَ الَّذِي تَصُومُ النَّهَارَ وَتَقُومُ اللَّيْلَ لَا يَقَعُ جَنْبُكَ عَلَى فِرَاشٍ؟" قَالَ عُثْمَانُ: قَدْ فَعَلْتُ ذَلِكَ أَلْتَمِسُ الْخَيْرَ! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِعَيْنِكَ حَظٌّ وَلِجَسَدِكَ حَظٌّ، فَصُمْ وَأَفْطِرْ وَنَمْ وَقُمْ وَائْتِ زَوْجَكَ فَإِنِّي أَنَا أَصُومُ وَأُفْطِرُ وَأَنَامُ وَأُصَلِّي وَآتِي النِّسَاءَ فَمَنْ أَخَذَ بِسُنَّتِي فَقَدِ اهْتَدَى، وَمَنْ تَرَكَهَا ضَلَّ، وَإِنَّ لِكُلِّ عَمَلٍ شِرَّةً وَلِكُلِّ شِرَّةٍ فَتْرَةٌ فَإِذَا كَانَتِ الْفَتْرَةُ إِلَى الْغَفْلَةِ فَهِيَ الْهَلَكَةُ وَإِذَا كَانَتِ الْفَتْرَةُ إِلَى الْفَرِيضَةِ فَلَا يَضُرُّ صَاحِبَهَا شَيْئًا، فَخُذْ مِنَ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُ فَإِنِّي إِنَّمَا بُعِثْتُ بِالْحَنِيفِيَّةِ السَّمْحَةِ فَلَا تُثْقِلْ عَلَيْكَ عِبَادَةَ رَبِّكَ لَا تَدْرِي مَا طُولُ عُمُرِكَ؟" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ تُشْبِهُ هَذَا فِي النِّكَاحِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کے گھر سے باہر نکلے اور دروازے پر ٹھہر گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے کہیلہ! تمہیں کیا ہوا ہے؟ تمہاری حالت اتنی خراب کیوں ہے؟ کیا عثمان گھر میں موجود نہیں ہے؟ اس خاتون نے عرض کی: جی ہاں! وہ اتنے، اتنے عرصے سے کبھی بستر پر لیٹے نہیں ہیں (یعنی رات بھر نفل پڑھتے رہتے ہیں)، وہ دن کے وقت نفلی روزہ رکھ لیتے ہیں، کوئی روزہ ترک نہیں کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس سے کہنا کہ وہ میرے پاس آئے، جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ (گھر) آئے، تو اس خاتون نے انہیں بتایا (کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو یاد کیا ہے) وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف روانہ ہوئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد میں پایا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر بیٹھ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے منہ پھیر لیا، وہ رونے لگے اور پھر انہوں نے کہا: مجھے یہ بات پتہ چل گئی ہے کہ میرے بارے میں کوئی بات آپ تک پہنچی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم ہی وہ شخص ہو، جو دن کے وقت روزہ رکھ لیتے ہو اور رات بھر نفل پڑھتے رہتے ہو؟ اور رات بھر اپنا پہلو بستر پر نہیں رکھتے ہو؟ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں نے بھلائی کے حصول کے لئے ایسا کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہاری آنکھ کا بھی حصہ ہے، تمہارے جسم کا بھی حصہ ہے، تم (نفلی) روزہ رکھا بھی کرو اور ترک بھی کر دیا کرو، سو بھی جایا کرو اور نقل بھی پڑھ لیا کرو، اپنی بیوی کے پاس بھی جایا کرو، میں (نفلی) روزہ رکھتا بھی ہوں، اور ترک بھی کر دیتا ہوں، سوتا بھی ہوں، اور (نفل) نماز بھی پڑھ لیتا ہوں، اور خواتین کے ساتھ بھی رہتا ہوں، جو شخص میری سنت کو اختیار کرے گا، وہ ہدایت حاصل کر لے گا، اور جو شخص اُسے ترک کرے گا، وہ گمراہ ہو جائے گا، ہر عمل میں ایک چستی ہوتی ہے اور ہر چستی میں سستی آ جاتی ہے، تو جس شخص کی سستی غفلت کی طرف ہو گی، تو یہ ہلاکت ہو گی، اور جب سستی فرض کی طرف ہو گی، تو پھر ایسا کرنے والے کو وہ کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی، تم اتنا عمل کرو، جتنی تم طاقت رکھتے ہو، کیونکہ مجھے بالکل سیدھے اور آسان راستے کے ہمراہ مبعوث کیا گیا ہے، تم اپنے اوپر، اپنے پروردگار کی عبادت کا بوجھ نہ لادو، کیونکہ تم یہ نہیں جانتے کہ تمہاری عمر کتنی طویل ہو گی؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے، اور وہ ضعیف ہے، میں یہ کہتا ہوں: کچھ احادیث، جو اس روایت سے مشابہہ ہیں، وہ نکاح سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3569]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7883»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں