🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

37. بَابٌ فِيمَنْ يَفِرُّ مِنَ الْمَوْتِ .
اس شخص کا بیان جو موت سے فرار اختیار کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3896
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ الَّذِي يَفِرُّ مِنَ الْمَوْتِ كَمَثَلِ الثَّعْلَبِ، تَطْلُبُهُ الْأَرْضُ بِدَيْنٍ فَجَعَلَ يَسْعَى حَتَّى إِذَا أَعْيَا وَابْتَهَرَ دَخَلَ جُحْرَهُ فَقَالَتْ لَهُ الْأَرْضَ: يَا ثَعْلَبُ دَيْنِي، فَخَرَجَ وَلَهُ حُصَاصٌ فَلَمْ يَزَلْ كَذَلِكَ حَتَّى تَقَطَّعَتْ عُنُقُهُ فَمَاتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُعَاذُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهُذَلِيُّ قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَى رَفْعِ حَدِيثِهِ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”وہ شخص جو موت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے اس کی مثال لومڑی کی طرح ہے، جسے زمین قرض کی وجہ سے تلاش کرتی ہے وہ دوڑتی رہتی ہے یہاں تک کہ جب وہ تھک جاتی ہے، اور اس کا سانس پھول جاتا ہے، تو اپنی بل میں داخل ہو جاتی ہے زمین اس سے کہتی ہے: اے لومڑی! میرا قرض؟ وہ نکلتی ہے، تو وہ تیز دوڑتی ہے، اور وہ اسی طرح (دوڑتی) رہتی ہے، یہاں تک کہ اس کی گردن ٹوٹ جاتی ہے، اور وہ مر جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معاذ بن محمد ہذلی ہے عقیلی بیان کرتے ہیں: اس حدیث کے ”مرفوع“ ہونے میں اس کی متابعت نہیں کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3896]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6324»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں