الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابٌ فِيمَنْ يَسْتَرِيحُ إِذَا مَاتَ .
اس شخص کا بیان، جو مرنے کے بعد راحت حاصل کر لیتا ہے
حدیث نمبر: 3941
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: جَاءَ بِلَالٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَاتَتْ فُلَانَةٌ وَاسْتَرَاحَتْ. فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" إِنَّمَا يَسْتَرِيحُ مَنْ غُفِرَ لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا بلال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں خاتون کا انتقال ہو گیا ہے، اور اس نے راحت حاصل کر لی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے آپ نے ارشاد فرمایا: راحت وہ حاصل کرتا ہے، جس کی مغفرت ہو جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3941]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3941]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23878، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9375»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3942
وَعَنْهَا: تُوُفِّيَتِ امْرَأَةٌ كَانَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَضْحَكُونَ مِنْهَا وَيُمَازِحُونَهَا فَقُلْتُ: اسْتَرَاحَتْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّمَا يَسْتَرِيحُ مَنْ غُفِرَ لَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ان کے (یعنی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے) حوالے سے یہ روایت منقول ہے: ایک خاتون کا انتقال ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب اس خاتون کے ساتھ ہنسی مذاق کیا کرتے تھے میں نے کہا: اس عورت کو راحت نصیب ہو گئی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: راحت اس کو نصیب ہوتی ہے، جس کی مغفرت ہو جائے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3942]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3942]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔