الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابٌ فِيمَنْ يَتَصَدَّقُ بِثُلُثِ مَا يَخْرُجُ مِنْ زَرْعِهِ .
جو شخص اپنی زرعی پیداوار کا ایک تہائی حصۃ صدقہ کر دے
حدیث نمبر: 4366
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَجُلًا بَيْنَا هُوَ يَسْقِي زَرْعًا إِذْ رَأَى غَيَابَةً بَرَهًا فَسَمِعَ فِيهَا صَوْتًا: أَنِ اسْقِ أَرْضَ فُلَانٍ. فَاتَّبَعَ الصَّوْتَ حَتَّى انْتَهَى إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي سُمِّيَتْ فَسَأَلَ صَاحِبَهَا: مَا عَمَلُكَ فِيهَا؟ قَالَ: إِنِّي أُعِيدُ فِيهَا ثُلُثًا، وَأَتَصَدَّقُ بِثُلُثٍ، وَأَحْبِسُ لِأَهْلِي ثُلُثًا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص اپنے کھیت کو پانی دے رہا تھا، اسی دوران اس نے ایک بادل دیکھا اس نے اس بادل میں ایک آواز سنی کہ تم فلاں شخص کی زمین کو سیراب کرو، وہ شخص اس آواز کے پیچھے چل پڑا، یہاں تک کہ وہ اس زمین تک پہنچ گیا، جس زمین کا نام لیا گیا تھا، اس نے اس زمین کے مالک سے دریافت کیا: تم اس زمین میں کیا طریقہ اختیار کرتے ہو؟ اس نے بتایا: ایک تہائی حصہ میں اس میں دوبارہ لگا دیتا ہوں، ایک تہائی حصہ صدقہ کر دیتا ہوں، اور ایک تہائی حصہ اپنے اہل خانہ کے لئے روک لیتا ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4366]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9464)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4367
وَعَنْ مَسْرُوقٍ: أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَبْعَثُ إِلَى أَرْضِهِ أَنْ يَفْعَلَ فِيهَا ذَلِكَ.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مسروق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنی زمین کی طرف یہ پیغام بھیجتے تھے کہ اس میں بھی ایسا ہی کیا جائے۔
یہ دونوں روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4367]
یہ دونوں روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4367]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح