🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

10. بَابٌ فِيمَا كَانَ دُونَ النِّصَابِ وَمَا تَجِبُ فِيهِ الزَّكَاةُ .
اس چیز کا بیان، جو نصاب سے کم ہو، کس چیز میں زکوۃ لازم ہوتی ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4378
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسٍ مِنَ الْإِبِلِ صَدَقَةٌ، وَلَا خَمْسِ أَوَاقٍ، وَلَا خَمْسَةِ أَوْسَاقٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”پانچ سے کم اونٹوں میں، پانچ اوقیہ سے کم (چاندی میں) اور پانچ وسق سے کم (اناج میں) زکوۃ لازم نہیں ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4378]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (5670)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5637، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 697»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4379
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پانچ اوقیہ سے کم (چاندی) میں زکوۃ لازم نہیں ہوتی، پانچ اونٹوں سے کم میں زکوۃ لازم نہیں ہوتی، اور پانچ وسق سے کم (اناج) میں زکوۃ لازم نہیں ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4379]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8968»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4380
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: جَرَتِ السُّنَّةُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَدَاقِ النِّسَاءِ اثْنَتَا عَشْرَةَ أُوقِيَّةً، وَالْأُوقِيَّةُ أَرْبَعُونَ دِرْهَمًا، فَذَلِكَ ثَمَانُونَ وَأَرْبَعُمِائَةٍ.
وَجَرَتِ السُّنَّةُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ صَاعٌ وَالْوُضُوءِ رِطْلَيْنِ، وَالصَّاعُ ثَمَانِيَةُ أَرْطَالٍ.
وَجَرَتِ السُّنَّةُ فِيمَا أَخْرَجَتِ الْأَرْضُ مِنَ الْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالزَّبِيبِ، وَالتَّمْرِ، إِذَا بَلَغَ خَمْسَةَ أَوْسُقٍ. وَالْوَسْقُ: سِتُّونَ صَاعًا فَذَلِكَ ثَلَاثُمِائَةِ صَاعٍ. بِهَذَا الصَّاعِ الَّذِي جَرَتْ بِهِ السُّنَّةُ.
وَجَرَتِ السُّنَّةُ مِنْهُ - يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ أَنَّهُ ] لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ زَكَاةٌ. وَالْوَسْقُ: سِتُّونَ صَاعًا بِهَذَا الصَّاعِ، فَذَلِكَ ثَلَاثُمِائَةِ صَاعٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے خواتین کے مہر کے بارے میں یہ سنت جاری ہے کہ وہ بارہ اوقیہ ہو گا، ایک اوقیہ چالیس درہم کا ہوتا ہے، تو یہ چار سو اسی درہم ہو جائیں گے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے غسل جنابت میں یہ سنت جاری ہوئی ہے کہ وہ ایک صاع پانی کے ذریعے کیا جائے گا، اور وضو، دو رطل پانی کے ذریعے کیا جائے گا، ایک صاع میں آٹھ رطل ہوتے ہیں۔ زمین سے جو بھی پیداوار ہوتی ہے، جیسے گندم، جو، کشمش اور کھجور، اُس کے بارے میں یہ سنت جاری ہوئی ہے کہ جب وہ پانچ وسق تک پہنچ جائے (تو زکوۃ لازم ہو گی) اور ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے، تو یہ تین سو صاع ہو جائیں گے، یہ اس صاع کے مطابق ہو گا، جس کے مطابق سنت جاری ہوئی ہے۔ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے یہ سنت جاری ہوئی ہے: پانچ وسق سے کم (اناج) میں زکوۃ واجب نہیں ہو گی، ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے، اس صاع کے حساب سے ہو گا، تو اس اعتبار سے یہ تین سو صاع ہو جائیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ طلحی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4380]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (341)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 341، 5119، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1190»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4381
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَجُلًا مَنْ بُنِيَ مَخْزُومٍ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسَاقٍ صَدَقَةٌ، وَلَا فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ، وَلَا فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو مخزوم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو زکوۃ وصول کرنے کے لئے بھیجا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پانچ وسق سے کم (اناج میں) زکوۃ لازم نہیں ہو گی، پانچ اونٹوں سے کم میں زکوۃ لازم نہیں ہو گی، اور پانچ اوقیہ سے کم (چاندی) میں زکوۃ لازم نہیں ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4381]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (933)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 933»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولکن حدیث صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں