🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

12. بَابٌ مِنْهُ فِي بَيَانِ الزَّكَاةِ .
زکوۃ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4394
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ الْأَشْدَقِ قَالَ: أَدْرَكْتُ عِدَّةً مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهُمْ رُقَادُ بْنُ رَبِيعَةَ قَالَ: أَخَذَ مِنَّا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْغَنَمِ مِنَ الْمِائَةِ شَاةً، فَإِنْ زَادَتْ فَشَاتَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ كَثِيرٍ الْبَجَلِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَيَعْلَي مَتْرُوكٌ.
یعلی بن اشدق بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعدد صحابہ کا زمانہ پایا ہے، جن میں سے ایک سیدنا رقاد بن ربیعہ رضی اللہ عنہ ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے بکریوں میں، ایک سو بکریوں سے ایک بکری اور اگر زیادہ ہوں، تو دو بکریاں وصول کی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن کثیر بجلی ہے، میں نے کسی کو اُس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، یعلی نامی راوی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4394]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4631)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4631»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4395
وَعَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بَعَثَ مُصَدِّقًا فَقَالَ: تَعْتَدُّ عَلَيْهِمْ بِالسَّخْلِ؟ فَقَالُوا: يَعْتَدُّ عَلَيْنَا بِالسَّخْلِ، وَلَا يَأْخُذُ مِنْهُ. فَلَمَّا قَدِمَ عَلَى عُمَرَ ذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: نَعَمْ يُعْتَدُّ عَلَيْهِمْ بِالسَّخْلَةِ يَحْمِلُهَا الرَّاعِي وَلَا يَأْخُذُهَا، وَلَا يَأْخُذُ الْأَكُولَةَ، وَلَا الرُّبَّى، وَلَا الْمَاخِضَ، وَلَا فَحْلَ الْغَنَمِ، وَيَأْخُذُ الْجَذَعَةَ، وَالثَّنِيَّةَ، فَذَلِكَ عَدْلٌ بَيْنَ غَذِيِّ الْمَالِ وَخِيَارِهِ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سفیان بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے زکوۃ وصول کرنے والا شخص بھیجا، تو انہوں نے فرمایا: تم نے جانوروں میں بالکل چھوٹے بچے کو بھی شمار کرنا ہے، لوگوں نے کہا: اس نے ہمارے حوالے سے بالکل چھوٹے بچے کو بھی شمار کیا ہے، لیکن زکوۃ میں اُسے وصول نہیں کیا، جب وہ شخص سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: جی ہاں! ان لوگوں کے خلاف چھوٹے بچے کو شمار کیا جائے گا، جسے چرواہا اٹھا کے چلتا ہے، لیکن زکوۃ وصول کرنے والا اسے زکوۃ میں وصول نہیں کرے گا، اور نہ ہی وہ ایسے جانور کو وصول کرے گا جس کو اپنے کھانے کے لیے یا اپنے لیے دودھ حاصل کرنے کے لیے پالا گیا ہو، نہ حاملہ کو اور نہ ہی بکرے کو وصول کرے گا، وہ جذعہ اور ثنبہ کو وصول کرے گا، اور (عمدہ یا بالکل ہی ردی مال کی بجائے) درمیانے درجہ کا مال وصول کرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4395]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6395)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4396
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ فِي الْبَقَرِ الْعَوَامِلِ صَدَقَةٌ، وَلَكِنْ فِي كُلِّ ثَلَاثِينَ تَبِيعٌ، وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنٌّ، أَوْ مُسِنَّةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”کھیت میں ہل چلانے میں استعمال ہونے والی گائیوں میں زکوۃ نہیں ہو گی، ویسے ہر تیس میں ایک تبیع، اور ہر چالیس میں ایک مسن یا مسنہ کی ادائیگی لازم ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4396]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10974)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10974»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4397
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَالَ: فِي خَمْسٍ وَعِشْرِينَ مِنَ الْإِبِلِ بَنَتُ مَخَاضٍ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فَابْنُ لَبُونٍ ذَكَرٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پچیس اونٹوں میں بنت مخاض کی ادائیگی لازم ہو گی، اگر وہ نہ ہو، تو ابن لبون مذکر کی ادائیگی لازم ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4397]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9589)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4398
وَعَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ مَسْرُوقَ بْنَ وَائِلٍ قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ بِالْعَقِيقِ فَأَسْلَمَ وَحَسُنَ إِسْلَامُهُ وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُحِبُّ أَنْ تَبْعَثَ إِلَى قَوْمِي تَدْعُوهُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ، وَأَنْ تَكْتُبَ لِي كِتَابًا إِلَى قَوْمِي عَسَى اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَهُمْ. فَقَالَ لِمُعَاوِيَةَ: اكْتُبْ لَهُ، فَكَتَبَ [ لَهُ ] :" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، إِلَى الْأَقْيَالِ مِنْ حَضْرَمَوْتَ بِإِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَالصَّدَقَةِ عَلَى التِّيعَةِ، وَالتِّيمَةِ، وَفِي السَّيُوبِ الْخُمْسُ، وَفِي الْبَعْلِ الْعُشْرُ، لَا خِلَاطَ وَلَا وِرَاطَ، وَلَا شِغَارَ وَلَا شِنَاقَ، وَلَا جَنَبَ، وَلَا جَلَبَ بِهِ، وَلَا يُجْمَعُ بَيْنَ بَعِيرَيْنِ فِي عِقَالٍ، مَنْ أَجْبَى فَقَدْ أَرْبَى، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
وَبَعَثَ إِلَيْهِمْ زِيَادُ بْنُ لَبِيبٍ الْأَنْصَارِيُّ.
أَمَّا الْخِلَاطُ: فَلَا يُجْمَعُ بَيْنَ الْمَاشِيَةِ.
وَأَمَّا الْوِرَاطُ: فَلَا يُقَوِّمُهَا بِالْقِيمَةِ.
وَأَمَّا الشِّغَارُ: فَيُزَوِّجُ الرَّجُلُ ابْنَتَهُ، وَيُنْكِحُ الْآخَرُ ابْنَتَهُ بِلَا مَهْرٍ.
وَالشِّنَاقُ: أَنْ يَعْقِلَهَا فِي مَبَارِكِهَا.
وَالْإِجْبَاءُ: أَنْ تُبَاعَ الثَّمَرَةُ قَبْلَ أَنْ تُؤْمَنَ عَلَيْهَا الْعَاهَةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ضحاک بن نعمان بن سعد بیان کرتے ہیں: سیدنا مسروق بن وائل رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ”عقیق“ کے مقام پر حاضر ہوئے، انہوں نے اسلام قبول کر لیا اور ان کا اسلام عمدہ ہوا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ میری قوم کی طرف کسی کو بھیجیں، اور انہیں اسلام کی دعوت دیں، آپ میرے لئے ایک تحریر لکھ دیں، جو میری قوم کے نام ہو، ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت نصیب کرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ تم اسے تحریر لکھ دو! تو انہوں نے اسے تحریر لکھ کے دی: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے، یہ ”حضر موت“ کے اکابرین کے نام ہے کہ نماز قائم کی جائے، زکوۃ ادا کی جائے، تیعہ (یعنی چالیس بکریوں) اور تیمہ (ایک قول کے مطابق اس سے مراد وہ بکریاں ہیں جو چالیس سے زائد ہوں، یہاں تک کہ ان کی تعداد اگلے فریضہ تک پہنچ جائے اور ایک قول کے مطابق اس سے مراد وہ بکری ہے جو گھر میں ذاتی استعمال کا دودھ حاصل کرنے کے لیے ہو)، میں صدقہ (یعنی زکوۃ) لازم ہو گی، جبکہ سیوب (وہ مال جو زمانہ جاہلیت میں دفن کیا گیا تھا اگر وہ کسی کو مل جاتا ہے، تو اس) میں خمس کی ادائیگی لازم ہو گی، بارانی زمین (کی پیداوار میں) عشر کی ادائیگی لازم ہو گی، نہ ”خلاط“ ہو گا، اور نہ ”وراط“ ہو گا، نہ ”شغار“ ہو گا، نہ ”شناق“ ہو گا، نہ ”جنب“ ہو گا، نہ اُسے لایا جائے گا، نہ ایک رسی میں دو اونٹوں کو اکھٹا کیا جائے گا، جو شخص اجباء کرے گا (یعنی کھیت کی پیداوار یا پھل وغیرہ کے پک کر تیار ہونے سے پہلے اس کو فروخت کرے گا)، وہ سود کا کام کرے گا، اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زیاد بن لبید انصاری رضی اللہ عنہ کو ان کی طرف بھیجا تھا۔
(مصنف فرماتے ہیں:) جہاں تک لفظ ”خلاط“ کا تعلق ہے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ جانوروں کو اکٹھا نہیں کیا جائے گا۔ جہاں لفظ ”وراط“ کا تعلق ہے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ اُن کی قیمت کا تعین نہیں کیا جائے گا۔ جہاں تک لفظ ”شغار“ کا تعلق ہے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی کر دے، اس شرط پر کہ دوسرا شخص بھی اپنی بیٹی کی شادی اُس کے ساتھ کر دے گا، اور درمیان میں کوئی مہر نہ ہو۔ لفظ ”شناق“ کا مطلب یہ ہے کہ آدمی اُن کو ان کے بیٹھنے کی جگہ پر باندھ دے۔ لفظ ”اجباء“ سے مراد یہ ہے کہ پھل کو فروخت کر دیا جائے، اس سے پہلے کہ وہ آفت سے محفوظ ہو جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4398]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں