🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

26. بَابُ الْعُمَّالِ عَلَى الصَّدَقَةِ وَمَا لَهُمْ مِنْهَا .
زکوۃ وصول کرنے کے اہلکار، اور اُنہیں اِس حوالے سے کیا ملے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4449
عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" الْعَامِلُ عَلَى الصَّدَقَةِ بِالْحَقِّ لِوَجْهِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ كَالْغَازِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى أَهْلِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر حق کے ہمراہ زکوۃ وصول کرنے کا کام کرنے والا شخص، اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے والے کی مانند ہے، جب تک وہ اپنے گھر واپس نہیں آتا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4449]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15399»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4450
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْعَامِلُ إِذَا اسْتُعْمِلَ فَأَخَذَ الْحَقَّ وَأَعْطَى الْحَقَّ لَمْ يَزَلْ كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى بَيْتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ذُؤَيْبُ بْنُ عِمَامَةَ. قَالَ الذَّهَبِيُّ: ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَغَيْرُهُ، وَلَمْ يُهْدَرْ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عامل شخص کو جب اہلکار مقرر کیا جائے اور وہ حق وصول کرے اور حق ادا کرے، تو وہ مسلسل اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی مانند رہتا ہے، جب تک وہ اپنے گھر واپس نہیں آ جاتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ذویب بن عمامہ ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: امام دارقطنی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، اور اسے رائیگاں نہیں کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4450]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (281)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 281»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4451
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ مُصَدِّقًا إِلَى قَوْمِهِ، فَلَمَّا أَخَذَ صَدَقَاتِهِمْ وَافَقَ ذَلِكَ وَفَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں زکوۃ وصول کرنے والے کے طور پر بھیجا، جب انہوں نے اُن لوگوں سے زکوۃ وصول کر لی، تو اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن زبرقان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4451]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (80/17)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4452
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَاعِيًا فَاسْتَأْذَنْتُهُ أَنْ آكُلَ مِنَ الصَّدَقَةِ فَأَذِنَ لَنَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے زکوۃ وصول کرنے والے کے طور پر بھیجا، میں نے آپ سے یہ اجازت مانگی کہ میں زکوۃ میں سے کھا لیا کروں، تو آپ نے مجھے اجازت دیدی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4452]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4453
وَعَنْ سَلَمَةَ الْهَمْدَانِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَى قَيْسِ بْنِ مَالِكٍ الْأَرْحَبِيِّ:" بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ، مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى قَيْسِ بْنِ مَالِكٍ سَلَامٌ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ وَمَغْفِرَتُهُ، أَمَّا بَعْدُ: فَذَاكُمْ أَنِّي اسْتَعْمَلْتُكَ عَلَى قَوْمِكَ: عُرْبِهِمْ وَخُمُورِهِمْ، وَمَوَالِيهِمْ وَحَاشِيَتِهِمْ، وَأَعْطَيْتُكَ مِنْ ذُرَّةِ يَسَارٍ مِائَتَيْ صَاعٍ مِنْ زَبِيبِ خَيْوَانَ مِائَتَيْ صَاعٍ، جَارٍ ذَلِكَ لَكَ وَلِعَقِبِكَ مِنْ بَعْدِكَ أَبَدًا أَبَدًا [ قَالَ قَيْسُ وَقَوْلُ رَسُولِ اللَّهِ أَبَدًا أَبَدًا ] أَحَبُّ إِلَيَّ إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ يَبْقَى [ لِي ] عَقِبِي أَبَدًا.
قَالَ يَحْيَى: عُرْبُهُمْ: أَهْلُ الْبَادِيَةِ، وَخُمُورُهُمْ: أَهْلُ الْقُرَى.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ سَلَمَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سلمہ ہمدانی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قیس بن مالک ارحبی کی طرف خط لکھا: ”اے اللہ! تیرے اسم سے برکت حاصل کرتے ہوئے (میں آغاز کرتا ہوں) یہ اللہ کے رسول سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قیس بن مالک کے نام ہے، تم پر سلام ہو، اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں اور اس کی مغفرت نازل ہو، اما بعد! میں تمہیں تمہاری قوم پر عامل مقرر کرتا ہوں، اُن کے دیہاتیوں پر بھی، اور شہروں پر بھی اُن کے موالیوں پر بھی اور اُن کے متعلقین پر بھی، اور میں تمہیں یسار (یہ یمن میں موجود ایک پہاڑ کا نام ہے) کے اناج کے دو سو صاع، اور خیوان (یہ یمن کا ایک شہر ہے) کی کشمش کے دو سو صاع دیتا ہوں (یعنی یہ تمہاری تنخواہ مقرر کرتا ہوں)، اور یہ خدمت تمہارے لئے اور تمہارے بعد تمہاری آل اولاد کے لئے ہمیشہ ہمیشہ برقرار رہے گی“۔ قیس نامی صاحب کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ”ہمیشہ، ہمیشہ رہے گی“ یہ میرے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ ہے اب مجھے یہ توقع ہے کہ اب میری اولاد ہمیشہ، ہمیشہ رہے گی۔ یحیی نامی راوی کہتے ہیں: ”عربہم“ سے مراد، دیہاتی لوگ ہیں اور خمورہم“ سے مراد شہری، یعنی بستیوں کے رہنے والے لوگ ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن یحیی بن سلمہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4453]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (912)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں