الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابُ تَأَلُّفِ النَّاسِ بِالْعَطِيَّةِ .
عطیہ دے کر لوگوں کی تالیف قلب کرنا
حدیث نمبر: 4571
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: إِنْ كَانَ الرَّجُلُ لَيَأْتِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْلِمُ لِلشَّيْءِ مِنَ الدُّنْيَا لَا يُسْلِمُ إِلَّا لَهُ، فَمَا يُمْسِي حَتَّى يَكُونَ الْإِسْلَامُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا.
سیدنا انس بن مالک بھی یہ فرماتے ہیں: کوئی شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا تھا وہ صرف دنیاوی فائدے کے لئے اسلام قبول کرتا تھا اس کے اسلام قبول کرنے کی وجہ سے صرف یہی ہوتی تھی، لیکن شام ہونے سے پہلے اسلام اس کے نزدیک دنیا اور اس میں موجود ہر چیز سے زیادہ محبوب ہو چکا ہوتا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4571]
یہ روایت امام ابویعلی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4571]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3750)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4572
وَفِي رِوَايَةٍ: إِنْ كَانَ الرَّجُلُ لَيَسْأَلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشَّيْءَ لِلدُّنْيَا فَيُسْلِمُ لَهُ - وَالْبَاقِي بِمَعْنَاهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالٌ صِحَاحٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالٌ صِحَاحٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دنیا کی کوئی چیز مانگتا تھا اور اسی کی وجہ سے اسلام قبول کرتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4572]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4572]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3880)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح