🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

60. بَابٌ فِيمَنْ تَصَدَّقَ بِمَا يَكْرَهُ .
جو شخص کوئی ایسی چیز صدقہ کرے، جسے وہ خود ناپسند کرتا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4627
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا أَرَادَتْ أَنْ تَتَصَدَّقَ بِلَحْمٍ مُنْتِنٍ فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَتَصَدَّقِينَ بِمَا لَا تَأْكُلِينَ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَالِدٌ الْقَسْرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے ایک بودار گوشت صدقہ کرنے کا ارادہ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم ایسی چیز صدقہ کرنے لگی ہو جسے تم خود نہیں کھاتی ہو؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد قسری ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4627]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1853»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4628
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أُهْدِيَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَبٌّ، فَلَمْ يَأْكُلْهُ، قَالَتْ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا نُطْعِمُهُ الْمَسَاكِينَ؟ قَالَ:" لَا تُطْعِمُوهُمْ مَا لَا تَأْكُلُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گوہ تحفہ کے طور پر پیش کی گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہیں کھایا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم اسے مسکینوں کو نہ کھلا دیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشا فرمایا: تم انہیں وہ چیز نہ کھلاؤ جو تم خود نہیں کھاتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4628]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 24396، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5112»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں