🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

74. بَابٌ فِي الِادِّخَارِ .
ذخیرہ کرنا (یعنی کوئی چیز سنبھال کر رکھنا)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4699
وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَطْعِمْنَا يَا بِلَالُ". ثُمَّ أَقْبَضْتُ لَهُ قَبَضَاتٍ فَقَالَ:" زِدْنَا يَا بِلَالُ". فَزِدْتُهُ ثَلَاثًا. فَقُلْتُ: لَمْ يَبْقَ شَيْءٌ إِلَّا شَيْئًا ادَّخَرْتُهُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ:" أَنْفِقْ بِلَالُ، وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي الْأُولَى مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ، وَفِي الثَّانِيَةِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ الْقُرَشِيِّ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہمیں کھانے کے لئے دو! میں نے کچھ مٹھی کھجوریں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بلال مزید دو میں نے تین مرتبہ مزید پیش کیں میں نے عرض کی: اب صرف وہ چیز باقی رہ گئی ہے، جسے میں نے اللہ کے رسول کے لئے سنبھال کے رکھا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم خرچ کرو اور عرش والی ذات کی طرف سے کمی کا اندیشہ نہ کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ پہلی روایت میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ اور دوسری روایت میں طلحہ بن زید قرشی ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4699]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4700
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بِلَالٍ وَعِنْدَهُ صُبْرَةٌ مِنْ تَمْرٍ فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا بِلَالُ؟" قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادَّخَرْتُهُ لَكَ وَلِضِيفَانِكَ. فَقَالَ:" أَمَا تَخْشَى أَنْ يَفُورَ لَهُ بُخَارٌ فِي جَهَنَّمَ؟ أَنْفِقْ بِلَالُ، وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا".
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَالثَّوْرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے ان کے پاس کھجوروں کا ایک ڈھیر موجود تھا آپ نے ارشاد فرمایا: اے بلال یہ کس لئے ہے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ میں نے آپ کے لئے اور آپ کے مہمانوں کے لئے سنبھال کے رکھی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم اس بات سے نہیں ڈرتے ہو کہ جہنم میں بخار اس پر آ جائے گا: اے بلال خرچ کرو اور عرش والی ذات کی طرف سے کمی کا اندیشہ نہ رکھو“۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4700]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10300) اخرجه البزار فى المسند (3653)، أخرجه مسند البزار برقم: 1978، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1020، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9930، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6415»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4701
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَادَ بِلَالًا فَأَخْرَجَ لَهُ صُبْرَةً مِنْ تَمْرٍ فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا بِلَالُ؟" قَالَ: ادَّخَرْتُهُ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ:" أَمَا تَخْشَى أَنْ يُجْعَلَ لَكَ بُخَارٌ فِي جَهَنَّمَ؟ أَنْفِقْ بِلَالُ وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے انہوں نے کھجوروں کا ایک ڈھیر آپ کے سامنے پیش کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: بلال یہ کس لئے ہیں انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ میں نے آپ کے لئے سنبھال کے رکھی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تمہیں اس بات کا اندیشہ نہیں ہے کہ جہنم میں بخار تمہارے لئے مقرر کر دیا ہو۔ اے بلال! خرچ کرو اور عرش والی ذات کی طرف سے کمی کا اندیشہ نہ رکھو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں حسن سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4701]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1025) و (1026) اخرجه ابو يعلي فى المسند (3640) اخرجه البزار فى المسند (3654 و3655)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1024، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3169، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3374»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں