الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 4815
عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو الْأُمَوِيِّ قَالَ: قِيلَ لِعَائِشَةَ: رُئِيَ هَذَا الشَّهْرُ لِتِسْعٍ وَعِشْرِينَ. قَالَتْ: وَمَا يُعْجِبُكَ مِنْ ذَاكَ؟ لِمَا صُمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ أَكْثَرَ مِمَّا صُمْنَا ثَلَاثِينَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعید بن عمرو اموی بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہا: گیا: اس مہینے میں انتیس کا چاند نظر آ گیا ہے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تمہیں اس بات پر کیا حیرانگی ہو رہی ہے؟ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ انتیس روزے اس سے زیادہ مرتبہ رکھے ہیں جتنی مرتبہ ہم نے تیس روزے رکھے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4815]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4815]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23997، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5245»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4816
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَا تَقُولُوا: نَقُصَ الشَّهْرُ ; لِمَا صُمْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ أَكْثَرَ مِمَّا صُمْنَا ثَلَاثِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مِسْوَرُ بْنُ الصَّلْتِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مِسْوَرُ بْنُ الصَّلْتِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم یہ نہ کہو مہینہ کم ہو گیا ہے کیونکہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ انتیس روزے اس سے زیادہ مرتبہ رکھتے ہیں جتنی مرتبہ ہم نے تیس روزے رکھے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسور بن صلت ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4816]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسور بن صلت ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4816]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5441»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف