🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

25. بَابٌ فِيمَنْ فَطَّرَ صَائِمًا .
جو شخص روزہ دار کو افطاری کروائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4894
عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا عَلَى طَعَامٍ وَشَرَابٍ مِنْ حَلَالٍ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ فِي سَاعَاتِ شَهْرِ رَمَضَانَ، وَصَلَّى عَلَيْهِ جِبْرِيلُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِهِ لَيْلَةَ الْقَدْرِ:" وَرُزِقَ دُمُوعًا وَرِقَّةً". قَالَ سَلْمَانُ: إِنْ كَانَ لَا يَقْدِرُ عَلَى قُوتِهِ. قَالَ: عَلَى كِسْرَةِ خُبْزٍ، أَوْ مَذْقَةِ لَبَنٍ، أَوْ شَرْبَةِ مَاءٍ، كَانَ لَهُ ذَلِكَ.
وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَهُ أَحَادِيثُ صَالِحَةٌ، وَهُوَ صَدُوقٌ، قُلْتُ: وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص روزہ دار کو حلال کھانے اور مشروب کے ذریعے افطاری کروائے تو رمضان کے مہینے کی تمام گھڑیوں میں فرشتے اس کے لئے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں اور شب قدر میں سیدنا جبرائیل علیہ السلام اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور انہوں نے شب قدر کے بعد یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اس شخص کو آنسو اور رقت عطا کی جاتی ہے“۔ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اگر آدمی روزہ دار کو پوری خوراک فراہم کرنے پر قادر نہ ہو (تو کیا کرے؟) آپ نے فرمایا: روٹی کا ایک ٹکڑا دے دے یا دودھ کا ایک گھونٹ دے دے یا پانی کا ایک گھونٹ دے دے تو بھی اسے یہ اجر مل جائے گا۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: اس کے حوالے سے صالح احادیث منقول ہیں اور وہ صدوق ہے میں یہ کہتا ہوں، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4894]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6162)، أخرجه مسند البزار برقم: 2501، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6162»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4895
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْتَقِصَ مِنْ أَجْرِهِ شَيْئًا، وَمَا عُمِلَ مِنْ أَعْمَالِ الْبِرِّ شَيْءٌ إِلَّا كَانَ أَجْرُهُ لِصَاحِبِ الطَّعَامِ مَا كَانَ قُوَّةُ الطَّعَامِ [ فِيهِ ] ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص روزہ دار کو افطاری کرواتا ہے اسے روزے دار کے اجر کی مانند اجر ملتا ہے، اور روزہ دار کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہوتی جو بھی نیکی کی جاتی ہے، تو کھانا کھلانے والے کو اس کا اجر ملتا ہے، جب تک (اس) کھانے کی قوت اس روزہ دار میں موجود ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبداللہ ایلی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4895]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7132، 8433»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4896
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ رُشَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص روزہ دار کو افطاری کرواتا ہے اسے اس (روزہ دار) کے اجر کی مانند اجر ملتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن رشید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4896]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11449)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11449، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 3545»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں