الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. بَابٌ فِي الصَّائِمِ يَأْكُلُ الْبَرَدَ .
روزہ دار شخص کا اولے کھانا
حدیث نمبر: 5014
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: مَطَرَتِ السَّمَاءُ بَرَدًا، فَقَالَ لَنَا أَبُو طَلْحَةَ - وَنَحْنُ غِلْمَانٌ -: نَاوِلْنِي يَا أَنَسُ مِنْ ذَلِكَ الْبَرَدِ. فَنَاوَلْتُهُ، فَجَعَلَ يَأْكُلُ، وَهُوَ صَائِمٌ فَقُلْتُ: أَلَسْتَ صَائِمًا؟ قَالَ: بَلَى إِنَّ هَذَا لَيْسَ بِطَعَامٍ وَلَا شَرَابٍ وَإِنَّمَا هُوَ بَرَكَةٌ مِنَ السَّمَاءِ نُطَهِّرُ بِهِ بُطُونَنَا. قَالَ أَنَسٌ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ:" خُذْ عَنْ عَمِّكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مَوْقُوفًا وَزَادَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ فَكَرِهَهُ وَقَالَ: إِنَّهُ يَقْطَعُ الظَّمَأَ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: آسمان سے ژالہ باری ہوئی تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے ہم سے کہا: جب کہ ہم اس وقت لڑکے تھے اے انس بن مالک مجھے اولے پکڑاؤ میں نے انہیں پکڑائے تو انہوں نے کھانے شروع کر دیے میں نے ان سے کہا: کہ آپ کا روزہ نہیں ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں۔ یہ نہ تو کھانے کی کوئی چیز ہے، اور نہ پینے کی کوئی چیز ہے یہ آسمان کی برکت ہے، جس کے ذریعے ہم اپنے پیٹ کو پاک کریں گے سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو آپ نے ارشاد فرمایا: اپنے چچا سے حاصل کرو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں
یہ روایت امام بزار نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”میں نے سعید بن مسیب کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا اور یہ بات بیان کی کہ یہ پیاس کو ختم کرتا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5014]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1424) اخرجه احمد فى المسند (279/3) اخرجه البزار فى المسند (1021 و 1022)، أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1864، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2319/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف