الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
49. بَابٌ يُقَالُ لَهُ: الرَّيَّانُ لَا يَدْخُلُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا الصَّائِمُونَ " .
روزے کی فضیلت
حدیث نمبر: 5083
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الصَّوْمُ؟ قَالَ:" فَرْضٌ مُجْزِئٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَيَأْتِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِتَمَامِهِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَيَأْتِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِتَمَامِهِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! روزہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک ایسا فرض، جو کفایت کر جاتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں ذکر کی ہے، جو آگے چل کر ایک مکمل طور پر آئے گی، اگر اللہ نے چاہا اس کی سند میں ایک رادی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5083]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20858»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5084
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ائْذَنْ لِي أَخْتَصِيَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خِصَاءُ أُمَّتِي الصِّيَامُ وَالْقِيَامُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اجازت دیں کہ میں خصی ہو جاؤں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری امت کے خصی ہونے کا طریقہ روزے رکھنا اور قیام کرنا ہے (یعنی ایسا کرنے سے شہوت ختم ہو جائے گی)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5084]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5084]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (173/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6575، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 776/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 5085
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ قَيْصَرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ صَامَ يَوْمًا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ بَاعَدَهُ اللَّهُ مِنْ جَهَنَّمَ كَبُعْدِ غُرَابٍ طَارَ وَهُوَ فَرْخٌ حَتَّى مَاتَ هَرِمًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: سَلَامَةُ بْنُ قَيْصَرٍ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: سَلَامَةُ بْنُ قَيْصَرٍ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا سلمہ بن قیصر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:“”“”جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ایک دن روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے اتنی دور کر دیتا ہے، جس طرح اگر کوئی کوا، جو بچہ ہو وہ اڑنا شروع کرے یہاں تک کہ بوڑھا ہو کے مر جائے (یعنی جتنا فاصلہ وہ طے کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس بندے کو جہنم سے اتنا دور کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ لفظ نقل کیے ہیں: سلامہ بن قیصر اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5085]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6365) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (3270) اخرجه ابو يعلى فى المسند (921)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10427، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6365، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3142، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2188»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5086
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ صَامَ يَوْمًا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ بَعَّدَهُ اللَّهُ مِنْ جَهَنَّمَ كَبُعْدِ غُرَابٍ طَارَ، وَهُوَ فَرْخٌ حَتَّى مَاتَ هَرِمًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ایک دن کا روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے اتنی دور کر دیتا ہے جتنا فاصلہ وہ کوا طے کرتا ہے، جو بچہ ہو، تو اڑنا شروع کرے اور یہاں تک کہ بوڑھا ہو کے مر جائے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5086]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5086]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (526/2) اخرجه البزار فى المسند (1037)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10427، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6365، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3142»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5087
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: أَنْشَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةً فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ لِي بِالشَّهَادَةِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ سَلِّمْهُمْ وَغَنِّمْهُمْ". قَالَ: فَسَلِمْنَا وَغَنِمْنَا. قَالَ: ثُمَّ أَنْشَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوًا ثَانِيًا فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ لِي بِالشَّهَادَةِ. فَقَالَ:" اللَّهُمَّ سَلِّمْهُمْ وَغَنِّمْهُمْ". قَالَ: فَسَلِمْنَا وَغَنِمْنَا. قَالَ: ثُمَّ أَنْشَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوًا ثَالِثًا فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَتَيْتُكَ مَرَّتَيْنِ قَبْلَ مَرَّتِي هَذِهِ فَسَأَلَتُكَ أَنْ تَدْعُوَ اللَّهَ لِي بِالشَّهَادَةِ فَقُلْتَ: اللَّهُمَّ سَلِّمْهُمْ وَغَنِّمْهُمْ، فَسَلِمْنَا وَغَنِمْنَا، يَا رَسُولَ اللَّهِ، مُرْنِي بِعَمَلٍ. قَالَ:" عَلَيْكَ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَا مِثْلَ لَهُ". قَالَ: فَمَا رُئِيَ أَبُو أُمَامَةَ وَلَا امْرَأَتُهُ وَلَا خَادِمُهُ إِلَّا صِيَامًا. قَالَ: فَكَانَ إِذَا رُئِيَ فِي دَارِهِمْ دُخَانٌ بِالنَّهَارِ قِيلَ: اعْتَرَاهُمْ ضَيْفٌ نَزَلَ بِهِمْ نَازِلٌ. قَالَ: فَلَبِثْتُ بِذَلِكَ مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمَرْتَنَا بِالصِّيَامِ فَأَرْجُو أَنْ يَكُونَ قَدْ بَارَكَ اللَّهُ لَنَا فِيهِ، يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمُرْنِي بِعَمَلٍ آخَرَ؟ قَالَ:" اعْلَمْ أَنَّكَ لَنْ تَسْجُدَ لِلَّهِ سَجْدَةً إِلَّا رَفَعَ اللَّهُ لَكَ بِهَا دَرَجَةً وَحَطَّ عَنْكَ بِهَا خَطِيئَةً".
قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ طَرَفًا مِنْهُ يَسِيرًا فِي الصِّيَامِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ طَرَفًا مِنْهُ يَسِيرًا فِي الصِّيَامِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنگی مہم روانہ کرنے لگے میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے شہادت کی دعا کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! ان لوگوں کو سلامت رکھنا اور انہیں غنیمت عطا کرنا راوی کہتے ہیں: ہم لوگ سلامت بھی رہے، اور ہمیں غنیمت بھی نصیب ہوئی پھر اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اور جنگی مہم کی تیاری کی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے شہادت کی دعا کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو انہیں سلامت رکھنا اور انہیں غنیمت عطا کرنا راوی کہتے ہیں: ہم سلامت بھی رہے، اور ہمیں نقیمت بھی ملی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری جنگ کی تیاری کی میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس مرتبہ سے پہلے میں آپ کی خدمت میں دو مرتبہ حاضر ہوا میں نے گزارش کی کہ آپ اللہ تعالیٰ سے میرے لئے شہادت کی دعا کیجئے تو آپ نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! تو انہیں سلامت رکھنا اور انہیں غنیمت عطا کرنا تو ہم سلامت بھی رہے، اور ہمیں غنیمت بھی ملی یا رسول اللہ! آپ مجھے کسی عمل کے بارے میں حکم دیجیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم پر روزے رکھنا لازم ہے کیونکہ اس کی مانند اور کوئی نہیں ہے راوی کہتے ہیں: اس کے بعد سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ اور ان کی اہلیہ اور ان کے خادم کو ہمیشہ روزے کی حالت میں دیکھا گیا راوی بیان کرتے ہیں: جب ان کے گھر سے دن کے وقت دھواں نظر آتا تھا، تو یہ بات کہی جاتی تھی کہ کوئی مہمان ان کے ہاں آیا ہوا ہو گا راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد کچھ عرصہ گزر گیا پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے مجھے روزہ رکھنے کا حکم دیا تھا مجھے یہ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے لئے اس میں برکت رکھے گا یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی اور عمل کرنے کے بارے میں بھی حکم دیجیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم یہ بات جان لو کہ تم جب بھی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ کرو گے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے تمہارے درجہ کو بلند کرے گا، اور اس کی وجہ سے تمہاری خطا کو ختم کر دے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کا صرف ایک مختصر حصہ نقل کیا ہے، جو روزے کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5087]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5087]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7463) اخرجه احمد فى المسند *(258,255,249,248/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21636»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5088
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِكُلِّ شَيْءٍ زَكَاةٌ ; وَزَكَاةُ الْجَسَدِ الصَّوْمُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر چیز کی زکوۃ ہوتی ہے، اور جسم کی زکوۃ روزہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حماد بن ولید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5088]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حماد بن ولید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5088]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5973)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5973»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 5089
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَا أَتَأَسَّى عَلَى شَيْءٍ فَاتَنِي إِلَّا الصَّوْمَ وَالصَّلَاةَ وَتَرْكِي الْفِئَةَ الْبَاغِيَةَ إِلَّا أَنْ أَكُونَ قَاتَلْتُهَا وَاسْتِقَالَتِي عَلِيًّا الْبَيْعَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: مَا آسَى عَلَى شَيْءٍ فَاتَنِي مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا الصَّوْمَ فِي الْهَوَاجِرِ، وَأَنْ لَا أَكُونَ فَرَّجْتُ بَيْنَ قَدَمَيَّ فِي الصَّلَاةِ - يَعْنِي: طُولَ الصَّلَاةِ.
وَفِيهِ سِنَانُ بْنُ هَارُونَ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ عَدِيٍّ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: مجھے رہ جانے والی کسی بھی چیز پر اتنا افسوس نہیں ہے جتنا روزے اور نماز پر ہے، اور اس بات پر ہے کہ میں نے باغی گروہ کو کیوں چھوڑ دیا؟ مجھے ان کے ساتھ لڑنا چاہیے تھا اور اس (بات پر افسوس ہے) کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی بیعت کیوں واپس کر دی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”دنیا سے رہ جانے والی کسی بھی چیز پر مجھے اتنا افسوس نہیں ہے جتنا گرمیوں کے روزوں پر ہے، اور یہ کہ میں نے نماز میں اپنے دونوں قدم کشادہ کیوں نہیں کیے، ان کی مراد یہ تھی کہ میں نے طویل نماز ادا کیوں نہیں کی؟ اس روایت کی سند میں ایک راوی سنان بن ہارون ہے، جسے ابوحاتم نے اور ابن عدی نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جبکہ یحیی بن معین نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5089]

حدیث نمبر: 5090
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْأَعْمَالُ سَبْعَةٌ: عَمَلَانِ مُنْجِيَانِ، وَعَمَلَانِ بِأَمْثَالِهِمَا، وَعَمَلٌ بِعَشَرَةِ أَمْثَالِهِ، وَعَمَلٌ بِسَبْعِمِائَةِ ضِعْفٍ، وَعَمَلٌ لَا يَعْلَمُ ثَوَابَ عَامِلِهِ إِلَّا اللَّهُ، فَأَمَّا الْمُنْجِيَاتُ: فَمَنْ لَقِيَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَعْبُدُهُ مُخْلِصًا لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ، وَمَنْ لَقِيَ اللَّهَ يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا وَجَبَتْ لَهُ النَّارُ، وَمَنْ عَمِلَ سَيِّئَةً جُزِيَ بِهَا، وَمَنْ أَرَادَ أَنْ يَعْمَلَ حَسَنَةً فَلَمْ يَعْمَلْهَا جُزِيَ مِثْلَهَا، وَمَنْ عَمِلَ حَسَنَةً جُزِيَ عَشْرًا، وَمَنْ أَنْفَقَ مَالَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ضُعِّفَتْ لَهُ نَفَقَةُ الدِّرْهَمِ بِسَبْعِمِائَةٍ، وَالصِّيَامُ لَا يَعْلَمُ ثَوَابَ عَامِلِهِ إِلَّا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اعمال سات قسم کے ہوتے ہیں دو قسم کے اعمال نجات دلانے والے ہیں دو قسم کے عمل برابر کے ہوتے ہیں ایک عمل ایسا ہے، جس کا اجر دس گنا ہوتا ہے ایک عمل ایسا ہے، جس کا اجر سات سو گنا ہوتا ہے، اور ایک عمل ایسا ہے کہ اسے کرنے والے کے ثواب کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی نہیں جانتا، جہاں تک نجات دلانے والے عمل کا تعلق ہے، تو جو شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہو کہ وہ اخلاص کے ساتھ اسی کی عبادت کرتا ہو کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراتا ہو تو اس شخص کے لئے جنت واجب ہو جائے گی، اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہو کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک ٹھہراتا ہو اس کے لئے جہنم واجب ہو جائے گی جو شخص ایک برائی کرے تو اسے اس کے برابر کا (یعنی ایک گنا) بدلہ ملے اور جو شخص نیکی کرنے کا ارادہ کرے اور اس پر عمل نہ کرے تو اس کو ایک نیکی کا اجر ملے گا، اور جو شخص ایک نیکی کرے گا اسے دس گنا اجر ملے گا، اور جو شخص اپنا مال اللہ کی راہ میں خرچ کرے گا، تو اسے ایک درہم خرچ کرنے کا اجر سات سو گنا ملے گا، اور روزہ رکھنے والے کے ثواب کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی نہیں جانتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن متوکل ہے، جسے جمہورائمہ نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے یحیی بن معین نے ایک روایت کے مطابق اسے ثقہ کہا: ہے، اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5090]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (869)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 869»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5091
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الصَّوْمُ يُذْبِلُ اللَّحْمَ، وَيُبْعِدُ مِنْ حَرِّ السَّعِيرِ، إِنَّ لِلَّهِ مَائِدَةً عَلَيْهَا مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ لَا يَقْعُدُ عَلَيْهَا إِلَّا الصَّائِمُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ كَثِيرٍ الْحَرَّانِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ كَثِيرٍ الْحَرَّانِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”روزہ گوشت کو کمزور کر دیتا ہے، اور جہنم کی تپش کو دور کر دیتا ہے اللہ تعالیٰ کا ایک دستر خوان ہے، جس پر ایسی چیزیں موجود ہیں جن کو کسی آنکھ نے دیکھا نہیں کسی کان نے سنا نہیں کسی انسان کے دل میں ان کا خیال بھی نہیں آیا ہو گا اس دستر خوان پر صرف روزہ دار بیٹھیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالمجید بن کثیر حرانی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5091]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9439»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5092
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ أَنَّ رَجُلًا صَامَ يَوْمًا تَطَوُّعًا ثُمَّ أُعْطِيَ مِلْءَ الْأَرْضِ ذَهَبًا لَمْ يَسْتَوْفِ ثَوَابَهُ دُونَ يَوْمِ الْحِسَابِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کوئی شخص ایک دن کا نفلی روزہ رکھ لے پھر اس کے بعد اگر پوری روئے زمین جتنا سونا اسے دیا جائے تو قیامت کے دن سے پہلے پھر بھی وہ اس ایک روزے کے ثواب کو پورا وصول نہیں کرے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے، اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5092]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (6130)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1002، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2187»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف