الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ الْحَثِّ عَلَى الْحَجِّ .
حج کرنے کی ترغیب دینا
حدیث نمبر: 5255
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اسْتَمْتِعُوا بِهَذَا الْبَيْتِ، فَقَدْ هُدِمَ مَرَّتَيْنِ، وَيُرْفَعُ فِي الثَّالِثَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس گھر سے نفع حاصل کرو اسے دو مرتبہ منہدم کیا گیا ہے، اور تیسری مرتبہ اٹھا لیا جائے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5255]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5255]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1072)، أخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2506، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6753، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 224، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6157»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5256
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ: لَقِيَ لَاقٍ ابْنَ عُمَرَ، وَهُوَ عَلَى نَابٍ جَمْعَاءَ لَا تُسَاوِي عَشَرَةَ دَرَاهِمَ ؛ فَقَالَ لَهُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَلَى هَذِهِ تَحُجُّ؟ قَالَ: نَعَمْ ; سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَا تَدَعِ الْحَجَّ وَلَوْ عَلَى نَابٍ جَمْعَاءَ تَسْوِي عَشَرَةَ دَرَاهِمَ". فَوَاللَّهِ مَا حَضَرَنِي مِنْ ظَهْرٍ غَيْرُهُ، وَمَا كُنْتُ لِأَدَعَ الْحَجَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سِنَانٍ الزُّهْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سِنَانٍ الزُّهْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
محمد بن منکدر بیان کرتے ہیں: ایک شخص کی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ملاقات ہوئی جو اس وقت ایک کمزور اونٹنی پر سوار تھے جس کی قیمت دس درہم بھی نہیں تھی، اس شخص نے ان سے کہا: اے ابوعبدالرحمن کیا آپ اس پر حج کرنے کے لئے جا رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم حج کو نہ چھوڑنا، خواہ کمزور اونٹنی پر ہی کرو جو دس درہم کے برابر ہو“ (پھر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا:) اللہ کی قسم مجھے اس کے علاوہ کوئی اور سواری دستیاب نہیں ہوئی اور میں نے حج کو چھوڑنا نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سنان زہری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5256]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سنان زہری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5256]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13323)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13323»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 5257
وَعَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي جَبَانٌ وَإِنِّي ضَعِيفٌ! فَقَالَ:" هَلُمَّ إِلَى جِهَادٍ لَا شَوْكَةَ فِيهِ: الْحَجِّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: میں بزدل ہوں اور میں کمزور ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس جہاد کی طرف آؤ جس میں لڑائی نہیں ہوتی اور وہ حج ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5257]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5257]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2910)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2910»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5258
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ أَبِيهِ قَالَتْ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي أُرِيدُ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ. قَالَ:" أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى جِهَادٍ لَا شَوْكَةَ فِيهِ؟". قُلْتُ: بَلَى. قَالَ:" حَجُّ الْبَيْتِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ ; ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَجَمَاعَةٌ، وَزَكَّاهُ شَرِيكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ ; ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَجَمَاعَةٌ، وَزَكَّاهُ شَرِيكٌ.
عثمان بن سلیم نے اپنی دادی کا یہ بیان نقل کیا ہے: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: میں اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لینا چاہتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہاری رہنمائی ایسے جہاد کی طرف نہ کروں جس میں لڑائی نہیں ہوتی؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیت اللہ کا حج کرنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن ابوثور ہے، جسے امام ابوزرعہ اور ایک جماعت نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، اور شریک نے اسے پاکیزہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5258]

إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5259
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ: إِنَّ عَبْدًا أَصْحَحْتُ لَهُ بَدَنَهُ، وَأَوْسَعْتُ عَلَيْهِ فِي الرِّزْقِ، لَمْ يَغْدُ إِلَيَّ فِي كُلِّ أَرْبَعَةِ أَعْوَامٍ لَمَحْرُومٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" خَمْسَةِ أَعْوَامٍ". وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" خَمْسَةِ أَعْوَامٍ". وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالی فرماتا ہے: جس شخص کے جسم کو میں نے تندرستی دی ہو، اور رزق میں اسے کشادگی دی ہو پھر وہ چار سال میں ایک مرتبہ بھی میری طرف نہ آئے، تو وہ محروم ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”پانچ سال“ ان تمام روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5259]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (490) اخرجه ابو يعلى فى المسند (1031)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 490»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5260
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ - إِنْ كَانَ قَالَ -:" جِهَادُ الْكَبِيرِ وَالضَّعِيفِ وَالْمَرْأَةِ: الْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں (اگر آپ نے یہ فرمایا تھا): ”بڑی عمر کے شخص، کمزور شخص اور عورت کا جہاد، حج اور عمرہ ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5260]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5260]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (421/2)، أخرجه سنن النسائي برقم: 2626»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح