🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

16. بَابُ لُزُومِ الْمَرْأَةِ بَيْتَهَا بَعْدَ قَضَاءِ فَرْضِ الْحَجِّ .
فرض حج کی ادائیگی کے بعد عورت کا اپنے گھر میں رہنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5304
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِنِسَائِهِ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ:" هَذِهِ ثُمَّ ظُهُورُ الْحُصُرِ". قَالَ: فَكَانَ كُلُّهُنَّ يَحْجُجْنَ إِلَّا زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ وَسَوْدَةَ بِنْتَ زَمْعَةَ، وَكَانَتَا تَقُولَانِ: وَاللَّهِ لَا تُحَرِّكُنَا دَابَّةٌ بَعْدَ أَنْ سَمِعْنَا ذَلِكَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَقَالَ إِسْحَاقُ فِي حَدِيثِهِ: قَالَتَا: وَاللَّهِ لَا تُحَرِّكُنَا دَابَّةٌ بَعْدَ قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذِهِ ثُمَّ ظُهُورُ الْحُصُرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَكُنَّ كُلُّهُنَّ يَحْجُجْنَ إِلَّا زَيْنَبَ وَسَوْدَةَ. وَالْبَزَّارُ وَقَالَ:" إِنَّمَا هِيَ هَذِهِ الْحَجَّةُ ثُمَّ ظُهُورُ الْحُصُرِ". وَفِيهِ صَالِحٌ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ، وَلَكِنَّهُ مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْهُ وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ سَمِعَ مِنْهُ قَبْلَ اخْتِلَاطِهِ، وَهُوَ حَدِيثٌ صَحِيحٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج سے ارشاد فرمایا: یہ ہو گیا ہے اب گھر میں رہنا ہو گا۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر تمام خواتین حج کے لئے چلی جاتی تھیں صرف سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا اور سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا نہیں جاتی تھیں اور وہ دونوں یہ کہتی تھیں: اللہ کی قسم! ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے، تو اس کے بعد ہماری سواری حرکت نہیں کرے گی اسحاق نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: وہ دونوں خواتین یہ کہتی تھیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے بعد کہ ”پھر اس کے بعد گھروں میں رہنا ہو گا“۔ ہماری سواری اب حرکت نہیں کرے گی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: تمام ازواج حج کے لئے چلی جاتی تھیں صرف سیدہ زینب رضی اللہ عنہا اور سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا نہیں جاتی تھیں۔ امام بزار نے
یہ روایت نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”یہ حج ہے، اور اس کے بعد گھر میں رہا جائے گا“۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح ہے، جو توامہ کا غلام ہے۔ ابن ابوذئب نے اس سے
یہ روایت نقل کی ہے۔ ابن ابوذئب نے اس کے اختلاط کا شکار ہونے سے پہلے اس سے سماع کیا تھا اور یہ حدیث صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5304]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (34,33/24) اخرجه ابو يعلي فى المسند (7154 و 7158) اخرجه احمد فى المسند (324/6) اخرجه البزار فى المسند (1077 و 1078)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26211، 9473»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5305
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ:" (إِنَّمَا) هِيَ هَذِهِ الْحَجَّةُ، ثُمَّ الْجُلُوسُ عَلَى ظُهُورِ الْحُصُرِ فِي الْبُيُوتِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ. وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”یہ حج ہے، اور اس کے بعد گھروں میں چٹائیوں پر رہا جائے گا“۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5305]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (313/23) اخرجه ابو يعلى فى المسند (6885)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5306
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا حَجَّ بِنِسَائِهِ قَالَ:" إِنَّمَا هِيَ هَذِهِ ثُمَّ عَلَيْكُمْ بِظُهُورِ الْحُصُرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ ; وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اپنی ازواج کو حج کروایا تو پھر ارشاد فرمایا: ”بے شک یہ ہے، اور پھر تم پر گھر میں رہنا لازم ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عمر عمری ہے، جسے امام بن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے جمہور نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5306]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3706»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں