🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

42. بَابٌ فِيمَنْ بَعَثَ هَدْيًا وَهُوَ مُقِيمٌ .
جو شخص قربانی کا جانور بھجوا دے اور خود مقیم ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5398
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (جَالِسًا) فَقَدَّ قَمِيصَهُ مِنْ جَيْبِهِ حَتَّى أَخْرَجَهُ مِنْ رِجْلَيْهِ، فَنَظَرَ الْقَوْمُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" إِنِّي أُمِرْتُ بِبَدَنَتِي الَّتِي بَعَثْتُ بِهَا أَنْ تُقَلَّدَ الْيَوْمَ وَتُشْعَرَ عَلَى مَا كَذَا وَكَذَا فَلَبِسْتُ قَمِيصًا وَنَسِيتُ فَلَمْ أَكُنْ أُخْرِجُ قَمِيصِي مِنْ رَأْسِي". وَكَانَ بَعَثَ بِبَدَنَةٍ وَأَقَامَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا آپ نے اپنے گریبان کی طرف سے قمیص کو چیر دیا اور پاؤں کی طرف سے اس کو اتار دیا۔ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھ رہے تھے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: میں نے اپنے قربانی کے جانور کے بارے میں حکم دیا تھا کہ جس جانور کو میں نے بھجوایا ہے، اسے آج ہار پہنایا جائے اور اس اس جگہ پر اسے اشعار کیا جائے میں نے قمیص پہنی ہوئی تھی اور میں بھول گیا تو اب میں اپنی قمیص سر کی طرف سے نہیں اتار سکتا تھا راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کا اونٹ بھیجا تھا اور خود مقیم تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5398]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (400/3) اخرجه البزار فى المسند (1107)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14874»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5399
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ نَفَرٍ مَنْ بَنِي سَلَمَةَ قَالُوا: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا فَشَقَّ ثَوْبَهُ فَقَالَ:" إِنِّي وَاعَدْتُ هَدْيًا يُشْعَرُ الْيَوْمَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عطاء بن یسار نے بنوسلمہ سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے آپ نے اپنے کپڑے کو چیر دیا اور ارشاد فرمایا: میں نے یہ طے کیا تھا کہ آج قربانی کے جانور کا اشعار کیا جائے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5399]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (426/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23102»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں