الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
49. بَابٌ فِي الْمُحْرِمِ يَرْبُطُ الْهِمْيَانَ وَيَدْخُلُ الْبُسْتَانَ وَيَشُمُّ الرَّيْحَانَ .
احرام والے شخص کا تھیلی باندھنا باغ میں داخل ہونا اور خوشبودار پھول کو سونگھنا
حدیث نمبر: 5425
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بِالْهِمْيَانِ لِلْمُحْرِمِ بَأْسًا.
رَوَى ذَلِكَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ احرام والے شخص کے لئے تھیلی باندھنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5425]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10806)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10806»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5426
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ فِي الْمُحْرِمِ يَدْخُلُ الْبُسْتَانَ وَيَشُمُّ الرَّيْحَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ الزَّنْتَانِ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَذَكَرَ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ أَبَا الْوَلِيدِ بْنَ الزَّنْتَبَانِ، وَهُوَ فِي طَبَقَتِهِ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ هُوَ وَاللَّهُ أَعْلَمُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ احرام والے شخص کے بارے میں یہ فرماتے ہیں: وہ باغ میں داخل ہو کے پھول کو سونگھ سکتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن زنتان ہے۔ میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں ابوالولید بن زنتبان کا ذکر کیا ہے، اور وہ اسی کے طبقے سے تعلق رکھتا ہے بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ وہی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5426]

إسنادہ ضعیف