الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. بَابٌ فِي الْقُرْآنِ وَغَيْرِهِ وَحَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حج قران اور دیگر حجوں کا بیان، اور نبی اکرم ﷺ کے حج کا بیان
حدیث نمبر: 5451
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْرَدَ الْحَجَّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج افراد کیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5451]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5451]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3802»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5452
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِمَ فَقَرَنَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ وَسَاقَ الْهَدْيَ وَقَالَ:" مَنْ لَمْ يُقَلِّدِ الْهَدْيَ فَلْيَجْعَلْهَا عُمْرَةً".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ نے حج اور عمرے کو ملا دیا (یعنی حج قران کیا) آپ قربانی کا جانور ساتھ لائے تھے آپ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے قربانی کے جانور کے گلے میں ہار نہ ڈالا ہو (یعنی جس کے ساتھ قربانی کا جانور نہ ہو) وہ اسے عمرہ بنا لے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5452]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5452]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1125)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5453
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ فَتَمَتَّعْنَ، وَأَمَرَ لَهُنَّ بِالْبَقَرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حِطَّانُ بْنُ الْقَاسِمِ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حِطَّانُ بْنُ الْقَاسِمِ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج کو حکم دیا تو انہوں نے حج تمتع کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان ازواج کے لئے گائے قربان کرنے کا حکم دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حطان بن قاسم ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5453]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1099) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1359)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13509، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1099»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5454
وَعَنْ أَبِي دَاوُدَ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا جِئْنَا ذَا الْحُلَيْفَةِ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ أَحْرَمَ فِي دُبُرِ الصَّلَاةِ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو غَزِيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ الْحَاكِمُ، وَفِيهِ أَيْضًا جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَلَمْ يُسَمَّوْا.

سیدنا ابوداؤد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے جب ہم ذوالحلیفہ آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لے گئے آپ نے وہاں دو رکعت ادا کیں آپ نے نماز کے بعد حج اور عمرہ ایک ساتھ کرنے کا احرام باندھا (یعنی تلبیہ پڑھنا شروع کیا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوغزیہ محمد بن موسیٰ انصاری ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے امام حاکم رحمہ اللہ نے اسے ثقہ کہا: ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں اور ان کے نام بیان نہیں کیے گئے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5454]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6454»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5455
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ:" لَوْلَا أَهْدَيْتُ لَحَلَلْتُ". وَكَانَ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَحَجٍّ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهَا: وَكَانَ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَحَجٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهَا: وَكَانَ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَحَجٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں حجتہ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر میں قربانی کا جانور ساتھ نہ لایا ہوتا تو میں نے بھی احرام کھول دینا تھا“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ اور حج دونوں کا تلبیہ پڑھا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”آپ نے عمرہ اور حج دونوں کا تلبیہ پڑھا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کے رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5455]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7379»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5456
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ عَلِيٍّ حِينَ أَمَّرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْيَمَنِ، فَأَصَبْتُ مَعَهُ أَوَاقٍ، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ فَاطِمَةُ: قَدْ نَضَحْتُ الْبَيْتَ بِنَضُوحٍ فَقَالَتْ: مَا لَكَ؟ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَمَرَ أَصْحَابَهُ فَأَحَلُّوا قَالَ: قُلْتُ (لَهَا) : إِنِّي أَهْلَلْتُ بِإِهْلَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَإِنِّي سُقْتُ الْهَدْيَ وَقَرَنْتُ وَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" لَوْ أَنِّي اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ لَفَعَلْتُ كَمَا فَعَلْتُمْ، وَلَكِنِّي (قَدْ) سُقْتُ الْهَدْيَ وَقَرَنْتُ". فَقَالَ:" انْحَرْ مِنَ الْبُدْنِ سَبْعًا وَسِتِّينَ أَوْ سِتًّا وَسِتِّينَ، (وَأَمْسِكْ لِنَفْسِكَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ أَوْ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ) ، وَأَمْسِكْ مِنْ كُلِّ بَدَنَةٍ بُضْعَةً".
قُلْتُ: لِلْبَرَاءِ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ، وَلَيْسَ فِيهِ ذِكْرُ الْقِرَانِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: لِلْبَرَاءِ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ، وَلَيْسَ فِيهِ ذِكْرُ الْقِرَانِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن کا امیر مقرر کیا تھا مجھے ان کے ساتھ کچھ اوقیہ (چاندی) ملی جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے گھر کو خوشبو سے مہکا دیا ہے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا آپ کو کیا ہوا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو حکم دیا ہے، تو انہوں نے احرام کھول دیے ہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے ان سے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے احرام کے مطابق احرام باندھا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں قربانی کا جانور ساتھ لایا ہوں اور میں نے حج قران کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا مجھے بعد میں جو خیال آیا ہے اگر وہ پہلے آ جاتا تو میں بھی ویسا ہی کرتا جس طرح تم لوگوں نے کیا ہے لیکن میں قربانی کا جانور ساتھ لایا ہوں اور میں نے حج قران کرنا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم قربانی کے جانوروں میں سے سرسٹھ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) چھیاسٹھ قربان کر دینا اور اپنے لئے تینتیس یا چونتیس روک لینا اور قربانی کے ہر جانور میں سے تھوڑا سا حصہ لے لینا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا براء رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”صحیح“ میں بھی ایک حدیث منقول ہے، جو اس سیاق کے علاوہ ہے اور اس میں حج قران کا ذکر نہیں ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5456]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5456]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5457
وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: لَا أَعْلَمُنَا إِلَّا خَرَجْنَا حُجَّاجًا مُهِلِّينَ بِالْحَجِّ، فَلَمْ يَحِلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا عُمَرُ حَتَّى طَافُوا بِالْبَيْتِ، وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ.
قُلْتُ: هَكَذَا وَجَدْتُهُ وَلَا أَدْرِي مَا مَعْنَاهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
قُلْتُ: هَكَذَا وَجَدْتُهُ وَلَا أَدْرِي مَا مَعْنَاهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اپنے بارے میں مجھے یہ علم ہے کہ ہم حج کرنے کے لئے روانہ ہوئے تھے اور ہم حج کا تلبیہ پڑھ رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے احرام نہیں کھولا تھا، یہاں تک کہ انہوں نے طواف کر لیا اور صفا اور مروہ کی سعی کر لی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے اس روایت کو اسی طرح پایا ہے مجھے نہیں معلوم کہ اس کا مفہوم کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عون بن محمد بن حنفیہ ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5457]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (184)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 184، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 724»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف