الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
80. بَابُ الْخُرُوجِ إِلَى مِنًى وَعَرَفَةَ .
منیٰ اور عرفہ کی طرف جانا
حدیث نمبر: 5536
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ أَنَّهُ كَانَ يَسْتَحِبُّ إِذَا اسْتَطَاعَ أَنْ يُصَلِّيَ الظُّهْرَ بِمِنًى مِنْ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ، وَذَلِكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ بِمِنًى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ان کے بارے میں یہ بات منقول ہے۔ وہ اس بات کو مستحب سمجھتے تھے کہ ترویہ کے دن اگر ان سے ہو سکے تو وہ ظہر کی نماز منی میں ادا کریں اس کی وجہ یہ تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ترویہ کے دن ظہر کی نماز منی میں ادا کی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5536]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5536]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6131)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5537
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ يَوْمِ التَّرْوِيَةِ بِيَوْمٍ:" مَنْزِلُنَا غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِالْخَيْفِ الْأَيْمَنِ، حَيْثُ اسْتَقْسَمَ الْمُشْرِكُونَ عَلَى الْكُفْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ترویہ سے ایک دن پہلے ارشاد فرمایا: ”کل اگر اللہ نے چاہا تو ہمارے پڑاؤ کی جگہ خیف ایمن میں ہو گی جہاں مشرکین نے کفر پر ثابت قدم رہنے کے لئے قسمیں اٹھائی تھیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5537]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5537]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (783) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11048)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11048، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 783»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5538
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: مِنْ سُنَّةِ الْحَاجِّ أَنْ يُصَلِّيَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَالصُّبْحَ بِمِنًى ثُمَّ يَغْدُوَ فَيُقْبِلُ حَيْثُ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ ثُمَّ يَرُوحُ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ فَيَخْطُبُ النَّاسَ ثُمَّ يَنْزِلُ فَيَجْمَعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ ثُمَّ يَقِفُ بِعَرَفَةَ فَيَدْفَعُ إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ ثُمَّ يُصَلِّي الْمَغْرِبَ حَيْثُ قَدَّرَ اللَّهُ لَهُ أَنْ يُصَلِّيَ ثُمَّ يَقِفُ بِالْمُزْدَلِفَةِ فَإِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ صَلَّى الصُّبْحَ ثُمَّ يَدْفَعُ إِذَا أَصْبَحَ فَإِذَا رَمَى الْجَمْرَةَ فَقَدْ حَلَّ لَهُ مَا حَرُمَ عَلَيْهِ إِلَّا النِّسَاءَ حَتَّى يَطُوفَ بِالْبَيْتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.

سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: حاجی کے لئے سنت یہ ہے کہ وہ ترویہ کے ظہر، عصر، مغرب اور عشاء اور صبح کی نمازیں منیٰ میں ادا کرے پھر وہ روانہ ہو جائے اور وہاں آئے جہاں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے لازم قرار دیا ہے پھر جب سورج ڈھل جائے تو وہ روانہ ہو اور لوگوں کو خطبہ دے پھر وہ پڑاؤ کرے اور دو نمازیں ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کرے پھر وہ عرفہ میں وقوف کرے جب سورج غروب ہو جائے تو وہاں سے روانہ ہو، پھر وہ مغرب کی نماز وہاں ادا کرے جہاں اللہ نے اس کے نصیب میں لکھا ہو کہ وہ نماز ادا کرے پھر وہ مزدلفہ میں وقوف کرے پھر جب صبح صادق ہو جائے تو وہ صبح کی نماز ادا کرے اور پھر روانہ ہو جائے جب صبح ہو جائے تو جب وہ جمرات کو کنکریاں مار لے گا تو اس کے لئے ہر چیز حلال ہو جائے گی جو اس پر حرام تھی، البتہ خواتین کا معاملہ اس تک حلال نہیں ہو گا جب تک وہ بیت اللہ کا طواف نہیں کر لیتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے عبدالملک بن شعیب بن لیث کہتے ہیں: یہ ثقہ اور مامون ہے ائمہ یعنی امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5538]

إسنادہ ضعیف