الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. بَابُ الْخُطَبِ فِي الْحَجِّ .
حج کے موقع پر خطبہ دینا
حدیث نمبر: 5631
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، خُذُوا مَنَاسِكَكُمْ ; فَإِنِّي لَا أَدْرِي لَعَلِّي غَيْرُ حَاجٍّ بَعْدَ عَامِي هَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الصَّنْعَانِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الصَّنْعَانِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی پھر آپ نے لوگوں سے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! اپنے مناسک سیکھ لو کیونکہ مجھے نہیں معلوم ہو سکتا ہے کہ میں اس سال کے بعد حج نہ کر پاؤں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد صنعانی ہے میں نے اس کا ذکر کرتے ہوئے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5631]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد صنعانی ہے میں نے اس کا ذکر کرتے ہوئے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5631]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1950)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6570، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1950»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5632
وَعَنْ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، وَهُوَ يَخْطُبُ، وَهُوَ يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَيُّ شَهْرٍ أَحْرَمُ؟". قَالُوا: هَذَا الشَّهْرُ. قَالَ:" أَيُّ يَوْمٍ أَحْرَمُ؟". قَالُوا: هَذَا -، وَهُوَ يَوْمُ النَّحْرِ - قَالَ:" فَأَيُّ بَلَدٍ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ حُرْمَةً؟". قَالُوا: هَذَا. قَالَ:" فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ مُحَرَّمَةٌ عَلَيْكُمْ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا إِلَى يَوْمِ تَلْقَوْنَ رَبَّكُمْ أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ؟". قَالَ النَّاسُ: نَعَمْ، فَرَفَعَ يَدَيْهِ إِلَى السَّمَاءِ ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اشْهَدْ". ثُمَّ قَالَ:" لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ مِنْكُمُ الْغَائِبَ". قَالَ وَابِصَةُ: وَإِنَّا شَهِدْنَا وَغِبْتُمْ، وَنُبَلِّغُكُمْ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَسَارٌ مَوْلَى وَابِصَةَ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَسَارٌ مَوْلَى وَابِصَةَ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا وابصہ بن معبد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا آپ خطبہ دے رہے تھے آپ نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! کون سا مہینہ زیادہ حرمت والا ہے لوگوں نے عرض کی: یہ مہینہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون سا دن زیادہ حرمت والا ہے لوگوں نے عرض کی: (دن)، یہ راوی کہتے ہیں: وہ قربانی کا دن تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون سا شہر حرمت کے اعتبار سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ عظیم ہے لوگوں نے عرض کی: یہ (یعنی مکہ شہر) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو تمہاری جانیں تمہارے اموال اور تمہاری عزتیں ایک دوسرے کے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں جس طرح تمہارا یہ دن تمہارے اس مہینے میں تمہارے اس شہر میں قابل احترام ہے اور یہ اس وقت تک (قابل احترام) رہیں گی جب تک تم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر نہیں ہو جاتے خبردار کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف بلند کیے اور پھر فرمایا: اے اللہ! تو گواہ ہو جا پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم میں سے موجود فرد غیر موجود تک تبلیغ کر دے۔ سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ نے (
یہ روایت بیان کرنے کے بعد) ارشاد فرمایا: ہم لوگ اس وقت موجود تھے اور تم لوگ موجود نہیں تھے تو ہم تمہیں اسی طرح تبلیغ کر رہے ہیں جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یسار ہے، جو سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ کا غلام ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5632]
یہ روایت بیان کرنے کے بعد) ارشاد فرمایا: ہم لوگ اس وقت موجود تھے اور تم لوگ موجود نہیں تھے تو ہم تمہیں اسی طرح تبلیغ کر رہے ہیں جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یسار ہے، جو سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ کا غلام ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5632]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1589، 1590)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5633
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ:" أَيُّ بَلَدٍ أَحْرَمُ؟". قِيلَ: مَكَّةُ. قَالَ:" فَأَيُّ شَهْرٍ أَحْرَمُ؟". قِيلَ: ذُو الْحِجَّةِ. قَالَ:" فَأَيُّ يَوْمٍ أَحْرَمُ؟". قِيلَ: يَوْمُ النَّحْرِ، وَهُوَ يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دِمَاؤُكُمْ وَأَمْوَالُكُمْ حَرَامٌ عَلَيْكُمْ إِلَى أَنْ تَلْقُوا رَبَّكُمْ ; كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا فَلَا أَرَى مِنَ الرَّأْيِ أَنْ يُهْرَاقَ فِي حَرَمِ اللَّهِ دَمٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ فُرَاتُ بْنُ أَحْنَفَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ فُرَاتُ بْنُ أَحْنَفَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون سا شہر زیادہ حرمت والا ہے؟ عرض کی گئی مکہ آپ نے دریافت کیا: کون سا مہینہ زیادہ حرمت والا ہے، عرض کی گئی ذوالحج آپ نے دریافت کیا: کون سا دن زیادہ حرمت والا ہے؟ عرض کی گئی قربانی کا دن اور یہ حج اکبر کا دن ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہاری جانیں اور تمہارے اموال ایک دوسرے کے لئے قابل احترام ہیں اور اس وقت تک رہیں گے جب تک تم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر نہیں ہو جاتے اور یہ اس طرح قابل احترام ہیں جس طرح تمہارا یہ دن تمہارے اس مہینے میں تمہارے اس شہر میں قابل احترام ہے، تو میں یہ نہیں سمجھتا کہ اللہ تعالیٰ کے حرم میں کوئی خون بہایا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فرات بن احنف ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5633]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فرات بن احنف ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5633]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (82)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 82»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5634
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: كَانَ رَبِيعَةُ بْنُ أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ الْجُمَحِيُّ، وَهُوَ الَّذِي كَانَ يَصْرُخُ يَوْمَ عَرَفَةَ تَحْتَ لَبَّةِ نَاقَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اصْرُخْ". وَكَانَ صَيِّتًا:" أَيُّهَا النَّاسُ، أَتَدْرُونَ أَيَّ شَهْرٍ هَذَا؟". فَصَرَخَ فَقَالُوا: نَعَمْ، الشَّهْرُ الْحَرَامُ. قَالَ:" فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ إِلَى أَنْ تَلْقَوْا رَبَّكُمْ، كَحُرْمَةِ شَهْرِكُمْ هَذَا". ثُمَّ قَالَ:" اصْرُخْ: هَلْ تَدْرُونَ أَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟".
فَصَرَخَ فَقَالُوا: نَعَمْ، الْبَلَدُ الْحَرَامُ. قَالَ:" فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ إِلَى يَوْمِ تَلْقَوْنَهُ كَحُرْمَةِ بَلَدِكُمْ هَذَا". ثُمَّ قَالَ:" اصْرُخْ: أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟". فَصَرَخَ فَقَالُوا: هَذَا يَوْمٌ حَرَامٌ، وَهَذَا يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ. قَالَ:" فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ إِلَى يَوْمِ تَلْقَوْنَهُ، كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مُرْسَلًا - كَمَا تَرَاهُ - وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
فَصَرَخَ فَقَالُوا: نَعَمْ، الْبَلَدُ الْحَرَامُ. قَالَ:" فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ إِلَى يَوْمِ تَلْقَوْنَهُ كَحُرْمَةِ بَلَدِكُمْ هَذَا". ثُمَّ قَالَ:" اصْرُخْ: أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟". فَصَرَخَ فَقَالُوا: هَذَا يَوْمٌ حَرَامٌ، وَهَذَا يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ. قَالَ:" فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ إِلَى يَوْمِ تَلْقَوْنَهُ، كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مُرْسَلًا - كَمَا تَرَاهُ - وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبادہ بن عبداللہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا ربیعہ بن امیہ بن خلف جمحی رضی اللہ عنہ صاحب ہیں کہ عرفہ کے دن جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی گردن کے نیچے کھڑے ہو کر بلند آواز میں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کلمات کو دہرایا تھا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تھا بلند آواز میں کہو ان صاحب کی آواز بلند تھی (انہوں نے یہ کہا:) اے لوگو! کیا تم جانتے ہو یہ کون سا مہینہ ہے؟ انہوں نے بلند آواز میں یہ بات کہہ دی تو لوگوں نے کہا: جی ہاں! یہ حرمت والا مہینہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہاری جانوں اور تمہارے اموال کو ایک دوسرے کے لئے قابل احترام قرار دے دیا ہے اور یہ اس وقت تک ہے جب تک تم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر نہیں ہو جاتے اور یہ تمہارے اس مہینے کی حرمت کی طرح ہے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم بلند آواز میں کہو کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو یہ کون سا شہر ہے؟ انہوں نے بلند آواز میں یہ بات دہرائی تو لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یہ حرمت والا شہر ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری جانیں تمہارے اموال ایک دوسرے کے لئے قابل احترام ہیں اور اس دن تک رہیں گے جب تک تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر نہیں ہو جاتے اور وہ تمہارے اس شہر کی حرمت کی طرح (قابل احترام ہیں) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بلند آواز میں پوچھو یہ کون سا دن ہے؟ انہوں نے بلند آواز میں یہ بات کہی تو لوگوں نے عرض کی: یہ حرمت والا دن ہے اور یہ حج اکبر کا دن ہے راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہاری جانوں اور تمہارے اموال کو ایک دوسرے کے لئے قابل احترام قرار دیا ہے اور اس دن تک کے لئے قرار دیا ہے جب تم اس کی بارگاہ میں حاضر ہو گے جس طرح تمہارے اس دن کی حرمت ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے جیسا کہ آپ اسے ملاحظہ فرما رہے ہیں اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5634]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے جیسا کہ آپ اسے ملاحظہ فرما رہے ہیں اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5634]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4603)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4603»
الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
حدیث نمبر: 5635
وَعَنْ حُجَيْرٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟". قَالُوا: بَلَدٌ حَرَامٌ. قَالَ:" فَأَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟". قَالُوا: شَهْرٌ حَرَامٌ. قَالَ:" أَلَا إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا كَشَهْرِكُمْ هَذَا كَحُرْمَةِ بَلَدِكُمْ هَذَا فَلْيُبَلِّغْ شَاهِدُكُمْ غَائِبَكُمْ لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ مَخْشِيِّ بْنِ حُجَيْرٍ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ مَخْشِيِّ بْنِ حُجَيْرٍ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا حجیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے لوگو! یہ کون سا شہر ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ حرمت والا شہر ہے آپ نے دریافت کیا: یہ کون سا مہینہ ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ حرمت والا مہینہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خبردار تمہاری جانیں اور تمہارے اموال اور تمہاری عزتیں ایک دوسرے کے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی تمہارے اس مہینے میں حرمت ہے اور جس طرح تمہارے اس شہر کی حرمت ہے تم میں سے موجود فرد غیر موجود تک تبلیغ کر دے تم میرے بعد کافر نہ ہو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں اڑاتے پھرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مخشی بن حجیر کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5635]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مخشی بن حجیر کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5635]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3572)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3572، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2619»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5636
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ صُدَيِّ بْنِ عَجْلَانَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ عَلَى نَاقَةٍ حَتَّى وَقَفَ وَسَطَ النَّاسِ فِي يَوْمِ عَرَفَةَ فَقَالَ:" أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟". فَقَالُوا: يَوْمُ عَرَفَةَ الْيَوْمُ الْحَرَامُ. قَالَ:" فَأَيُّ شَهْرٍ؟". قَالُوا: فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ. قَالَ:" فَأَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟". قَالُوا: الْبَلَدُ الْحَرَامُ. قَالَ:" فَإِنَّ أَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ وَدِمَاءَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَيَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا أَلَا إِنَّ كُلَّ نَبِيٍّ قَدْ مَضَتْ دَعْوَتُهُ إِلَّا دَعْوَتِي فَإِنِّي قَدِ ادَّخَرْتُهَا عِنْدَ رَبِّي إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ الْأَنْبِيَاءَ مُكَاثِرُونَ فَلَا تُخْزُونِي فَإِنِّي جَالِسٌ لَكُمْ عَلَى بَابِ الْحَوْضِ".
سیدنا ابوامامہ صدی بن عجلان باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اونٹنی پر سوار ہو کر تشریف لائے اور عرفہ کے دن لوگوں کے درمیان میں ٹھہر گئے آپ نے دریافت کیا: یہ کون سا دن ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ عرفہ کا دن ہے، جو حرمت والا دن ہے آپ نے دریافت کیا: یہ کون سا مہینہ ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ حرمت والا مہینہ ہے آپ نے دریافت کیا: یہ کون سا شہر ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ حرمت والا شہر ہے آپ نے فرمایا: تمہارے اموال تمہاری عزتیں اور تمہاری جانیں ایک دوسرے کے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں، جس طرح تمہارا یہ دن تمہارے اس مہینے میں اور تمہارے اس شہر میں قابل احترام ہے خبردار ہر نبی نے اپنی دعا کر لی البتہ میری دعا کا معاملہ مختلف ہے اسے میں نے اپنے پروردگار کے پاس سنبھال کے رکھوا دیا ہے، جو قیامت کے دن کے لئے ہے اما بعد! انبیاء ایک دوسرے کے سامنے (اپنے امتیوں کی) کثرت پر فخر کا اظہار کریں گے تو تم لوگ مجھے رسوا نہ کرنا اور میں حوض کے دروازے کے پاس تمہارے لئے بیٹھا ہوا ہوں گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5636]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7632)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5637
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ، وَهُوَ عَلَى نَاقَتِهِ الْجَدْعَاءِ، قَدْ أَدْخَلَ رِجْلَيْهِ فِي الْغَرْزِ، وَوَضَعَ إِحْدَى يَدَيْهِ عَلَى مُقَدَّمِ الرِّجْلِ الْأُخْرَى عَلَى مُؤَخَّرِهِ يَتَطَاوَلُ بِذَلِكَ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَنْصِتُوا ; فَإِنَّكُمْ لَعَلَّكُمْ لَا تَرَوْنِي بَعْدَ عَامِكُمْ هَذَا". وَذَكَرَ نَحْوَ مَا تَقَدَّمَ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے دن انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: آپ اپنی اونٹنی جدعاء پر موجود تھے آپ نے اپنے پاؤں رکاب میں رکھے ہوئے تھے اور دو ہاتھوں میں سے ایک آگے والی ٹانگ پر اور دوسرا پیچھے والی ٹانگ پر رکھا ہوا تھا، تاکہ آپ نمایاں ہو جائیں آپ نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! خاموش ہو جاؤ ہو سکتا ہے تم اس سال کے بعد مجھے نہ دیکھ پاؤ گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5637]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7676)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5638
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ عَلَى الْجَدْعَاءِ رَاكِبٌ، وَخَلْفَهُ الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ يَقُولُ:" لَا تَأَلُّوا عَلَى اللَّهِ ; فَإِنَّهُ مَنْ تَأَلَّى عَلَى اللَّهِ أَكْذَبَهُ اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ جدعاء (اونٹنی) پر سوار تھے آپ کے پیچھے سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما بیٹھے ہوئے تھے آپ یہ ارشاد فرما رہے تھے: تم لوگ اللہ کے نام پر (جھوٹا) حلف نہ اٹھاؤ، کیونکہ جو شخص اللہ کے نام پر حلف اٹھائے گا، اللہ تعالی اس کے جھوٹ کو ظاہر کر دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5638]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5638]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7898»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5639
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ وَزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَا: سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ ; كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَيْمُونٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَيْمُونٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”بے شک تمہارے خون تمہارے اموال تمہارے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی تمہارے اس شہر میں حرمت ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن محمد بن میمون ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5639]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن محمد بن میمون ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5639]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5056)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5056، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5484»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5640
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَسَّمَ يَوْمَئِذٍ فِي أَصْحَابِهِ غَنَمًا، فَأَصَابَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ تَيْسًا فَذَبَحَهُ، فَلَمَّا وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ أَمَرَ رَبِيعَةَ بْنَ أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ فَقَامَ تَحْتَ ثَدْيِ نَاقَتِهِ - وَكَانَ رَجُلًا صَيِّتًا - فَقَالَ:" اصْرُخْ: أَيُّهَا النَّاسُ أَتَدْرُونَ أَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟". فَصَرَخَ فَقَالَ النَّاسُ: الشَّهْرُ الْحَرَامُ. فَقَالَ:" اصْرُخْ: أَتَدْرُونَ أَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟". قَالُوا: الْبَلَدُ الْحَرَامُ. قَالَ:" اصْرُخْ أَتَدْرُونَ أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟". قَالُوا: الْحَجُّ الْأَكْبَرُ. فَقَالَ:" اصْرُخْ فَقُلْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ كَحُرْمَةِ شَهْرِكُمْ هَذَا وَكَحُرْمَةِ بَلَدِكُمْ هَذَا وَكَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا". فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّهُ وَقَالَ حِينَ وَقَفَ بِعَرَفَةَ:" هَذَا الْمَوْقِفُ وَكُلُّ عَرَفَةَ مَوْقِفٌ". وَقَالَ حِينَ وَقَفَ عَلَى قُزَحَ:" هَذَا الْمَوْقِفُ، وَكُلُّ مُزْدَلِفَةَ مَوْقِفٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں بکریاں تقسیم کیں سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے حصے میں ایک بکرا آیا انہوں نے اسے ذبح کر لیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عرفہ میں ٹھہرے تو آپ نے ربیعہ بن امیہ بن خلف کو حکم دیا وہ آپ کی اونٹنی کے نیچے کھڑے ہوئے وہ ایک بلند آواز والے شخص تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم بلند آواز میں کہو: اے لوگو! کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ یہ کون سا مہینہ ہے؟ انہوں نے بلند آواز میں یہ بات کہی تو لوگوں نے کہا: یہ حرمت والا مہینہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بلند آواز میں کہو: یہ کون سا شہر ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ حرمت والا شہر ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بلند آواز میں کہو کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو یہ کون سا دن ہے؟ لوگوں نے عرض کی: حج اکبر کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بلند آواز میں یہ کہو: اللہ کے رسول نے تمہاری جانیں اور تمہارے اموال تم پر اسی طرح حرام قرار دیے ہیں جس طرح تمہارے اس مہینے کی حرمت ہے اور جس طرح تمہارے اس شہر کی حرمت ہے اور جس طرح تمہارے اس دن کی حرمت ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا حج مکمل کر لیا جب آپ عرفہ میں وقوف کیے ہوئے تھے تو آپ نے ارشاد فرمایا یہ وقوف کی جگہ ہے اور پورا عرفہ وقوف کی جگہ ہے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قزح میں وقوف کیا ہوا تھا تو آپ نے فرمایا: یہ وقوف کی جگہ ہے اور پورا مزدلفہ وقوف کی جگہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5640]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5640]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11399)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2799، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1785، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11399»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح