🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

107. بَابٌ فِيمَنْ سَلِمَ حَجُّهُ مِنَ الذُّنُوبِ .
جس شخص کا حج گناہوں سے سلامت ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5653
عَنْ حِسْلٍ - أَحَدِ بَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ - قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّتِهِ - وَنَحْنُ مَعَهُ - عَلَى رَجُلٍ قَدْ فَرَغَ مِنْ حَجِّهِ فَقَالَ لَهُ:" أَسَلِمَ لَكَ حَجُّكَ؟". قَالَ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" ائْتَنِفِ الْعَمَلَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا حسل رضی اللہ عنہ، جن کا تعلق بنی عامر بن لؤی سے ہے، وہ بیان کرتے ہیں: اپنے حج کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا ہم آپ کے ساتھ تھے وہ شخص حج سے فارغ ہو گیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: کیا تمہارا حج سلامت رہا ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر تم نئے سرے سے عمل شروع کرو (یعنی تمہارے گزشتہ گناہوں کی مغفرت ہو چکی ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابوسبرہ ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5653]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير 3567، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3567، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7500»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں