🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

111. بَابُ الْعُمْرَةِ مِنَ الْجِعْرَانَةِ .
جعرانہ سے عمرہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5668
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الطَّائِفِ نَزَلَ الْجِعْرَانَةَ، فَقَسَمَ بِهَا الْغَنَائِمَ، ثُمَّ اعْتَمَرَ مِنْهَا، وَذَلِكَ لِلَيْلَتَيْنِ بَقِيَتَا مِنْ شَوَّالٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ رِوَايَةِ عُتْبَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طائف سے تشریف لائے تو آپ نے جعرانہ کے مقام پر پڑاؤ کیا وہاں آپ نے مال غنیمت تقسیم کیا پھر وہاں سے عمرہ کیا اس وقت شوال کا مہینہ ختم ہونے میں دو دن باقی رہ گئے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے عتبہ کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، جو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا غلام ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5668]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2374) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12263)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12223»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5669
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ سَلَامَةَ ذَكَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَزَلَ عَلَيْهِ بِالْجِعْرَانَةِ وَأَجْزَرَهُ، وَظَلَّ عِنْدَهُ وَأَمْسَى عِنْدَهُ خَالِدٌ، ثُمَّ نَدَبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعُمْرَةَ، فَانْحَدَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمُحَرِّشٌ إِلَى الْوَادِي حَتَّى بَلَغَا مَكَانًا يُقَالُ لَهُ: أَشْقَابُ، فَقَالَ:" يَا مُحَرِّشُ، مَاءُ هَذَا الْمَكَانِ إِلَى الْكُدَّةِ وَمَاءُ الْكُدَّةِ لِخَالِدٍ، وَمَا بَقِيَ مِنَ الْوَادِي لَكَ يَا مُحَرِّشُ"، ثُمَّ إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَصَ الْكُرَّ بِيَدِهِ فَانْبَجَسَ الْمَاءُ فَشَرِبَ ثُمَّ نَدَبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعُمْرَةَ فَأَرْسَلَ خَالِدٌ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ يُقَالُ لَهُ مُحَرِّشُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَئِذٍ خَائِفٌ مِنْ دُخُولِ مَكَّةَ فَسَارَ بِهِ طَرِيقًا يَعْدِلُهُ عَنْ مَنْ يَخَافُ مِنْ ذَلِكَ قَدْ عَرَفَهَا، حَتَّى قَضَى نُسُكَهُ وَأَصْبَحْنَا عِنْدَ خَالِدٍ رَاجِعِينَ وَأَحَلَّهُ مُحَرِّشٌ - يَعْنِي خَلْقَهُ - رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا خالد بن عبدالعزی بن سلامہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”جعرانہ“ میں ان کے ہاں پڑاؤ کیا اور انہیں ذبح کرنے کے لیے ایک بکری دی، آپ ان کے ہاں رہے ان کے ہاں شام ہو گئی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ کرنے کا ارادہ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بالائی علاقے سے نیچے کی طرف تشریف لائے آپ کے ساتھ سیدنا محرش رضی اللہ عنہ بھی تھے یہ دونوں اس جگہ پر پہنچے جس کا نام اشقاب ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے محرش اس جگہ سے لے کے کدہ تک جو پانی ہے اور کدہ کا پانی یہ خالد کی ملکیت ہے اور جو نشیبی علاقے کا باقی حصہ ہے: اے محرش وہ تمہارا ہوا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے زمین کو کریدا تو اس میں سے پانی نکل آیا آپ نے اسے پیا پھر آپ نے عمرہ کرنے کا رادہ کیا سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے آپ کے اصحاب میں سے ایک صاحب کو پیغام بھیجا جن کا نام محرش بن عبداللہ تھا اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہونے کے حوالے سے پریشان تھے تو وہ آپ کو ساتھ لے کر ایک ایسے راستے سے گزرے تھے جس سے وہ واقف تھے اور وہاں کوئی اندیشہ نہیں تھا یہاں تک کہ آپ نے اپنے مناسک مکمل کر لیے اور ہم سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کے پاس ہی رہے، واپس آتے ہوئے سیدنا محرش رضی اللہ عنہ نے آپ کو حلال کروایا تھا، یعنی آپ کے بال مونڈ دیے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5669]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4095)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں