🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

124. بَابٌ فِيمَنْ قَطَعَ السِّدْرَ فِي الْبَيْعِ .
مکہ کی حرمت کا بیان اور اس کی حرمت کو پامال کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5698
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُبْشِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَطَعَ سِدْرَةً صَوَّبَ اللَّهُ رَأْسَهُ فِي النَّارِ"، - يَعْنِي مِنْ سِدْرِ الْحَرَمِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلِهِ: مِنْ سِدْرِ الْحَرَمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي بَابٌ فِيمَنْ قَطَعَ السِّدْرَ فِي الْبَيْعِ.
سیدنا عبداللہ بن حبشی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بیری کے درخت کو کاٹے گا اللہ تعالٰی اس کے سر کو آگ میں ڈال دے گا“۔ رادی کہتے ہیں: یعنی حرم کے بیری کے درخت کو کاٹے گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”یعنی حرم کے بیری کے درخت“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: آگے چل کر خرید و فروخت سے متعلق باب میں وہ روایت آئے گی جو اس شخص کے بارے میں ہے، جو بیری کا درخت کاٹ دیتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5698]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2462)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 5239، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2462»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5699
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أَشْهَدُ بِاللَّهِ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يُحِلُّهَا وَيَحُلُّ بِهِ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ ; لَوْ وُزِنَتْ ذُنُوبَهُ بِذُنُوبِ الثَّقَلَيْنِ لَوَزَنَتْهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اللہ کو گواہ بنا کر یہ کہتا ہوں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”اسے حلال کیا جائے گا اور قریش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اسے حلال کرے گا (یعنی اس کی حرمت کو پامال کرے گا) اگر اس شخص کے گناہوں کا وزن انسانوں اور جنات کے تمام گناہوں کے ساتھ کیا جائے گا تو یہ ان پر بھاری ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5699]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6847)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6808، 7003»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5700
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُلْحِدُ رَجُلٌ بِمَكَّةَ يُقَالُ لَهُ: عَبْدُ اللَّهِ عَلَيْهِ نِصْفُ عَذَابِ الْعَالَمِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الصَّغَانِيُّ، وَثَّقَهُ صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَابْنُ سَعْدٍ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک شخص مکہ میں فساد کرے گا اس کا نام عبداللہ ہو گا اسے تمام جہان کے عذاب کا نصف (عذاب) ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر صنانی ہے، جسے صالح بن محمد، ابن سعد اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور امام أحمد نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5700]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1174)، أخرجه مسند البزار برقم: 2357»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5701
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أَتَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ وَهُوَ جَالِسٌ فِي الْحِجْرِ، فَقَالَ: يَا ابْنَ الزُّبَيْرِ، إِيَّاكَ وَالْإِلْحَادَ فِي حَرَمِ اللَّهِ، فَإِنِّي أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يُحِلُّهَا وَيَحُلُّ بِهِ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ ; لَوْ وُزِنَتْ ذُنُوبُهُ بِذُنُوبِ الثَّقَلَيْنِ لَوَزَنَتْهَا"، قَالَ: فَانْظُرْ أَنْ لَا يَكُونَ هُوَ يَا ابْنَ عَمْرٍو ; فَإِنَّكَ قَدْ قَرَأْتَ الْكُتُبَ، وَصَحِبْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَإِنِّي أُشْهِدُكَ أَنَّ هَذَا وَجْهِي إِلَى الشَّامِ مُجَاهِدًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعید بن عمرو بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے پاس آئے جو حطیم میں بیٹھے ہوئے تھے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابن زبیر تم اللہ تعالیٰ کے حرم میں فساد ڈالنے سے بچو کیونکہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے اس کی حرمت کو پامال کیا جائے گا اور قریش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اس کی حرمت کو پامال کرے گا اگر اس شخص کے گناہوں کو انسانوں اور جنات کے تمام گناہوں کے ساتھ وزان کیا جائے تو اس کا گناہ وزنی ہو گا تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے کہا: اے ابن عمرو تم اس بات کا جائزہ لو کہ کہیں وہ شخص تم نہ ہو کیونکہ تم نے کتابیں پڑھی ہوئی ہیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے ہو، تو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تمہیں گواہ بنا کر یہ کہتا ہوں کہ میں جہاد کرنے کے لئے شام جانے لگا ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5701]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7043)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7003»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5702
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أَتَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ - رَحِمَهُ اللَّهُ - ابْنَ الزُّبَيْرِ رَحِمَهُ اللَّهُ فَقَالَ: يَا ابْنَ الزُّبَيْرِ، إِيَّاكَ وَالْإِلْحَادَ فِي حَرَمِ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّهُ سَيُلْحِدُ فِيهِ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ ; لَوْ وُزِنَتْ ذُنُوبُهُ بِذُنُوبِ الثَّقَلَيْنِ لَرَحَجَتْ"، قَالَ: انْظُرْ لَا تَكُنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سعید بن عمرو بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے پاس آئے اور بولے: اے ابن زبیر تم اللہ تعالیٰ کے حرم میں قتل و غارت گری سے بچو کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”عنقریب قریش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اس میں قتل و غارت گری کرے گا اگر اس کے گناہوں کا وزن انسانوں اور جنات کے تمام گناہوں سے کیا جائے تو اس کا پلڑا بھاری ہو گا“ تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے کہا: آپ اس بات کا جائزہ لیں کہ آپ وہ نہ ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5702]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فـ المسند (6200)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6165»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5703
وَعَنِ ابْنِ أَبْزَى عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: قَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ حِينَ حُصِرَ: إِنَّ عِنْدِي نَجَائِبَ قَدْ أَعْدَدْتُهَا لَكَ، فَهَلْ لَكَ أَنْ تَحَوَّلَ إِلَى مَكَّةَ فَيَأْتِيَكَ مَنْ أَرَادَ أَنْ يَأْتِيَكَ؟ قَالَ: لَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يُلْحِدُ بِمَكَّةَ كَبْشٌ مِنْ قُرَيْشٍ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ ; عَلَيْهِ مِثْلُ نِصْفِ أَوْزَارِ النَّاسِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ أَيْضًا.
قُلْتُ: وَتَأْتِي نَحْوُ هَذِهِ الْأَحَادِيثِ فِي الْفِتَنِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
ابن ابزی سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے انہیں اس وقت یہ کہا: کہ جب انہیں محصور کر دیا گیا تھا کہ میرے پاس عمدہ اونٹنیاں ہیں جنہیں میں نے آپ کے لئے تیار کیا ہے کیا آپ اس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ آپ مکہ منتقل ہو جائیں جو شخص آپ کے پاس آنا چاہے گا وہ آپ کے پاس آ جائے گا تو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا جی نہیں! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”قریش کا ایک مینڈھا مکہ میں قتل و غارت گری کرے گا اس کا نام عبداللہ ہو گا اسے تمام لوگوں کے گناہوں کا نصف گناہ ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی دیگر احادیث فتنوں سے متعلق باب میں آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5703]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1175) اخرجه احمد فى المسند (461)، أخرجه مسند أحمد برقم: 463، وأخرجه مسند البزار برقم: 375»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5704
وَعَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: لَقَدْ رَأَيْتُ قَائِدَ الْفِيلِ وَسَائِسَهُ أَعْمَيَيْنِ مُقْعَدَيْنِ يَسْتَطْعِمَانِ بِمَكَّةَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: میں نے ہاتھی کو لے کر چلنے والے اور اس کے سائیس کو دیکھا وہ دونوں اندھے ہو چکے تھے اور اپاہچ تھے اور مکہ میں کھانا مانگتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5704]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1176)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں