🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

175. بَابٌ فِيمَنْ وَرَدَ الْمَدِينَةَ، وَلَمْ يُصَلِّ فِي الْمَسْجِدِ .
اس شخص کا بیان، جو مدینہ منورہ آئے اور مسجد (نبوی) میں نماز ادا نہ کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5879
عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَسْلَمَ بْنِ بُجْرَةَ أَخِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ - وَكَانَ شَيْخًا كَبِيرًا - قَدْ حَدَّثَ نَفْسَهُ قَالَ: إِنْ كَانَ لَيَدْخُلُ الْمَدِينَةَ فَيَقْضِيَ حَاجَتَهُ بِالسُّوقِ، ثُمَّ يَرْجِعَ إِلَى أَهْلِهِ فَإِذَا وَضَعَ رِدَاءَهُ ذَكَرَ أَنَّهُ لَمْ يُصَلِّ فِي مَسْجِدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَقُولُ: وَاللَّهِ مَا صَلَّيْتُ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنَّهُ قَالَ لَنَا:" مَنْ هَبَطَ مِنْكُمْ إِلَى هَذِهِ الْقَرْيَةِ فَلَا يَرْجِعَنَّ إِلَى أَهْلِهِ حَتَّى يَرْكَعَ رَكْعَتَيْنِ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ، ثُمَّ يَرْجِعَ إِلَى أَهْلِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مسلم بن اسلم بن بجرہ، جن کا تعلق حارث بن خزرج سے ہے، وہ ایک عمر رسیدہ شخص تھے انہوں نے یہ بات بیان کی ہے ایک مرتبہ وہ مدینہ منورہ آئے انہیں بازار میں جو کام تھا وہ انہوں نے پورا کر لیا پھر وہ اپنے گھر واپس چلے گئے جب انہوں نے چادر اتاری تو انہیں یاد آیا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں نماز ہی ادا نہیں کی۔ انہوں نے یہ سوچا اللہ کی قسم میں نے مسجد نبوی میں نماز ہی ادا نہیں کی جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے یہ فرمایا ہے: ”تم میں سے جو شخص اس بستی میں آئے تو وہ اپنے اہل خانہ کی طرف اس وقت تک ہرگز واپس نہ جائے جب تک وہ اس مسجد میں دو رکعت ادا نہیں کر لیتا پھر (اس کے بعد) وہ اپنے اہل خانہ کی طرف واپس جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5879]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (435/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں