الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. باب
ذوالحج کے پہلے عشرے کا بیان
حدیث نمبر: 5939
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي يَوْمِ أَضْحَى:" مَا عَمِلَ آدَمِيٌّ فِي هَذَا الْيَوْمِ أَفْضَلَ مِنْ دَمٍ يُهْرَاقُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ رَحِمًا تُوصَلُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْخُشَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْخُشَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: قربانی کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آج کے دن میں انسان کوئی ایسا عمل نہیں کرتا جو خون بہانے (یعنی قربانی کرنے) سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو البتہ اگر صلہ رحمی کی جائے تو اس کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسن بن یحیی خشنی ہے اور وہ ضعیف ہے ایک جماعت نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5939]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10948»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف