الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ فَضْلِ الضَّأْنِ .
دُنبے کی فضیلت
حدیث نمبر: 5955
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ قَالَ: أُضَحِّي بِجَذَعٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُضَحِّيَ بِهَرِمٍ أَلْيَهُ أَحَقُّ بِالْفَتَى أَوِ الْكَرَمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں بچے جانور کی قربانی کر لوں یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا کہ میں بوڑھے جانور کی قربانی کروں، کیونکہ (بچہ جانور، قربانی) کا زیادہ حق دار ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5955]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5955]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (105/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5956
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جُلُوسًا فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَدَخَلَ بِجَذَعٍ مِنَ الْمَعْزِ سَمِينٍ سَيِّدٍ، وَجَذَعٍ مِنِ الضَّأْنِ مَهْزُولٍ خَسِيسٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا الْجَذَعُ مِنَ الضَّأْنِ مَهْزُولٌ خَسِيسٌ، وَهَذَا جَذَعٌ مِنَ الْمَعْزِ سَمِينٌ سَيِّدٌ، وَهُوَ خَيْرُهُمَا أَفَأُضَحِّي بِهِ؟ قَالَ:" ضَحِّ بِهِ، فَإِنَّ لِلَّهِ الْخَيْرَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ رِوَايَةِ حَنَشٍ الْعَبْدِيِّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ رِوَايَةِ حَنَشٍ الْعَبْدِيِّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے ایک شخص آپ کے پاس آیا وہ ایک موٹا تازہ بکرے کا بچہ لے کر آیا اور ایک دنبے کا بچہ لے کر آیا جو کمزور اور ہلکا پھلکا سا تھا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ چھوٹا دنبہ ہے، جو کمزور اور ہلکا پھلکا ہے اور یہ چھوٹا بکرا ہے، جو موٹا تازہ ہے اور صحت مند ہے اور یہ ان دونوں میں زیادہ بہتر ہے، تو کیا میں اس کی قربانی کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کی قربانی کر دو! کیونکہ اللہ تعالی کے لئے بہتر چیز ہونی چاہیے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے حنش عبدی کی روایت کے طور پر نقل کی ہے میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5956]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے حنش عبدی کی روایت کے طور پر نقل کی ہے میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5956]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (6223)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف