🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

34. بَابُ قَتْلِ الْحَيَّاتِ وَالْحَشَرَاتِ .
سانپ اور حشرات الارض کو مار دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6114
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَتَلَ حَيَّةً فَلَهُ سَبْعُ حَسَنَاتٍ، وَمَنْ قَتَلَ وَزَغًا فَلَهُ حَسَنَةٌ، وَمَنْ تَرَكَ حَيَّةً مَخَافَةَ عَاقِبَتِهَا فَلَيْسَ مِنَّا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْمُسَيَّبَ بْنَ رَافِعٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص سانپ کو مار دیتا ہے اسے سات نیکیاں ملتی ہیں جو شخص چھپکلی کو مار دیتا ہے اسے ایک نیکی ملتی ہے اور جو شخص سانپ اس اندیشے کے تحت چھوڑ دیتا ہے کہ اس کا انجام کیا ہو گا تو وہ ہم میں سے نہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ مسیب بن رافع نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6114]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10492) اخرجه احمد فى المسند (3984)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3974»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6115
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحَيَّةَ فَقَالَ:" خُلِقَتْ هِيَ وَالْإِنْسَانُ سَوَاءً، فَإِنْ رَأَتْهُ أَفْزَعَتْهُ، وَإِنْ لَدْغَتْهُ أَوْجَعَتْهُ، فَاقْتُلُوهَا حَيْثُ وَجَدْتُمُوهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَابِرٌ غَيْرُ مُسَمًّى، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ الْجُعْفِيُّ، وَثَّقَهُ الثَّوْرِيُّ وَشُعْبَةُ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ: أَحْمَدُ، وَغَيْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ سانپ کا ذکر کیا آپ نے ارشاد فرمایا: اسے اور انسان کو برابر پیدا کیا گیا ہے اگر یہ انسان کو دیکھتا ہے، تو اسے خوف زدہ کر دیتا ہے اگر اسے ڈس لے تو اسے تکلیف پہنچاتا ہے، تو تم جہاں بھی اس کو پاؤ اسے مار دو“۔

یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ جابر جعفی ہے سفیان ثوری اور شعبہ نے اسے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ ائمہ نے یعنی امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6115]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6116
وَعَنْ سَرَّاءَ بِنْتِ نَبْهَانَ الْغَنَوِيَّةُ قَالَتْ: سَأَلَ نُصَيْبٌ غُلَامُنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْحَيَّاتِ مَا يُقْتَلُ مِنْهَا؟ قَالَتْ: فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" اقْتُلُوا مَا ظَهَرَ مِنْهَا كَبِيرَهَا وَصَغِيرَهَا، أَسْوَدَهَا، وَأَبْيَضَهَا، فَإِنَّ مَنْ قَتَلَهَا مِنْ أُمَّتِي كَانَتْ فِدَاءَهُ مِنَ النَّارِ وَمَنْ قَتَلَتْهُ كَانَ شَهِيدًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ الْحَارِثِ الْغَسَّانِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ سراء بنت نبھان غنویہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ہمارے ایک غلام نصیب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سانپوں کے بارے میں دریافت کیا کہ ان میں سے کس کو مارا جائے؟ وہ خاتون بیان کرتی ہیں تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ان میں سے جو بھی ظاہر ہوتا ہے اسے مار دو! خواہ وہ بڑا ہو چھوٹا ہو سیاہ ہو یا سفید ہو کیونکہ میری امت میں سے جو شخص اسے مارے گا تو یہ اس کے لئے جہنم سے فدیہ بن جائے گا اور جسے وہ (سانپ) مار دے گا تو وہ شخص شہید ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن حارث غسانی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6116]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (308/24 و 309)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6117
وَعَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ الْجُشَمِيِّ قَالَ: بَيْنَمَا ابْنُ مَسْعُودٍ يَخْطُبُ ذَاتَ يَوْمٍ فَإِذَا هُوَ بِحَيَّةٍ تَمْشِي عَلَى الْجِدَارِ فَقَطَعَ خُطْبَتَهُ، ثُمَّ ضَرَبَهَا بِقَضِيبِهِ أَوْ بِقَصَبَةٍ - قَالَ يُونُسُ: بِقَصَبَتِهِ - حَتَّى قَتَلَهَا، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ قَتَلَ حَيَّةً فَكَأَنَّمَا قَتَلَ [ رَجُلًا ] مُشْرِكًا قَدْ حَلَّ دَمُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مَرْفُوعًا، وَمَوْقُوفًا، قَالَ الْبَزَّارُ فِي حَدِيثِهِ، وَهُوَ مَرْفُوعٌ:" مَنْ قَتَلَ حَيَّةً أَوْ عَقْرَبًا". وَهُوَ فِي مَوْقُوفِ الطَّبَرَانِيِّ. وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوا حوص جشمی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ خطبہ دے رہے تھے اسی دوران دیوار پر ایک سانپ چلتا ہوا نظر آیا سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے خطبہ درمیان میں چھوڑا اور پھر لاٹھی کے ذریعے یا چھڑی کے ذریعے اسے مار کر قتل کر دیا پھر انہوں نے یہ بات بیان کی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”جس شخص نے سانپ کو مارا، اُس نے گویا کسی ایسے مشرک شخص کو قتل کیا جس کا خون بہانا حلالی تھا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے اور امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں ”مرفوع“ اور ”موقوف“ (دونوں طرح سے نقل کی ہے) امام بزار نے اپنی روایت میں یہ کہا: ہے کہ یہ ”مرفوع“ ہے: ”جس شخص نے سانپ یا بچھو کو قتل کیا“۔ تو امام طبرانی کی روایت میں یہ ”موقوف“ ہے امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6117]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1229 و1230) اخرجه أبو يعلى فى المسند (5320)، اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10109) اخرجه احمد فى المسند (3746)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3738، وأخرجه مسند البزار برقم: 1985، 1847، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9746»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6118
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَذَكَرَ الْحَيَّاتِ:" مَنْ خَشِيَ ثَأْرَهُنَّ فَلَيْسَ مِنَّا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ أَبُو شَيْبَةَ الْوَاسِطِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سانپوں کا ذکر کرتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: ”جو شخص ان کے حملے سے ڈر جائے وہ ہم میں سے نہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحن بن اسحاق ابوشیبہ واسطی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6118]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1231) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8244)، أخرجه مسند البزار برقم: 2325، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8344، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1340»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6119
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ، فَمَنْ خَافَ ثَأْرَهُنَّ فَلَيْسَ مِنِّي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالله بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سانپوں کو مار دو! جو شخص ان کے حملے سے ڈر جائے وہ ہم میں سے نہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6119]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9747)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9747»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6120
وَعَنْ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ قَالَ: كُنْتُ مَعَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَرِيرٍ فِي جِنَازَةٍ، وَكَانَ رَاكِبًا فَلَمَّا بَلَغْنَا الْمَقْبَرَةَ خَرَجَتْ حَيَّةٌ فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ: حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ رَأَى حَيَّةً فَلَمْ يَقْتُلْهَا خَوْفًا مِنْهَا فَلَيْسَ مِنِّي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَدَاوُدُ ضَعِيفٌ جِدًّا.
داؤد بن عبدالجبار بیان کرتے ہیں: میں ابراہیم بن جریر کے ساتھ ایک جنازے میں شریک تھا وہ سوار تھے جب ہم قبرستان پہنچے تو وہاں ایک سانپ نکل آیا ابراہیم نے بتایا کہ میرے والد نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص کوئی سانپ دیکھے اور پھر اس کے خوف کی وجہ سے اسے قتل نہ کرے اس کا مجھ سے تعلق نہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے داؤد نامی راوی انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6120]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (816 مختصرا) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2294)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2294، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 816»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6121
وَعَنْ جَرِيرٍ أَيْضًا، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ كُلَّهَا، مَنْ تَرَكَهَا خَشْيَةَ ثَأْرِهَا فَلَيْسَ مِنِّي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ دَاوُدُ أَيْضًا، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ ہی کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان منقول ہے: ”تم ہر قسم کا سانپ مار دو جو شخص ان کے حملے کے ڈر کی وجہ سے انہیں چھوڑے گا اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں بھی داؤد نامی راوی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6121]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2396)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2396»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6122
وَعَنْ أَبِي لَيْلَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ رَأَى حَيَّةً فَلَمْ يَقْتُلْهَا مَخَافَةَ طَلَبِهَا فَلَيْسَ مِنَّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابولیلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص سانپ کو دیکھتا ہے اور پھر اس کی طلب سے خوف زدہ ہو کر اسے مارتا نہیں ہے وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6122]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4625)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6425»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6123
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ وَاقْتُلُوا ذَا الطُّفْيَتَيْنِ، وَالْأَبْتَرَ، فَإِنَّهُمَا يَلْتِحَسَانِ الْبَصَرَ وَيَسْتَسْقِطَانِ الْحَبَلَ، فَمَنْ لَمْ يَقْتُلْهُمَا فَلَيْسَ مِنَّا".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: فَمْنَ لَمْ يَقْتُلْهُمَا فَلَيْسَ مِنَّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سانپوں کو مار دو خاص طور پر دو دھاری والے اور دم کٹے کو مار دو! کیونکہ وہ بینائی کو اچک لیتے ہیں اور حمل کو ضائع کر دیتے ہیں جو شخص ان دونوں کو نہیں مارے گا وہ ہم میں سے نہیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے تاہم میں یہ الفاظ نہیں ہیں: جو شخص ان دونوں کو نہیں مارے گا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6123]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13205)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4498، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2927»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں