الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابٌ فِيمَنْ كَانَ سَيِّئَ الْحِرْفَةِ .
اس شخص کا بیان، جو خراب کاریگر ہو
حدیث نمبر: 6318
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَجُلًا شَكَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُوءَ الْحِرْفَةِ فَقَالَ:" رَبِّ صَغِيرًا". فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ:" مُهْرًا أَوْ غُلَامًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ ؛ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: وَاهِي الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ ؛ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: وَاهِي الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے خراب کاریگری کی شکایت کی، تو آپ نے فرمایا: تم چھوٹے (بچے) کی تربیت کرو میں نے آپ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو آپ نے فرمایا: خواہ گھوڑے کا بچہ ہو یا لڑکا ہو، جب وہ چھوٹا ہو، تو تربیت کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بکری ہے ابوحاتم کہتے ہیں: یہ واہی الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6318]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6759»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 6319
وَعَنْ غَسَّانَ بْنِ الْأَغَرِّ النَّهْشَلِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَدِمَ بِعِيرٍ لَهُ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَهِيَ تَحْمِلُ طَعَامًا فَلَقِيَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا أَعْرَابِيُّ، مَا تَحْمِلُ؟". قُلْتُ: أُجَهِّزُ قَمْحًا. قَالَ لِي:" مَا تُرِيدُ؟". قُلْتُ: أُرِيدُ بَيْعَهُ فَمَسَحَ رَأْسِي، وَقَالَ:" أَحْسِنُوا مُبَايَعَةَ الْأَعْرَابِيِّ".
غسان بن اغر نہشلی بیان کرتے ہیں میرے والد نے مجھے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے کہ وہ اپنے اونٹ کو لے کر مدینہ منورہ آئے وہ اس پر اناج لاد کر لائے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ان سے ملاقات ہوئی تو آپ نے فرمایا: اے دیہاتی! تم نے کیا لادا ہوا ہے؟ میں نے کہا: میں نے گندم تیار کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کیا چاہتے ہو؟ میں نے عرض کی: میں اسے فروخت کرنا چاہتا ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور (لوگوں سے) فرمایا: دیہاتی کے ساتھ اچھی طرح سے سودا کرنا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6319]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5294)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6320
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ غَسَّانَ بْنِ الْأَغَرِّ النَّهْشَلِيِّ، حَدَّثَنَا عَمِّي زِيَادُ بْنُ الْحُصَيْنِ، عَنْ أَبِيهِ حُصَيْنِ بْنِ قَيْسٍ أَنَّهُ حَمَلَ طَعَامًا إِلَى الْمَدِينَةِ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصَّوَّافُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَلَهُ طَرِيقٌ تَأْتِي فِي بَيْعِ الْحَاضِرِ لِلْبَادِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: غسان بن اغرنہشلی بیان کرتے ہیں: میرے چچا زیاد بن حصین نے اپنے والد سیدنا حصین بن قیس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ مدینہ منورہ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام نسائی رحمہ اللہ نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم صواف ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس روایت کے مختلف طرق آگے چل کر شہری کے دیہاتی کے لئے کوئی چیز فروخت کرنے سے متعلق باب میں آئیں گے اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6320]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3559)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف