🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

50. بَابُ حُلْوَانِ الْكَاهِنِ .
کاہن کی مٹھائی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6427
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُمْ خَرَجُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَنَزَلُوا رُفَقَاءَ رُفْقَةٌ مَعَ فُلَانٍ وَرُفْقَةٌ مَعَ فُلَانٍ، قَالَ: فَنَزَلْتُ فِي رُفْقَةِ أَبِي بَكْرٍ، وَكَانَ مَعَنَا أَعْرَابِيٌّ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ فَنَزَلْنَا بِأَهْلِ بَيْتٍ مِنَ الْأَعْرَابِ، وَفِيهِمُ امْرَأَةٌ حَامِلٌ فَقَالَ لَهَا الْأَعْرَابِيُّ: يَسُرُّكِ أَنْ تَلِدِي غُلَامًا؟ إِنْ أَعْطَيْتِنِي شَاةً وَلَدْتِ غُلَامًا، فَأَعْطَتْهُ شَاةً، وَسَجَعَ لَهَا أَسَاجِيعَ، قَالَ: فَذَبَحَ الشَّاةَ فَلَمَّا جَلَسَ الْقَوْمُ يَأْكُلُونَ قَالَ رَجُلٌ: أَتَدْرُونَ مَا هَذِهِ الشَّاةُ؟ فَأَخْبَرَهُمْ، قَالَ: فَرَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ مُتَبَرِّزًا، مُسْتَنْثِلًا، مُتَقَيِّئًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک سفر پر روانہ ہوئے لوگوں نے مختلف ٹولیوں کی شکل میں پڑاؤ کیا کچھ لوگ ایک کے ساتھ تھے کچھ لوگ ایک کے ساتھ تھے راوی کہتے ہیں: میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں میں شامل تھا ہمارے ساتھ دیہات کا رہنے والا ایک اعرابی تھا ہم نے دیہات کے ایک گھر میں پڑاؤ کیا، ان لوگوں کے درمیان ایک حاملہ عورت موجود تھی دیہاتی نے اس سے کہا: کیا تم اس بات کی خواہش مند ہو کہ تم لڑکے کو جنم دو اگر تم مجھے ایک بکری دو گی تو تم لڑکے کو جنم دو گی اس عورت نے اسے بکری دے دی دیہاتی نے مقفع اور مسجع کلام پڑھ کر (اس پر دم کیا) راوی بیان کرتے ہیں: پھر اس نے وہ بکری ذبح کی جب حاضرین اسے کھانے کے لئے بیٹھے تو ایک شخص نے کہا: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ یہ بکری کہاں سے آئی ہے؟ پھر اس نے ان لوگوں کو اس بارے میں بتایا راوی کہتے ہیں: تو میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ قضائے حاجت کے لئے گئے، پاخانہ کیا، اور قئے کی (تاکہ وہ کھایا ہوا اگل دیں)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6427]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (51/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11090»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں