🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

64. بَابُ بَيْعِ الْمَغَانِمِ قَبْلَ الْقِسْمَةِ .
تقسیم سے پہلے مال غنیمت کو فروخت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6481
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ عَنْ بَيْعِ الْخُمْسِ حَتَّى تُقَسَّمَ.
وَفِيهِ عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تقسیم سے پہلے خمس کو فروخت کرنے سے منع کر دیا۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عصمہ بن متوکل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6481]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11145)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6482
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ تُبَاعَ السِّهَامُ حَتَّى تُقَسَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ (مال غنیمت کے) حصوں کو فروخت کیا جائے جب تک وہ تقسیم نہیں ہو جاتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6482]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7594)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 2476، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7594»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6483
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حَيَّانَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ خَيْبَرَ فَنَهَاهُمْ أَنْ يُبَاعَ سَهْمٌ مِنْ مَغْنَمٍ حَتَّى يُقَسَّمَ، وَأَنْ تُوطَأَ الْحَبَالَى حَتَّى يَضَعْنَ، وَعَنِ الثَّمَرَةِ أَنْ تُبَاعَ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا وَيُؤْمَنَ عَلَيْهَا الْعَاهَةُ.
زَادَ دُحَيْمٌ فِي حَدِيثِهِ: وَأَحَلَّ لَهُمْ ثَلَاثَةَ أَشْيَاءَ كَانَ نَهَاهُمْ عَنْهَا: أَحَلَّ لَهُمْ لُحُومَ الْأَضَاحِيِّ وَزِيَارَةَ الْقُبُورِ وَالْأَوْعِيَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَعِمْرَانُ لَمْ يَرْوِهِ عَنْهُ غَيْرُ حُمَيْدٍ.
عمران بن حیان انصاری، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: غزوہ خیبر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے لوگوں کو اس بات سے منع کیا کہ تقسیم سے پہلے مال غنیمت میں سے کسی حصے کو فروخت کیا جائے یا حاملہ عورتوں کے ساتھ صحبت کی جائے جب تک وہ بچے کو جنم نہیں دیتیں یا پھل کو اس کی صلاحیت ظاہر ہونے اور آفت سے محفوظ ہونے سے پہلے فروخت کیا جائے۔ دحیم نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے لئے تین چیزوں کو حلال قرار دیا جن چیزوں سے آپ نے پہلے انہیں منع کیا تھا آپ نے ان کے لئے قربانی کے گوشت، قبروں کی زیارت کرنے اور مختلف قسم کے برتنوں کو حلال قرار دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے عمران نامی راوی کے حوالے سے حمید کے علاوہ اور کسی نے اسے نقل نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6483]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3573)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3573»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6484
وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنْ عَلِيًّا، وَابْنَ مَسْعُودٍ كَانَا يُجِيزَانِ بَيْعَ الصَّدَقَةِ، وَلَمْ يُقْبَضْ، وَكَانَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، وَشُرَيْحٌ لَا يُجِيزَانِهَا حَتَّى تُقْبَضَ، وَقَوْلُ مُعَاذٍ، وَشُرَيْحٍ أَحَبُّ إِلَى سُفْيَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَالْقَاسِمُ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا. وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ.
قاسم بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ صدقہ فروخت کرنے کو جائز قرار دیتے تھے اگرچہ اسے قبضے میں نہ لیا گیا ہو جبکہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ اور قاضی شریح اسے جائز قرار نہیں دیتے تھے جب تک وہ قبضے میں نہیں لے لیا جاتا اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ اور قاضی شریح کا قول سفیان کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے قاسم نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، جسے شعبہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6484]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں