الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
89. بَابُ بَيْعِ أَرْضِ الْخَرَاجِ .
خراج والی زمین کو فروخت کرنا
حدیث نمبر: 6545
عَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّ عُتْبَةَ بْنَ فَرْقَدٍ ابْتَاعَ أَرْضًا بِشَطِّ الْفُرَاتِ فَاتَّخَذَ بِهَا قَصَبًا فَلَمَّا أَتَى عُمَرُ ذَكَرَ أَنَّهُ ابْتَاعَ أَرْضًا، فَقَالَ لَهُ: مِمَّنِ ابْتَعْتَ الْأَرْضَ؟ قَالَ: مِنْ أَرْبَابِهَا. فَلَمَّا كَانَ الْعَشِيُّ اجْتَمَعَ أَصْحَابُهُ، فَدَعَاهُ، فَقَالَ: مِمَّنِ ابْتَعْتَ الْأَرْضَ؟ قَالَ: مِنْ أَرْبَابِهَا. فَقَالَ: هَلْ بِعْتُمُوهُ شَيْئًا؟ قَالَ: لَا. قَالَ: فَإِنَّ هَؤُلَاءِ أَرْبَابُهَا. فَرُدَّ الْأَرْضَ إِلَى مَنِ اشْتَرَيْتَ، وَاقْبِضِ الثَّمَنَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بُكَيْرُ بْنُ عَامِرٍ الْبَجَلِيُّ ؛ ضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَنُقِلَ عَنْ أَحْمَدَ أَنَّهُ وَثَّقَهُ، وَالصَّحِيحُ عَنْ أَحْمَدَ تَضْعِيفُهُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

امام شعبی بیان کرتے ہیں: عتبہ بن فرقد نے دریائے فرات کے کنارے زمین خریدی اور وہاں عمارت بنا لی (یا نرکل لگا دیا)، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے، تو انہوں نے اس بات کا ذکر ان کے سامنے کیا کہ انہوں نے زمین خریدی ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: تم نے وہ زمین کس سے خریدی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اس کے مالکان ہے، جب شام ہوئی اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھی اکھٹے ہوئے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عتبہ کو بلا لیا اور بولے: تم نے وہ زمین کس سے خریدی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اس کے مالکان سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (اپنے ساتھیوں سے دریافت کیا:) کیا تم لوگوں نے کچھ فروخت کیا ہے؟ ان لوگوں نے جواب دیا: جی نہیں! تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ لوگ اس زمین کے مالکان ہیں، تو تم زمین اس شخص کو واپس کرو، جس سے تم نے خریدی ہے اور قیمت قبضے میں لے لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بکیر بن عامر بجلی ہے، جسے جمہور ائمہ نے ضعیف قرار دیا ہے امام أحمد سے یہ بات نقل کی گئی ہے کہ انہوں نے اس کی توثیق کی گئی ہے، امام أحمد سے مستند روایت یہ منقول ہے کہ انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6545]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (132/17)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6546
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّهُ سَأَلَ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ، عَنْ قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَرْضِ الْأَعَاجِمِ، فَقَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ بَيْعِ أَرْضِ الْأَعَاجِمِ، وَشِرَائِهَا، وَكِرَائِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ سَاقِطٌ مِنْ أَصْلِ السَّمَاعِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عُمَارَةَ الْخَثْعَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ سَاقِطٌ مِنْ أَصْلِ السَّمَاعِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عُمَارَةَ الْخَثْعَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا: جو عجمیوں کی سرزمین کے بارے میں ہے، تو انہوں نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عجمیوں کی زمین کو فروخت کرنے اسے خریدنے اور اسے کرائے پر دینے (یا لینے) سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اصل سماع میں
یہ روایت ساقط ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عمارہ خثعمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6546]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4274»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6547
وَعَنْ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ: اشْتَرَيْتُ أَنَا، وَأَخِي مِائَةَ سَهْمٍ مِنْ سِهَامِ خَيْبَرَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا عَاصِمُ، مَا ذِئْبَانِ عَادِيَانِ أَصَابَا غَنَمًا أَضَاعَهَا رَبُّهَا بِأَفْسَدَ لَهَا مِنْ حُبِّ الْمَرْءِ الْمَالَ وَالسَّرَفَ لِدِينِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اور میرے بھائی نے خیبر کے حصوں میں سے ایک سو حصے خرید لیے، اس بات کی اطلاع نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اے عاصم! دو حملہ آور بھیٹریے، جو بکریوں پر حملہ آور ہوں، وہ بکریوں کے مالکان کا اس سے زیادہ نقصان نہیں کرتے ہیں، جتنا مال اور اسراف کی محبت، آدمی کے دین کو خراب کرتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6547]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6547]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (173/27 و174)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف