🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

151. بَابُ اللُّقَطَةِ .
گمشدہ ملنے والی چیز کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6847
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنِ الْتَقَطَ لُقَطَةً يَسِيرَةً دِرْهَمًا أَوْ حَبْلًا أَوْ شِبْهَ ذَلِكَ فَلْيُعَرِّفْهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، فَإِنْ كَانَ فَوْقَ ذَلِكَ فَلْيُعَرِّفْهُ سِتَّةَ أَيَّامٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَعْلَى، فَإِنْ كَانَ عَمْرًا فَلَا أَعْرِفُهُ، وَإِنْ كَانَ عُمَرَ فَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص معمولی سی گمشدہ چیز اٹھا لیتا ہے، جو ایک درہم ہو، یا رسی ہو، یا اس کی مانند کوئی ہو، تو وہ تین دن تک اس کا اعلان کرے گا، اور اگر اس سے اوپر کوئی چیز ہو، تو پھر وہ چھ دن تک اس کا اعلان کرے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے عمرو بن عبداللہ بن یعلی کے حوالے سے نقل کی ہے اگر تو یہ عمرو ہے، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں اور اگر یہ عمر ہے، تو پھر یہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6847]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (173/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17116»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6848
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ الْتَقَطَ لُقَطَةً يَسِيرَةً ثَوْبًا أَوْ شَبْهَهُ فَلْيُعَرِّفْهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَمَنِ الْتَقَطَ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ سِتَّةَ أَيَّامٍ، فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا وَإِلَّا فَلْيَتَصَدَّقْ بِهَا، فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا فَلْيُخَيِّرْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَعْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کسی معمولی سی گمشدہ چیز کو پاتا ہے جیسے کپڑا یا اس کی مانند کوئی چیز ہے، تو پھر وہ تین دن تک اس کا اعلان کرے گا اور جو اس سے زیادہ قیمت والی کوئی گمشدہ چیز پاتا ہے، تو وہ چھ دن تک اعلان کرے گا اگر اس کا مالک آ جاتا ہے، تو ٹھیک ہے ورنہ وہ اس کو صدقہ کر دے گا پھر اگر اس کا مالک آ جاتا ہے، تو وہ شخص اس کو اختیار دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن عبداللہ بن یعلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6848]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (273/22)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17116، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2987/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6849
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ وَجَدَ دِينَارًا فِي السُّوقِ فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" عَرِّفْهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ". قَالَ: فَعَرَّفَهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَلَمْ يَجِدْ مَنْ يَعْرِفُهُ فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ:" شَأْنُكَ". قَالَ: فَبَاعَهُ عَلِيٌّ فَابْتَاعَ مِنْهُ بِثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ شَعِيرًا وَبِثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ تَمْرًا، وَقَضَى ثَلَاثَةَ دَرَاهِمَ، وَابْتَاعَ بِدِرْهَمٍ لَحْمًا، وَابْتَاعَ بِدِرْهَمٍ زَيْتًا. وَكَانَ الدِّينَارُ بِأَحَدَ عَشَرَ دِرْهَمًا.
فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ جَاءَ صَاحِبُهُ فَعَرَفَهُ فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: قَدْ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَانْطَلَقَ صَاحِبُ الدِّينَارِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ لِعَلِيٍّ:" رُدَّهُ". قَالَ: قَدْ أَكَلْتُهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلرَّجُلِ:" إِذَا جَاءَنَا شَيْءٌ أَدَّيْنَاهُ إِلَيْكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَقَدْ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ بِاخْتِصَارٍ أَيْضًا، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ، وَهُوَ وَضَّاعٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے بازار میں ایک دینار پایا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم تین دن تک اس کا اعلان کرو راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے تین دن تک اس کا اعلان کیا لیکن انہیں کوئی ایسا شخص نہیں ملا جو اس کی شناخت کر لیتا وہ واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو آپ نے فرمایا: تم اسے استعمال کر لو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے فروخت کر دیا اور اس میں سے تین درہم کے جو خرید لئے تین درہم کی کھجوریں خرید لیں تین درہم کا قرض ادا کر دیا ایک درہم کا گوشت خرید لیا ایک درہم کا زیتون کا تیل خرید لیا ان دنوں ایک دینار گیارہ درہم کا ہوتا ہے اس کے بعد اس دینار کا مالک آ گیا اور اس نے اس دینار کی شناخت بیان کر دی، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ کے رسول نے مجھے حکم دیا تھا (تو میں نے اسے خرچ کر لیا) دینار کا مالک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی کہ تو آپ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا تم اسے واپس کرو انہوں نے عرض کی: میں نے تو وہ خرچ کر لیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا جب ہمارے پاس کوئی چیز آے گی تو ہم تمہیں ادائیگی کر دیں گے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے امام ابوداؤد نے اس سے اختصار کے ساتھ اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابوسبرہ ہے اور وہ روایت ایجاد کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6849]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1368) اخرجه ابو يعلى فى المسند (1073)»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6850
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدَ تَمْرَتَيْنِ فَأَخَذَ تَمْرَةً وَأَعْطَانِي الْأُخْرَى.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى وَلَفْظُهُ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدَ ثُفْرُوقَةً فِيهَا تَمْرَتَانِ فَأَخَذَ تَمْرَةً وَأَعْطَانِي تَمْرَةً.
وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّرَائِفِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو کھجوریں پائیں آپ نے ایک کھجور لے لی اور دوسری مجھے دے دی۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ان کی روایت کے یہ الفاظ ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلتا ہوا جا رہا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ”ثقروفہ“ پایا (ثقروفہ سے مراد کھجور کا ایسا گچھا ہے، جس میں سے کھجوریں کھا لی گئی ہوں اور کچھ باقی رہ گئی ہوں) جس میں دو کھجوریں تھیں، تو ایک کھجور آپ نے لے لی اور ایک مجھے عطا کر دی۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن طائفی ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6850]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1365) اخرجه ابو يعلى فى المسند (815)، أخرجه مسند البزار برقم: 1209، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2989/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6851
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي لِأَجِدُ التَّمْرَةَ سَاقِطَةً فَآخُذُهَا فَآكُلُهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ النَّبْقِيُّ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بعض اوقات میں کوئی گری ہوئی کھجور پاتا ہوں تو اسے کھا لیتا ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے امام طبرانی فرماتے ہیں: محمد بن علاء نبقی، ولید بن ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف کے حوالے سے اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6851]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1366)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9088»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں