🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

162. بَابٌ فِيمَنْ غَيَّرَ عَلَامَ الْأَرْضِ .
اس شخص کا بیان، جو زمین کے (حد بندی کے) نشانات تبدیل کر دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6893
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَفَرَى الْفِرَى: مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، وَأَفْرَى الْفِرَى: مَنْ أَرَى عَيْنَيْهِ [ فِي النَّوْمِ ] مَا لَمْ تَرَ، وَمَنْ غَيَّرَ تُخُومَ الْأَرْضِ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" مَنْ أَرَى عَيْنَيْهِ مَا لَمْ تَرَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو عُثْمَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرے، اور سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی آنکھوں کو نیند میں وہ چیز دکھائے جو انہوں نے نہ دیکھی ہو (یعنی جھوٹا خواب بیان کرے) اور جو شخص زمین کے (حد بندی کے) نشانات تبدیل کر دے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا یہ حصہ منقول ہے: ”جو شخص اپنی آنکھوں کو وہ چیز دکھائے، جو انہوں نے نہ دیکھی ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے: ابوعثمان نے اسے عبداللہ بن دینار سے روایت کیا ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6893]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5998)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 6636، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5962، 16535»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6894
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ غَيَّرَ تُخُومَ الْأَرْضِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَغَضَبُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَرْفًا، وَلَا عَدْلًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ.
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص زمین کے (حد بندی کے) نشان تبدیل کرتا ہے، اس پر قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی لعنت اور اس کا غضب ہو گا، اللہ تعالیٰ اس کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6894]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں