الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابٌ: فِيمَنْ دُعِيَ إِلَى الْحَاكِمِ فَامْتَنَعَ .
اس شخص کا بیان، جسے حاکم کے پاس بلایا جائے اور وہ نہ آئے
حدیث نمبر: 7019
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ دُعِيَ إِلَى حَاكِمٍ مِنْ حُكَّامِ الْمُسْلِمِينَ فَلَمْ يَأْتِهِ فَهُوَ ظَالِمٌ". - أَوْ قَالَ:" لَا حَقَّ لَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو، کسی مسلمان حکمران کے پاس بلایا جائے، اور وہ اس کے پاس نہ آئے، تو وہ ظالم ہو گا“ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) آپ نے فرمایا: اس کا کوئی حق نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی روح بن عطاء بن ابومیمونہ ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن عدی نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7019]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی روح بن عطاء بن ابومیمونہ ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن عدی نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7019]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1362)، أخرجه مسند البزار برقم: 3573»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7020
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" إِذَا طَالَبَ الرَّجُلُ الْآخَرَ، فَدَعَا أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ إِلَى الَّذِي يَقْضِي بَيْنَهُمَا فَأَبَى أَنْ يَجِيءَ فَلَا حَقَّ لَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب ایک شخص، دوسرے کے خلاف مقدمہ کرے، اور پھر ان دونوں میں سے ایک دوسرے کو اس شخص کی طرف جانے کے لئے کہے، جو ان دونوں کے درمیان فیصلہ کر سکتا ہو، اور دوسرا آنے سے انکار کر دے، تو پھر اُس کو حق نہیں ملے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7020]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7020]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1363)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7021
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ لَنَا:" إِذَا خَاصَمَ الرَّجُلُ الْآخَرَ فَدَعَا أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ إِلَى الرَّسُولِ لِيَقْضِيَ بَيْنَهُمَا، مَنْ أَبَى أَنْ يَجِيءَ فَلَا حَقَّ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَسَاتِيرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَسَاتِيرُ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”جب ایک شخص کا دوسرے سے اختلاف ہو، اور ان دونوں میں سے ایک دوسرے سے کہے: رسول کے پاس چلیں، تاکہ وہ ان دونوں کے درمیان فیصلہ کر دیں، تو جو شخص آنے سے انکار کرے گا، اسے حق نہیں ملے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں مستور راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7021]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں مستور راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7021]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7078)، أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4635»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7022
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ دُعِيَ إِلَى سُلْطَانٍ فَلَمْ يَجِبْ فَهُوَ ظَالِمٌ لَا حَقَّ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ عَطَاءٍ وَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ عَطَاءٍ وَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو سلطان کی طرف بلایا جائے اور وہ نہ جائے، تو وہ ظالم ہو گا اور اس کو حق نہیں ملے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی روح بن عطاء ہے، جسے ابن عدی نے ثقہ قرار دیا ہے اور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7022]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6939)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6939»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف