الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابٌ فِيمَنْ أَوْصَى بِسَهْمٍ مِنْ مَالِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے مال کے ایک حصے کے بارے میں وصیت کرتا ہے
حدیث نمبر: 7098
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَجُلًا أَوْصَى لِرَجُلٍ بِسَهْمٍ مِنْ مَالِهِ فَجَعَلَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السُّدُسَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک شخص نے اپنے مال کے ”ایک حصے“ کے بارے میں اس شخص کے لئے وصیت کر دی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ”حصے“ کو ”چھٹا حصہ“ قرار دیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْوَصَايَا/حدیث: 7098]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْوَصَايَا/حدیث: 7098]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1380)، أخرجه مسند البزار برقم: 2047»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7099
وَعَنْهُ أَنَّ رَجُلًا جَعَلَ لِرَجُلٍ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَهْمًا مِنْ مَالِهِ فَمَاتَ الرَّجُلُ، وَلِمَ يَدْرِ مَا هُوَ، فَرُفِعَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ لَهُ السُّدُسَ مِنْ مَالِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص کے لئے اپنے مال کا ”ایک حصہ“ مخصوص کر دیا پھر اس شخص کا انتقال ہو گیا یہ پتہ نہیں چلتا تھا کہ اس حصے سے مراد کیا ہے؟ یہ معاملہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ”حصے“ سے مراد اس شخص کے مال کا ”چھٹا“ حصہ لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْوَصَايَا/حدیث: 7099]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْوَصَايَا/حدیث: 7099]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8334»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف