🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

15. بَابٌ فِي الْكَلَالَةِ .
کلالہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7162
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَنَا أَوَّلُ مَنْ أَتَى عُمَرَ حِينَ طُعِنَ، فَقَالَ: احْفَظْ عَنِّي ثَلَاثًا، فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ لَا يُدْرِكَنِي النَّاسُ. أَمَّا أَنَا فَلَمْ أَقْضِ فِي الْكَلَالَةِ، وَلَمْ أَسْتَخْلِفْ عَلَى النَّاسِ خَلِيفَةً، وَكُلُّ مَمْلُوكٍ لَهُ عَتِيقٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو زخمی کیا گیا، تو میں آنے والا پہلا فرد تھا، تو انہوں نے فرمایا: تم میری تین باتیں یاد رکھنا، مجھے یہ اندیشہ ہے کہ لوگ مجھ تک نہیں پہنچ سکیں گے، پہلی بات یہ ہے کہ میں نے کلالہ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں دیا اور میں کسی کو لوگوں پر خلیفہ مقرر نہیں کر رہا، اور اُن کا ہر غلام آزاد شمار ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7162]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7163
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْكَلَالَةِ فَقَالَ:" يَكْفِيكَ آيَةُ الصَّيْفِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کلالہ کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: گرمی والی آیت تمہارے لئے کافی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7163]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعليٰ فى المسند (256)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18133، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 12544»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7164
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَاهُ رَجُلٌ يَسْتَفْتِيهِ فِي الْكَلَالَةِ: أَنْبِئْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ أَكَلَالَةُ الرَّجُلِ يُرِيدُ إِخْوَةً مِنْ أُمِّهِ، وَأَبِيهِ؟ فَلَمْ يَقُلْ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا غَيْرَ أَنَّهُ قَرَأَ عَلَيْهِ آيَةَ الْكَلَالَةِ الَّتِي فِي سُورَةِ النِّسَاءِ، ثُمَّ عَادَ الرَّجُلُ يَسْأَلُهُ فَكُلَّمَا سَأَلَهُ قَرَأَهَا حَتَّى أَكْثَرَ وَصَخِبَ الرَّجُلُ، فَاشْتَدَّ صَخَبُهُ مِنْ حِرْصٍ عَلَى أَنْ يُبَيِّنَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَرَأَ عَلَيْهِ الْآيَةَ، ثُمَّ قَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي وَاللَّهِ لَا أَزِيدُكَ عَلَى مَا أُعْطِيتُ إِنِّي وَاللَّهِ لَا أَزِيدُكَ عَلَى مَا أُعْطِيتُ حَتَّى أَزْدَادَ عَلَيْهِ". فَجَلَسَ الرَّجُلُ حِينَئِذٍ وَسَكَتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ سے ”کلالہ“ کے بارے میں دریافت کیا: اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے بتائیے کہ آدمی کے ”کلالہ“ سے مراد یہ ہے کہ اس کے ماں اور باپ کی طرف سے بھائی ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی جواب نہیں دیا آپ نے صرف ”کلالہ“ سے متعلق آیت اس کے سامنے پڑھ دی، جو سورت نساء میں موجود ہے، اس شخص نے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، ہر مرتبہ وہ آپ سے سوال کرتا، تو آپ اس کے سامنے آیت پڑھ دیتے یہاں تک کہ اس شخص نے بکثرت آپ سے سوال کیا اور اس شخص نے زیادہ اہتمام کیا، یہاں تک کہ اس کا اہتمام زیادہ ہو گیا، اس کی شدید خواہش تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے سامنے بیان کر دیں، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سامنے صرف آیت پڑھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں تمہیں اس سے زیادہ نہیں بتاؤں گا، جو مجھے عطا کیا گیا ہے، اللہ کی قسم! میں تمہیں اس سے زیادہ نہیں بتاؤں گا، جو مجھے عطا کیا گیا ہے، جب تک مجھے اس بارے میں زیادہ علم نہیں ہوتا“۔ اس وقت وہ شخص بیٹھ گیا اور خاموش ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7164]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7055)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں