الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ طَلَاقِ الْعَبْدِ .
غلام کی دی ہوئی طلاق کا بیان
حدیث نمبر: 7772
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ غُلَامًا لَهَا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حُرَّةً تَطْلِيقَتَيْنِ، فَاسْتَفْتَتْ أُمُّ سَلَمَةَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَرُمَتْ عَلَيْهِ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادِ بْنِ سَمْعَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادِ بْنِ سَمْعَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ كَذَّابٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ان کے ایک غلام نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں دیدیں جو ایک آزاد عورت تھی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ مسئلہ دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ عورت اس پر حرام ہو گئی ہے (اور اس وقت تک حرام رہے گی) جب تک اس کی بجائے کسی اور سے شادی (کرنے کے بعد بیوہ یا طلاق یافتہ) نہیں ہو جاتی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن زیاد بن سمعان ہے، اور وہ متروک اور کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7772]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن زیاد بن سمعان ہے، اور وہ متروک اور کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7772]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (290/23)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 7773
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: الطَّلَاقُ لِلرِّجَالِ وَالْعِدَّةُ بِالنِّسَاءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: طلاق میں مردوں کا حساب رکھا جائے گا، اور عدت میں خواتین کی حیثیت کا خیال رکھا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7773]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7773]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9979)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح