الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ فِيمَنْ لَا يَأْكُلُ طَعَامًا حَتَّى يَأْمُرَ مَنْ جَاءَ بِهِ أَنْ يَأْكُلَ مِنْهُ .
اس شخص کا بیان، جو اس وقت تک کھانا نہیں کھاتا جب تک کھانا لانے والا، کھانے کے لئے نہیں کہتا
حدیث نمبر: 7900
عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَأْكُلُ مِنْ هَدِيَّةٍ حَتَّى يَأْمُرَ صَاحِبَهَا أَنْ يَأْكُلَ مِنْهَا، لِلشَّاةِ الَّتِي أُهْدِيَتْ لَهُ بِخَيْبَرَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تحفے کی کسی چیز میں سے اس وقت تک نہیں کھاتے تھے جب تک تحفہ لانے والے کو اس میں سے کھانے کا حکم نہیں دے دیتے تھے، یہ اس بکری کی وجہ سے تھا جو خیبر میں آپ کو تحفے کے طور پر دی گئی تھی۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7900]
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7900]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2865)، أخرجه مسند البزار برقم: 1413»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح