الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابُ الْأَكْلِ مِمَّا يَلِيهِ .
اپنے آگے سے کھانا
حدیث نمبر: 7932
عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةُ أَنَّهُ قَرَّبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَعَامًا فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" اذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ وَلِيَأْكُلْ كُلُّ امْرِئٍ مِمَّا يَلِيهِ".
قُلْتُ: لِعُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عمر بن ابوسلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھانا پیش کیا تو آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا تم لوگ اللہ کا نام لو اور ہر شخص اپنے آگے سے کھائے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا عمر بن ابوسلمہ رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث صحیح میں بھی مذکور ہے جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی سند نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7932]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (230)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5063، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2022، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1857، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3777، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3267، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15902، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2019، 2045، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 230»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 7933
وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: رَآنِي الْحَكَمُ الْغِفَارِيُّ وَأَنَا آكُلُ - وَأَنَا غُلَامٌ - مِنْ هَاهُنَا وَهَاهُنَا فَقَالَ: يَا بُنَيَّ لَا تَأْكُلْ هَكَذَا، هَكَذَا يَأْكُلُ الشَّيْطَانُ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا وَضَعَ يَدَهُ فِي الْقَصْعَةِ - أَوْ فِي الْإِنَاءِ - لَمْ تُجَاوِزْ أَصَابِعُهُ مَوْضِعَ كَفِّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ النُّعْمَانُ بْنُ شِبْلٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ النُّعْمَانُ بْنُ شِبْلٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
جعفر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا حکم غفاری رضی اللہ عنہ نے مجھے کھانا کھاتے ہوئے دیکھا میں ان دنوں لڑکا تھا میں یہاں سے اور وہاں سے کھا رہا تھا انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! تم اس طرح نہ کھاؤ اس طرح شیطان کھاتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنا دست مبارک پیالے میں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) برتن میں ڈالتے تھے، تو آپ کی انگلیاں آپ کی ہتھیلی جتنی جگہ سے آگے نہیں جاتی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نعمان بن شبل ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7933]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نعمان بن شبل ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7933]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3163)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3163»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 7934
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أَكَلَ الطَّعَامَ لَا تَعْدُو يَدُهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ فِيمَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَإِذَا أَتَى بِالتَّمْرِ جَالَتْ يَدُهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا کھاتے تھے، تو آپ کا دست مبارک آپ کے آگے موجود اتنی جگہ سے آگے نہیں جاتا تھا جتنا دونوں آنکھوں کے درمیان کی جگہ ہے، لیکن جب آپ کے پاس کھجور آتی تھی، تو آپ کا دست مبارک اس (کھجوروں کے برتن میں) گردش کرتا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن اسماعیل ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7934]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن اسماعیل ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7934]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2871)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً