🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

52. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّطَبِ .
کھجور کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8003
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَائِشَةَ:" إِذَا جَاءَ الرُّطَبُ فَهَنِّئِينِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ حَسَّانُ بْنُ سِيَاهٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: جب کھجوریں آ جائیں، تو مجھے مبارک باد دینا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسان بن سیاہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8003]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2880)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8004
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَكْرِمُوا عَمَّتَكُمِ النَّخْلَةَ، فَإِنَّهَا خُلِقَتْ مِنَ الطِّينِ الَّذِي خُلِقَ مِنْهُ آدَمُ، وَلَيْسَ مِنَ الشَّجَرِ يُلَقَّحُ غَيْرَهَا".
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنی پھوپھی کھجور کے درخت کا احترام کرو کیونکہ یہ اس مٹی سے پیدا کی گئی ہے جس مٹی سے سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا کیا گیا اور درختوں میں اس کے علاوہ کوئی اور ایسا نہیں ہے جس کی پیوند کاری کی جاتی ہو“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8004]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2419»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8005
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَطْعِمُوا نِسَاءَكُمُ الْوُلَّدَ الرُّطَبَ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ رُطَبٌ فَالتَّمْرَ، وَلَيْسَ مِنَ الشَّجَرَةِ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ مِنْ شَجَرَةٍ نَزَلَتْ تَحْتَهَا مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مَسْرُورُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اپنی زچہ خواتین کو تازہ کھجوریں کھلاؤ، اگر رطب نہ ہوں، تو تمر کھلاؤ، کیونکہ درختوں میں کوئی بھی درخت اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس درخت سے زیادہ معزز نہیں ہے جس کے نیچے سیدہ مریم بنت عمران رضی اللہ عنہا ٹھہری تھیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسرور بن سعید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8005]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2419، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3632، 3919»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8006
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِطَبَقٍ عَلَيْهِ بُسْرٌ وَرُطَبٌ، فَجَعَلَ يَأْكُلُ الرُّطَبَ وَيَتْرُكُ الْمُذَنِّبَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ مُعَاذِ بْنِ سَهْلٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک تھال لایا گیا، جس میں خشک اور تر کھجوریں تھیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تر کھجوریں کھانا شروع کیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”مذنب“ (جس میں تازہ ہونے کے آغاز اس کی دم کی طرف سے ہوتا ہے، اُن) کو چھوڑ دیا۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد معاذ بن سہل سے نقل کی ہے۔ میں ان سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8006]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2881)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7576»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں