الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
57. بَابُ الْقِرَانِ فِي التَّمْرِ .
دو کھجوریں ایک ساتھ کھانا
حدیث نمبر: 8018
عَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَمْرًا بَيْنَ أَصْحَابِهِ فَكَانَ بَعْضُهُمْ يَقْرِنُ فَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَقْرِنَ إِلَّا بِإِذْنِ أَصْحَابِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کے درمیان کھجوریں تقسیم کیں ان میں سے کسی نے دو کھجوریں ایک ساتھ کھانا شروع کیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ دو کھجوریں ایک ساتھ کھائی جائیں، البتہ اپنے ساتھیوں کی اجازت کے ساتھ ایسا کیا جا سکتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8018]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2883)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8019
وَعَنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْإِقْرَانِ.
وَهُوَ فِي الطَّبَرَانِيِّ وَهُوَ سَاقِطٌ مِنَ السَّمَاعِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ رُدَيْجٍ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَهُوَ فِي الطَّبَرَانِيِّ وَهُوَ سَاقِطٌ مِنَ السَّمَاعِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ رُدَيْجٍ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو کھجوریں ایک ساتھ کھانے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور یہ سماع میں سے ساقط ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ردیج ہے، جسے امام ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے، اور یحیی بن معین نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8019]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4716)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8020
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنِ الْإِقْرَانِ فِي التَّمْرِ فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ أَوْسَعَ عَلَيْكُمْ فَأَقْرِنُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا يَزِيدُ بْنُ بَزِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا يَزِيدُ بْنُ بَزِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے کھجوریں ملا کر کھانے سے منع کیا تھا اب اللہ تعالیٰ نے تم لوگوں کو گنجائش عطا کر دی ہے، تو تم دو کھجوریں ایک ساتھ کھا لو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ ان دونوں کی سند میں ایک راوی یزید بن بزیع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8020]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2884)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف