الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابٌ فِيمَنْ يَشْرَبُ مِنَ الْعَصِيرِ الْحُلْوِ وَنَحْوِهِ .
اس شخص کا بیان، جو (پھل کا) میٹھا رس، یا اس کی مانند کوئی چیز پیتا ہے
حدیث نمبر: 8159
عَنْ شَرَاحِيلَ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ: مَا تَقُولُ فِي رَجُلٍ أَخَذَ عُنْقُودًا فَعَصَرَهُ فَشَرِبَهُ؟ قَالَ: لَا بَأْسَ بِهِ، فَلَمَّا شَرِبَ قَالَ: حَلَّ شُرْبُهُ، حَلَّ بَيْعُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَفِيهِ ابْنُ بُكَيْلٍ وَطَيَّافٌ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَفِيهِ ابْنُ بُكَيْلٍ وَطَيَّافٌ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
شراحیل بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ ایسے شخص کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ جو انگوروں کا گچھہ لے کر اسے نچوڑ کر اسے پی لیتا ہے، تو انہوں نے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے، جب وہ اسے پی لیتا ہے۔ انہوں نے فرمایا: اس کو پینا حلال ہے، اور اس کو فروخت کرنا حلال ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں ذکر کی ہے، جس کی سند میں ایک راوی ابن بکیل اور ایک راوی طیاف ہے، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8159]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2908)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8160
وَعَنْ صُحَارِ بْنِ صَخْرٍ الْعَبْدِيِّ أَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّا بِأَرْضٍ كَثِيرٍ أَخَبَازُهَا وَبُقُولُهَا وَنَشْرَبُ النَّبِيذَ عَلَى ذَلِكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اشْرَبُوا مِنْهُ مَا لَا يُذْهِبُ الْعَقْلَ وَالْمَالَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَقَدْ وُثِّقَ، وَمَنْصُورُ بْنُ أَبِي مَنْصُورٍ مَجْهُولٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَقَدْ وُثِّقَ، وَمَنْصُورُ بْنُ أَبِي مَنْصُورٍ مَجْهُولٌ.
سیدنا صحار بن صخر عبدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: ہم ایک ایسی جگہ پر رہتے ہیں، جہاں روٹیاں اور سبزیاں زیادہ ہوتی ہیں، ہم اس پر نبیذ پی لیتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس میں سے وہ چیز پیو، جو عقل اور مال کو رخصت نہ کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اور اسے ثقہ بھی قرار دیا گیا ہے، اور ایک راوی منصور بن ابومنصور ہے جو مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8160]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7405)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7405»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8161
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الشِّخِّيرِ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْأَشْرِبَةِ، فَقِيلَ: إِنَّهُ لَا بُدَّ مِنْهَا قَالَ:" اشْرَبُوا مَا لَا يُسَفِّهُ أَحْلَامَكُمْ وَلَا يُذْهِبُ أَمْوَالَكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا الْحُسَيْنِ بْنِ مَهْدِيٍّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا الْحُسَيْنِ بْنِ مَهْدِيٍّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن ابوشخیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشروبات سے منع کیا، عرض کی گئی: اس کے بغیر چارہ نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم وہ چیز پیؤ، جو تمہاری سمجھ داری کو بے وقوفی میں تبدیل نہ کرے اور تمہارے اموال کو رخصت نہ کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حسین بن مہدی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8161]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حسین بن مہدی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8161]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8162
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِنَبِيذٍ فَشَرِبَ مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ هُودُ بْنُ عَطَاءٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ هُودُ بْنُ عَطَاءٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نبیذ لائی گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے پی لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہود بن عطاء ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8162]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہود بن عطاء ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8162]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13218)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13218»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8163
وَعَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِإِنَاءِ نَبِيذٍ فَصَبَّ عَلَيْهِ الْمَاءَ حَتَّى تَدَفَّقَ، ثُمَّ شَرِبَ مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْعَبَّاسِ بْنِ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْعَبَّاسِ بْنِ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا مطلب بن ابووداعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک نبیذ کا برتن لایا گیا، آپ نے اس میں پانی ڈالا، یہاں تک کہ جب وہ (پانی) گر گیا، تو آپ نے اس میں سے پی لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عباس بن فضل اسفاطی سے نقل کی ہے، میں ان سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8163]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عباس بن فضل اسفاطی سے نقل کی ہے، میں ان سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8163]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (29/20)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8164
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَشْرَبُ نَبِيذًا فَوْقَ ثَلَاثٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تین دن سے زیادہ (رکھی ہوئی) نبیذ نہیں پیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8164]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8164]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10709)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10709»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8165
وَعَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ يُنْبَذُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ اللَّيْلِ فَيَشْرَبُهُ الْغَدَ، وَلَيْلَةَ الْغَدِ، وَلَيْلَتَهُ إِلَى الْيَوْمِ الثَّالِثِ، ثُمَّ يُمْسِكُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَوْنُ بْنُ بَشِيرٍ وَهُوَ مَجْهُولٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَوْنُ بْنُ بَشِيرٍ وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے رات کے وقت نبیذ تیار کی جاتی تھی، آپ اگلے دن صبح اسے پی لیتے تھے، اگلے دن اور اس کی رات کو پی لیتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تیرے دن کی رات تک اس کو پی لیتے تھے، پھر اس کے بعد رک جاتے تھے (یعنی اس کے بعد وہ نبیذ استعمال نہیں کرتے تھے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جون بن بشیر ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8165]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جون بن بشیر ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8165]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (298/18)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8166
وَعَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ قَالَ: طَافَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْبَيْتِ فِي يَوْمٍ صَائِفٍ، فَعَطِشَ فَاسْتَسْقَى، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ عِنْدَنَا شَرَابٌ مِنْ هَذَا الزَّبِيبِ قَالَ:" بَلَى" فَبَعَثَ الرَّجُلُ إِلَى بَيْتِهِ، فَأَتَى بِقَدَحٍ عَظِيمٍ فَأَدْنَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ فِيهِ، فَوَجَدَ لَهُ رِيحًا شَدِيدًا فَكَرِهَهُ فَرَدَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفُ.
سیدنا مطلب بن ابوداعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک گرم دن میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کا طواف کیا، آپ کو پیاس لگی ہوئی تھی آپ نے پینے کے لئے کچھ مانگا، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے پاس کشمش کا مشروب ہے، آپ نے فرمایا: ٹھیک ہے ان صاحب نے اپنے گھر پیغام بھیجا اور وہاں سے ایک بڑا پیالہ لے آئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے منہ کے قریب کیا، تو آپ کو اس میں سے تیز بو محسوس ہوئی، آپ نے اسے ناپسند کیا اور اسے واپس کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8166]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8166]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (291/20)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8167
وَعَنْ صُحَارِ بْنِ الْعَبَّاسِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" يَا صُحَارُ أَطِبْ شَرَابَكَ وَاسْقِ جَارَكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ الْمُثَنَّى جَهَّلَهُ الذَّهَبِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ الْمُثَنَّى جَهَّلَهُ الذَّهَبِيُّ.
سیدنا صحار بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے صحار! تم اپنے مشروب کو پاکیزہ رکھو اور اپنے پڑوسی کو بھی پلاؤ“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن مثنی ہے، جسے امام ذہبی نے مجہول قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8167]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن مثنی ہے، جسے امام ذہبی نے مجہول قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8167]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7406)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7406»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8168
وَعَنْ أُمِّ مَعْبَدٍ مُوَلَّاةِ قَرَظَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَسْقِي أُنَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيهِمْ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سید ام معبد رضی اللہ عنہ، جو قرظہ کی کنیز ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کو (مشروب) پلایا کرتی تھی، ان میں سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بھی تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8168]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8168]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (171/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف