🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

11. بَابُ فِيمَنْ يَسْتَحِلُّ الْخَمْرَ .
اس شخص کا بیان، جو شراب کو حلال قرار دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8214
عَنْ جَعْفَرٍ - يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ - قَالَ: أَتَيْتُ فَرْقَدًا يَوْمًا فَوَجَدْتُهُ خَالِيًا، فَقُلْتُ: يَا ابْنَ أُمِّ فَرَقَدٍ لَأَسْأَلَنَّكَ الْيَوْمَ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ، فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْ قَوْلِكَ فِي الْخَسْفِ وَالْقَذْفِ، أَشِيءٌ تَقَوُّلُهُ أَنْتَ أَوْ تَأْثُرُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: لَا، بَلْ أَؤْثُرُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ: مَنْ حَدَّثَكَ؟ قَالَ: حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحَدَّثَنِي قَتَادَةُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ. وَحَدَّثَنِي بِهِ إِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَبِيتُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى أَكْلٍ وَشُرْبٍ وَلَهْوٍ وَلَعِبٍ. ثُمَّ يُصْبِحُوا قِرَدَةً وَخَنَازِيرَ، وَيُبْعَثُ عَلَى حَيٍّ مِنْ أَحْيَائِهِمْ رِيحٌ فَيَنْسِفُهُمْ كَمَا نَسَفَ مَنْ كَانَ قَبْلَهُمْ بِاسْتِحْلَالِهِمُ الْخُمُورَ، وَضَرْبِهِمْ بِالدُّفُوفِ، وَاتِّخَاذِهِمُ الْقَيْنَاتِ".
- رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَفَرْقَدٌ ضَعِيفٌ.
جعفر بن سلیمان بیان کرتے ہیں: میں ایک دن فرقد کے پاس آیا، تو میں نے انہیں تنہا پایا، تو میں نے کہا: اے ام فرقد کے صاحبزادے! آج میں آپ سے اس حدیث کے بارے میں ضرور دریافت کروں گا، میں نے کہا: آپ مجھے زمین میں دھنسائے جانے اور پتھر مارے جانے کے بارے میں اپنے بیان کے حوالے سے بتائیے کہ یہ بات آپ نے خود کہی ہے؟ یا آپ اس کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے نقل کرتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! بلکہ میں اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے نقل کرتا ہوں، میں نے دریافت کیا: آپ کو یہ حدیث کس نے بیان کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: عاصم بن عمرو بجلی نے، سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث مجھے بیان کی ہے، قتادہ نے، سعید بن مسیب کے حوالے سے یہ حدیث مجھے بیان کی ہے، اور ابراہیم نخعی نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کا ایک گروہ کھانے پینے اور لہو و لعب کے عالم میں رات گزاریں گے، پھر وہ صبح خنزیر اور بندر بن چکے ہوں گے، اور پھر کسی قبیلے پر ہوا بھیجی جائے گی، جو انہیں یوں برباد کر دے گی، جس طرح اس نے ان سے پہلے کے لوگوں کو برباد کر دیا تھا، اس کی وجہ یہ ہو گی کہ وہ لوگ شراب کو حلال قرار دیں گے، آلات موسیقی استعمال کریں گے، اور گانے والی عورتیں رکھیں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے فرقد نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8214]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7997) اخرجه احمد فى المسند (259/5)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8215
وَعَنْ فَرَقَدٍ السَّبِخِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو مُنِيبٍ الشَّامِيُّ عَنِ أَبِي عَطَاءٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ: حَدَّثَنِي شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَحَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، عَنِ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَحَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَوْ حُدِّثْتُ عَنْهُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لِيَبِيتَنَّ أُنَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى شَرٍّ، وَبَطَرٍ، وَلَعِبٍ، وَلَهْوٍ، فَيُصْبِحُوا قِرَدَةً وَخَنَازِيرَ بِاسْتِحْلَالِهِمُ الْمَحَارِمَ وَاتِّخَاذِهِمُ الْقَيْنَاتِ، وَشُرْبِهِمُ الْخَمْرَ، وَبِأَكْلِهِمُ الرِّبَا، وَلُبْسِهِمُ الْحَرِيرَ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ. وَفَرْقَدٌ ضَعِيفٌ.
فرقد سبخی بیان کرتے ہیں: ابومنیب شامی نے ابوعطاء کے حوالے سے، سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے، جبکہ شہر بن حوشب نے سیدنا عبدالرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے، اور عاصم بن عمرو بجلی نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے، سعید بن مسیب نے مجھے حدیث بیان کی ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ان کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے یہ حدیث بیان کی گئی ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد کی جان ہے، میری امت کے کچھ لوگ برائی، تکبر اور لہو و لعب کے عالم میں رات بسر کریں گے، اور صبح وہ بندر اور خنزیر بن چکے ہوں گے، کیونکہ وہ لوگ حرام چیزوں کو حلال قرار دیں گے، اور انہوں نے گانے والی عورتیں رکھی ہوئی ہوں گی، اور وہ شراب پیتے ہوں گے، اور سود کھاتے ہوں گے، اور ریشم پہنتے ہوں گے“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اور فرقد نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8215]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (329/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8216
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيَسْتَحِلَنَّ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي الْخَمْرَ بِاسْمٍ يُسَمُّونَهَا [ إِيَّاهُ ] ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ:" لَيَشْرَبَنَّ" مَكَانَ" لِيَسْتَحِلَّنَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ثَابِتُ بْنُ السِّمْطِ، وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کا ایک گروہ شراب کو ضرور حلال قرار دے گا، وہ اس کا نام تبدیل کر دیں گے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے لفظ ”وہ ضرور حلال قرار دیں گے“ کی جگہ ”وہ ضرور پییں گے“۔ کا لفظ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ثابت بن سمط ہے، اور وہ مستور ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8216]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (318/5)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3385»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں