الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابُ الْبُدَاءَةِ بِالْأَكَابِرِ
بڑوں سے آغاز کرنا
حدیث نمبر: 8263
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سَقَى قَالَ:
" ابْدَءُوا بِالْكَبِيرِ - أَوْ قَالَ: بِالْأَكَابِرِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی چیز پلاتے تھے، تو یہ فرماتے تھے: بڑے سے آغاز کرو (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) بڑوں سے آغاز کرو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8263]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2425)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3798»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8264
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ:
بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ، وَفِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، إِذْ أُتِيَ بِقَدْحِ فِيهِ شَرَابٌ، فَنَاوَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا عُبَيْدَةَ فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: أَنْتَ أَوْلَى بِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" خُذْ" فَأَخَذَ أَبُو عُبَيْدَةَ الْقَدَحَ، قَالَ لَهُ قَبْلَ أَنْ يَشْرَبَ: خُذْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ، قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" اشْرَبْ فَإِنَّ الْبَرَكَةَ مَعَ أَكَابِرِنَا، فَمَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا، وَيُجِلُّ كَبِيرَنَا فَلَيْسَ مِنَّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ أَبِي عَبْدِ الْمَلِكِ عَنِ الْقَاسِمِ، وَلَمْ أَعْرِفْ أَبَا عَبْدِ الْمَلِكِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم موجود تھے، آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ تھے اور کچھ دیگر صحابہ کرام موجود تھے، اسی دوران ایک پیالہ لایا گیا جس میں مشروب موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ پیالہ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کی طرف بڑھایا تو سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اس کے زیادہ حق دار ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لے لو سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے اسے لے لیا پینے سے پہلے ایک مرتبہ پھر انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ لے لیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم پیو! کیونکہ برکت ہمارے بڑوں کے ساتھ ہوتی ہے، جو شخص ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا، اور بڑوں کا احترام نہیں کرتا، وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے ابوعبدالملک کے حوالے سے قاسم سے نقل کی ہے، میں ابوعبدالملک نامی راوی سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8264]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7895)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7895»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف