🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

24. بَابٌ بِمَنْ يَبْدَأُ إِذَا فَرَغَ الشَّرَابُ ثُمَّ جِيءَ بِشَرَابٍ غَيْرِهِ
جب مشروب ختم ہو جائے، اور پھر دوسرا مشروب آئے، تو کس سے آغاز کیا جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8266
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ، عَنْ أَبِيهِ بُسْرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَاهُمْ وَهُوَ رَاكِبٌ عَلَى بَغْلَةٍ، كُنَّا نَدْعُوهَا حِمَارَةً شَامِيَّةً، فَدَخَلَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ، فَقَامَتْ أُمِّي فَوَضَعَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَطِيفَةً عَلَى حَصِيرٍ فِي الْبَيْتِ، جَعَلَتْ تُوَثِّرُهَا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا جَلَسَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَطَيَّبَ الْحَصِيرُ.
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ: فَقَدَّمَ لَهُمْ أَبِي بُسْرٌ تَمْرًا لِيَشْغَلُهُمْ بِهِ، وَأَمَرَ أُمِّي فَصَنَعَتْ لَهُمْ جَشِيشًا.
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَكُنْتُ أَنَا الْخَادِمَ فِيمَا بَيْنَ أَبِي وَأُمِّي، وَكَانَ أَبِي الْقَائِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابِهِ، فَلَمَّا فَرَغَتْ أُمِّي مِنَ الْجَشِيشِ، جِئْتُ أَحْمِلُهُ حَتَّى وَضَعْتُهُ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ، فَأَكَلُوا، ثُمَّ سَقَاهُمْ فَضِيخًا، فَشَرِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَقَى الَّذِي عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ أَخَذْتُ الْقَدَحَ حِينَ نَفِدَ مَا فِيهِ، فَمَلَأْتُ، ثُمَّ جِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَعْطِهِ الَّذِي انْتَهَى الْقَدَحُ إِلَيْهِ". فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الطَّعَامِ دَعَا لَنَا، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُمْ، وَارْحَمْهُمْ، وَبَارِكْ لَهُمْ فِي رِزْقِهِمْ". فَمَا زِلْنَا نَتَعَرَّفُ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - السِّعَةَ فِي الرِّزْقِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ نَفْسِهِ، وَهَذَا مِنْ حَدِيثِهِ عَنْ أَبِيهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ أَوْ صَحِيحٌ.
سیدنا عبدالله بن بسر، اپنے والد سیدنا بسر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس تشریف لائے آپ خچر پر سوار تھے، ہم اسے شامی گدھا کہتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس تشریف لائے، آپ کے ساتھ آپ کے اصحاب بھی تھے میری والدہ اُٹھیں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک مخملی چادر اس چٹائی پر بچھا دی، جو گھر میں موجود تھی وہ اس چادر کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نرم اور آرام دہ بنانے لگیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر تشریف فرما ہوتے، تو اس چٹائی سے خوشبو آتی تھی۔ سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے والد سیدنا بسر رضی اللہ عنہ نے کھجوریں ان حضرات کے سامنے رکھیں، تاکہ وہ ان کو کھانا شروع کریں اور انہوں نے میری والدہ کو یہ ہدایت کی کہ وہ ان لوگوں کے جشیش تیار کر دیں۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اپنی والدہ اور والد کے لئے خدمت کا کام میں ہی کیا کرتا تھا، میرے والد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کے پاس کھڑے ہو گئے، جب میری والدہ جشیش بنا کے فارغ ہوئیں، تو میں اسے اٹھا کر لایا اور ان حضرات کے سامنے رکھ دیا، ان حضرات نے اسے کھایا، پھر میرے والد نے انہیں فضیخ (نامی مشروب) پلایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پی لیا، پھر اس شخص کو پینے کے لئے دیا جو آپ کے دائیں طرف موجود تھا، جب اس میں موجود مشروب ختم ہو گیا، تو میں نے وہ پیالہ پکڑ لیا، پھر میں نے اسے دوبارہ بھرا پھر وہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس شخص کو دو، جس تک پیالہ پہنچا تھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھانے سے فارغ ہوئے، تو آپ نے ہمیں دعا دیتے ہوئے یہ کہا: ”اے اللہ! تو ان کی مغفرت کر دے، ان پر رحم کر اور ان کے رزق میں ان کے لئے برکت رکھ دے“۔ تو اس کے بعد، ہم اللہ تعالیٰ کی طرف سے، مسلسل رزق میں گنجائش دیکھتے آ رہے ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ، سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے، اور یہ روایت اُن کے والد کے حوالے سے منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن یا صحیح ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8266]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1192)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8267
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَدَّمَتْ إِلَيْهِ جَدَّتِي تَمْرًا تُعَلِّلُهُ بِهِ، وَطَبَخَتْ لَهُ وَسَقَيْنَاهُمْ، فَنَفِدُ الْقَدَحُ، فَجِئْتُ بِقَدَحٍ آخَرَ، وَكُنْتُ أَنَا الْخَادِمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَعْطِ الْقَدَحَ الَّذِي انْتَهَى إِلَيْهِ".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالله بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، میری دادی نے آپ کی خدمت میں کھجوریں پیش کیں، جو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تیار کی تھیں اور آپ کے لئے کھانا پکایا تھا، ہم نے ان حضرات کو پینے کے لئے بھی دیا، جب پیالے میں موجود شروب ختم ہو گیا، تو میں ایک اور پیالہ لے کے آیا، میں ہی خدمت گزار تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پیالہ اُس شخص کو دو! جس تک پیالہ پہنچا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں ان کے حوالے سے ایک اور حدیث منقول ہے، جو اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8267]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (188/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17223»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں