الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ التَّدَاوِي بِالْعَسَلِ وَالْحِجَامَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
شہد، پچھنے لگوانے اور دیگر چیزوں کو، دواء کے طور پر استعمال کرنا
حدیث نمبر: 8312
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ كَانَ فِي شَيْءٍ شِفَاءٌ، فَفِي شَرْطَةِ مِحْجَمٍ، أَوْ شَرْبَةِ عَسَلٍ، أَوْ كَيَّةٍ تُصِيبُ أَلَمًا، وَأَنَا أَكْرَهُ الْكَيَّ، لَا أُحِبُّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْوَلِيدِ بْنِ قَيْسٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کسی چیز میں شفاء موجود ہے، تو پچھنے لگانے کے آلات میں، یا شہد پینے میں یا تکلیف والی جگہ پر داغ لگوانے میں ہے، اور میں داغ لگوانے کو مکروہ سمجھتا ہوں، میں اسے پسند نہیں کرتا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن ولید بن قیس کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8312]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1765) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (288/17) اخرجه احمد فى المسند (146/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16864»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8313
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَدِيجٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِنْ كَانَ فِي شَيْءٍ شِفَاءٌ فَفِي شَرْطَةِ مِحْجَمٍ، أَوْ شَرْبَةٍ مِنْ عَسَلٍ، أَوْ كَيَّةٍ بِنَارٍ تُصِيبُ أَلَمًا، وَلَا أُحِبُّ أَنْ أَكْتَوِيَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا سُوِيدَ بْنَ قَيْسٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا معاویہ بن حدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کسی چیز میں شفاء ہے، تو پچھنے لگوانے میں ہے، یا شہد پینے میں ہے، یا آگ کے ذریعے داغ لگوانے میں ہے، جو تکلیف والی جگہ پر لگایا جائے، اور میں یہ پسند نہیں کرتا کہ میں داغ لگواؤں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف سوید بن قیس کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8313]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (430/19) أخرجه احمد فى المسند (401/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26712»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8314
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" إِنْ كَانَ فِي شَيْءٍ مِنْ أَدْوِيَتِكُمْ شِفَاءٌ فَفِي شَرْطَةِ مِحْجَمٍ - أَحْسَبُهُ قَالَ -: أَوْ لَعْقَةِ عَسَلٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَسْعَدَ التَّغَلِبِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تمہاری دواؤں (یعنی طریقہ علاج) میں سے، اگر کسی چیز میں شفاء ہے، تو وہ پچھنے لگوانے میں ہے (راوی کہتے ہیں:) میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”یا شہد چاٹنے میں ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسد تغلبی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ابوزرعہ نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8314]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3019)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8315
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَنَا بِالْحِجَامَةِ وَقَالَ:" مَا بَزَغَ النَّاسَ نَزْعَةٌ خَيْرٌ مِنْهُ أَوْ شَرْبَةٌ مِنْ عَسَلٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقِيلَ عَنِ ابْنِ مَعِينٍ فِي إِحْدَى الرِّوَايَاتِ: لَا بَأْسَ بِهِ.

سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں پچھنے لگانے کا حکم دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں نے کوئی بھی علاج اس سے بہتر نہیں کیا، یا شہد پینے سے (بہتر نہیں ہے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے، اور وہ متروک ہے ایک قول کے مطابق یحیی بن معین سے منقول مختلف روایات میں سے، ایک کے مطابق، اس راوی میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8315]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7940»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8316
وَعَنِ ابْنِ عَمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" مَا مَرَرْتُ بِسَمَاءٍ مِنَ السَّمَاوَاتِ إِلَّا قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: يَا مُحَمَّدُ مُرْ أُمَّتَكَ بِالْحِجَامَةِ وَالْكُسْتِ وَالشُّونِيزِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَتُكُلِّمَ فِيهِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(معراج کی رات) میں جس بھی آسمان سے گزرا، تو فرشتوں نے یہی کہا: اے سیدنا محمد! آپ اپنی امت کو پچھنے لگوانے کی، قسط (نامی بوٹی) استعمال کرنے، اور شونیز استعمال کرنے کی ہدایت کریں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاف بن خالد ہے، اور وہ ثقہ ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8316]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3020)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11367، 11887، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5970»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 8317
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" عَلَيْكُمْ بِالْحِجَامَةِ وَالْقُسْطِ الْبَحْرِيِّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر پچھنے لگوانا اور قسط بحری استعمال کرنا لازم ہے“۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8317]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3021)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8318
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ صَعْصَعَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَا مَرَرْتُ لَيْلَةَ أُسَرِيَ بِي عَلَى مَلَأٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ، إِلَّا أَمَرُونِي بِالْحِجَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا مالک بن صعصہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس رات مجھے معراج کروائی گئی، میں فرشتوں کے جس بھی گروہ کے پاس سے گزرا، انہوں نے مجھے پچھنے لگوانے کا کہا:“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8318]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (274/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2102»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8319
وَعَنْ أَبِي الْحَكَمِ الْبَجَلِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ وَهُوَ يَحْتَجِمُ فَقَالَ: يَا أَبَا حَكِيمٍ أَتَحْتَجِمُ؟ فَقُلْتُ: مَا احْتَجَمْتُ قَطُّ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: أَنْبَأَ أَبُو الْقَاسِمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَنَّ جِبْرِيلَ أَخْبَرَهُ أَنَّ الْحِجَامَةَ أَنْفَعُ مَا تَدَاوَى بِهِ النَّاسُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ، خَلَا ذِكْرَ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ النَّخَعِيُّ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يَجْرَحْهُ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

ابوالحکم بجلی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ پچھنے لگوا رہے تھے، انہوں نے کہا: اے ابوالحکیم! کیا تم پچھنے لگواؤ گے؟ میں نے جواب دیا: میں نے کبھی پچھنے نہیں لگوائے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”سیدنا جبرائیل نے آپ کو یہ بتایا تھا کہ پچھنے لگوانا، ان تمام چیزوں سے زیادہ فائدہ مند ہے، جو لوگ (مختلف طرح کے) علاج کرتے ہیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد اور امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تا ہم انہوں نے اس میں سیدنا جبرائیل کا ذکر نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن قیس نخعی ہے، ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے، انہوں نے اس پر جرح بھی نہیں کی اور اس کی توثیق بھی نہیں کی، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8319]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 499، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 209»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8320
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: حَجَّمَ أَبُو طِيبَةَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلَ عَلَيْهِ عُيَيْنَةُ بْنُ حِصْنٍ أَوِ الْأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ فَقَالَ: مَا هَذَا؟ فَقَالَ:" هَذَا الْحَجْمُ وَهُوَ خَيْرُ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ابوطیبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پچھنے لگا رہا تھا، عیینہ بن حصن یا اقرع بن حابس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ پچھنے لگوانا ہے، اور یہ ان سب میں بہتر ہے، جو چیز تم دواء کے طور پر استعمال کرتے ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عمر بن حفص عمری ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8320]

تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 5371، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1577، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12472، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1821، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2622، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2209، 3361، 3608، 8221»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8321
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:
احْتَجَمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْأَخْدَعَيْنِ وَبَيْنَ الْكَتِفَيْنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اخدع (نامی دو رگوں) میں پچھنے لگوائے تھے اور دونوں کندھوں کے درمیان (پچھنے) لگوائے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8321]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2091)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2092»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف