الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَيْنِ
نظر لگنے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8421
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْعَيْنَ لَتُولِعُ الرَّجُلَ بِإِذْنِ اللَّهِ حَتَّى يَصْعَدَ حَالِقًا ثُمَّ يَتَرَدَّى مِنْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نظر“ اللہ کے حکم کے تحت آدمی کو یوں خراب کر دیتی ہے، یہاں تک کہ وہ حالق کے طور پر اوپر جاتا ہے، اور اوپر سے نیچے گر جاتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8421]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8421]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3053) اخرجه احمد فى المسند (146/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20795، وأخرجه مسند البزار برقم: 3972»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8422
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" نِصْفُ مَا يُحْفَرُ لِأُمَّتِي مِنَ الْقُبُورِ، مِنَ الْعَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عُرْوَةَ الدِّمَشْقِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عُرْوَةَ الدِّمَشْقِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیده اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت کی جو قبریں کھودی جائیں گی، اُن میں سے نصف، نظر لگنے کی وجہ سے ہوں گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن عروہ دمشقی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8422]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن عروہ دمشقی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8422]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (155/24)»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 8423
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَكْثَرُ مَنْ يَمُوتُ مِنْ أُمَّتِي بَعْدَ كِتَابِ اللَّهِ وَقَضَائِهِ وَقَدَرِهِ بِالْأَنْفُسِ".
قَالَ الْبَزَّارُ: يَعْنِي بِالْعَيْنِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا الطَّالِبِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ عَمْرٍو، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی کتاب (یعنی لوح محفوظ) اور اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ قضاء وقدر کے بعد، میری امت میں سب سے زیادہ اموات نظر لگنے کی وجہ سے ہوں گی“۔ امام بزار کہتے ہیں: اس سے مراد نظر لگنا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف طالب بن حبیب بن عمرو کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8423]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف طالب بن حبیب بن عمرو کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8423]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3052)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8424
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" الْعَيْنُ حَقٌّ تُسْتَنْزَلَ الْحَالِقُ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" الْعَيْنُ حَقٌّ". فَقَطْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ دُوَيْدٌ الْبَصَرِيُّ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نظر لگنا، حق ہے، یہاں تک کہ حالق نیچے آ جاتا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صیح“ میں اس حدیث کا صرف یہ حصہ منقول ہے: ”نظر لگنا، حق ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی دوید بصری ہے، امام ابوحاتم رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ کمزور ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8424]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12833) اخرجه احمد فى المسند (2478,2681)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2473، 2676، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12833»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8425
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" الْعَيْنُ حَقٌّ، وَيَحْضُرُ بِهَا الشَّيْطَانُ وَحَسَدُ ابْنِ آدَمَ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" الْعَيْنُ حَقٌّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
" الْعَيْنُ حَقٌّ، وَيَحْضُرُ بِهَا الشَّيْطَانُ وَحَسَدُ ابْنِ آدَمَ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" الْعَيْنُ حَقٌّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نظر لگنا حق ہے، اور اس کے ساتھ شیطان موجود ہوتا ہے، اور انسان کا حسد ہوتا ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس میں سے یہ حصہ منقول ہے: ”نظر لگنا، حق ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8425]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (439/2)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5408، 5600، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9376»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8426
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ مَعَهُ وَسَارَ مَعَهُ نَحْوَ مَكَّةَ، حَتَّى إِذَا كَانَ بِشِعْبِ الْخَرَّارِ مِنَ الْجُحْفَةِ اغْتَسَلَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ، وَكَانَ رَجُلًا أَبْيَضَ حَسَنَ الْجِسْمِ وَالْجِلْدِ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ أَخُو بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ وَهُوَ يَغْتَسِلُ فَقَالَ: مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ وَلَا جِلْدَ مُخَبَّأَةٍ، فَلُبِطَ سَهْلٌ، فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ لَكَ فِي سَهْلٍ؟ وَاللَّهِ مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ وَلَا يُفِيقُ، قَالَ:" هَلْ تَتَّهِمُونَ فِيهِ مَنْ أَحَدٍ؟" قَالُوا: عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ، فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ، فَتَغَيَّظَ عَلَيْهِ، وَقَالَ:" عَلَامَ يَقْتُلُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ؟ هَلَّا إِذَا رَأَيْتَ مَا يُعْجِبُكَ بَرَّكْتَ؟!" ثُمَّ قَالَ: اغْتَسِلْ. فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ وَمَرْفِقَيْهِ وَرُكْبَتَيْهِ وَأَطْرَافَ رِجْلَيْهِ وَدَاخِلَةَ إِزَارِهِ فِي قَدَحٍ، ثُمَّ صَبَّ ذَلِكَ الْمَاءَ عَلَيْهِ، يَصُبُّهُ رَجُلٌ عَلَى رَأْسِهِ وَظَهْرِهِ مِنْ خَلْفِهِ، ثُمَّ يُلْقِي الْقَدَحَ وَرَاءَهُ، فَفَعَلَ بِهِ ذَلِكَ، فَرَاحَ سَهْلٌ مَعَ النَّاسِ لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ: وَشَرِبَ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ: وَشَرِبَ مِنْهُ.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے، وہ بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے، یہ لوگ مکہ کی طرف جا رہے تھے، یہاں تک کہ ”جحفہ“ کے مقام پر موجود ”خراز“ کی گھاٹی میں، سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ نے غسل کرنا شروع کیا، وہ ایسے شخص تھے، جو گورے چٹے تھے ان کا جسم اور جلد خوبصورت تھے، عامر بن ربیعہ جس کا تعلق بنو عدی بن کعب سے تھا۔ اس نے انہیں غسل کرتے ہوئے دیکھ لیا، تو کہا: میں نے آج کی طرح کی خوبصورت جلد، تو کسی پردہ نشین عورت کی بھی نہیں دیکھی، تو سیدنا سہل رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے، انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کیا آپ سہل کے حوالے سے کچھ کریں گے؟ اللہ کی قسم! یہ نہ، تو سر اٹھا رہے ہیں اور نہ ہی انہیں ہوش آ رہا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس کے حوالے سے کسی پر الزام عائد کرتے ہو؟ لوگوں نے کہا: عامر بن ربیعہ پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عامر بن ربیعہ کو بلایا اور اس پر غصے کا اظہار کیا اور فرمایا: تم میں سے کوئی ایک اپنے بھائی کو کس بنیاد پر قتل کرنا چاہتا ہے؟ جب تم نے وہ چیز دیکھی، جو تمہیں اچھی لگی، تو تم نے برکت کی دعا کیوں نہیں دی؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم غسل کرو! انہوں نے اپنے چہرے دونوں بازؤں، دونوں کہنیوں، دونوں گھٹنوں، پاؤں کے کناروں اور تہبند کے اندرونی حصے کو ایک پیالے میں دھویا، پھر وہ پانی ان صاحب پر ڈال دیا گیا، وہ اُن صاحب کے سر اور ان کی پشت پر ڈالا گیا، پھر پیالہ ان کے پیچھے رکھا گیا اور وہاں بھی ایسا کیا گیا، تو سیدنا سہل رضی اللہ عنہ لوگوں کے ساتھ روانہ ہو گئے، یوں جیسے انہیں کبھی کوئی تکلیف لاحق نہیں ہوئی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: انہوں نے اس پانی کو پیا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8426]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: انہوں نے اس پانی کو پیا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8426]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5579,5582) اخرجه احمد فى المسند (486/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8427
وَفِي رِوَايَةٍ لِلطَّبَرَانِيِّ أَيْضًا: فَمَرَّ بِهِ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ وَقَالَ فِيهِ:
" مَا يَمْنَعُ أَحَدَكُمْ إِذَا رَأَى مِنْ أَخِيهِ مَا يُعْجِبُهُ مِنْ نَفْسِهِ أَوْ مَالِهِ أَنْ يُبَرِّكَ عَلَيْهِ؟ فَإِنَّ الْعَيْنَ حَقٌّ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ ضَعْفٌ.

امام طبرانی کی ایک روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ان صاحب کے پاس سے گزرا اور اس روایت میں یہ الفاظ ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”جب کوئی شخص اپنے بھائی میں کوئی ایسی چیز دیکھتا ہے، جو اسے اچھی لگتی ہے خواہ اس کا تعلق اس کے وجود سے ہو، یا اُس کے مال سے ہو، تو کیا چیز اس کے لئے رکاوٹ بنتی ہے کہ وہ اُس کے لئے برکت کی دعا کرے، بے شک نظر لگنا،۔ حق ہے“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اور امام طبرانی کی اسناد میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8427]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5581)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8428
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى إِذَا كَانَ بِالْخَرَّارِ دَخَلَ مَاءً يَغْتَسِلُ، وَكَانَ رَجُلًا وَضَّاءً، فَمَرَّ بِهِ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ فَقَالَ: لَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ حُسْنَ شَيْءٍ وَلَا جِلْدَ مُخَبَّأَةٍ، فَمَا لَبِثَ سَهْلٌ أَنْ لُبِطَ بِهِ، فَدَعَا لَهُ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" عَلَامَ يَقْتُلُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ؟ مَنْ تَتَّهِمُونَهُ بِهِ؟" قَالُوا: عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ. فَدَعَا عَامِرًا، وَدَعَا بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ، فَأَمَرَ عَامِرًا فَغَسَلَ وَجْهَهُ فِي الْمَاءِ، وَأَطْرَافَ يَدَيْهِ وَرُكْبَتَيْهِ، وَأَطْرَافَ قَدَمَيْهِ، ثُمَّ أَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَبْعَيْ إِزَارِ عَامِرٍ وَدَاخِلَتَهُ، فَغَمَرَهَا فِي الْمَاءِ، ثُمَّ أَفْرَغَ الْإِنَاءَ عَلَى رَأْسِ سَهْلٍ، وَأَكْفَأَ الْإِنَاءَ مِنْ دُبُرِهِ، فَأُطْلِقَ سَهْلٌ لَا بَأْسَ بِهِ.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے، یہاں تک کہ جب وہ ”خراز“ کے مقام پر پہنچنے، تو وہ پانی میں غسل کرنے کے لئے داخل ہوئے، وہ ایک وجیہ و شکیل شخص تھے، عامر بن ربیعہ ان کے پاس سے گزرے، تو بولے: میں نے آج کی طرح کی خوبصورتی اور اتنی (خوبصورت) جلد تو کبھی کسی پردہ نشین عورت کی بھی نہیں دیکھی، تو اسی وقت سیدنا سہل رضی اللہ عنہ اس وقت بے ہوش ہو کر پڑے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے دعا کی اور فرمایا: کوئی شخص اپنے بھائی کو کس بنیاد پر قتل کرنا چاہتا ہے؟ تم کس پر اس کے حوالے سے الزام عائد کرتے ہو، لوگوں نے کہا: عامر بن ربیعہ پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عامر کو بلوایا، آپ نے ایک برتن منگوایا جس میں پانی موجود تھا، آپ نے عامر کو حکم دیا، عامر نے اس پانی میں منہ دھویا، دونوں بازو دھوئے، دونوں گھٹنے دھوئے پاؤں کے کنارے دھوئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عامر کے تہبند کے ڈب کو پکڑا اور انہیں پانی میں ڈبو دیا، پھر وہ پانی آپ نے سہل کے سر پر بہایا اور ان کی پشت پر برتن کو اوندھا کر دیا، تو سیدنا سہل رضی اللہ عنہ یوں کھڑے ہو گئے، جیسے انہیں کوئی تکلیف نہیں تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8428]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5573,5574)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8429
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِنَّ الْعَيْنَ حَقٌّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي أُمَامَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَرَوَى حَدِيثَ أَبِي أُمَامَةَ، كَمَا رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ زَادَ: أَحْسَبُهُ قَالَ: وَأَمَرَهُ فَحَسَا مِنْهُ حُسْوَاتٍ. وَرِجَالُ هَذِهِ الرِّوَايَةِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”بے شک نظر لگنا، حق ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن ابوامامہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، انہوں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث اسی طرح نقل کی ہے، جس طرح امام ابن ماجہ نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا تھا کہ انہوں نے اس میں سے چند گھونٹ بھی بھرے تھے“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8429]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5579)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8430
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: انْطَلَقْتُ أَنَا وَسَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ نَلْتَمِسُ حُمُرًا، فَوَجَدْنَا حُمُرًا وَغَدِيرًا، قَالَ: وَكَانَ أَحَدُنَا يَسْتَحِي أَنْ يَغْتَسِلَ وَأَحَدٌ يَرَاهُ، فَاسْتَتَرَ مِنِّي حَتَّى إِذَا رَأَى أَنْ قَدْ فَعَلَ، نَزَعَ جُبَّةً عَلَيْهِ مِنْ كِسَاءٍ، ثُمَّ دَخَلَ الْمَاءَ، فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ نَظْرَةً فَأَعْجَبَنِي خَلْقُهُ، فَأَصَبْتُهُ بِعَيْنِي، فَأَخَذَتْهُ قَعْقَعَةٌ وَهُوَ فِي الْمَاءِ، فَدَعَوْتُهُ فَلَمْ يُجِبْنِي، فَانْطَلَقْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ الْخَبَرَ، فَقَالَ:" أَذْهِبْ حَرَّهَا وَبَرْدَهَا وَوَصْبَهَا"، ثُمَّ قَالَ:" قُمْ" فَقَامَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مِنْ نَفْسِهِ أَوْ مَالِهِ أَوْ أَخِيهِ مَا يُعْجِبُهُ، فَلْيَدْعُ بِالْبَرَكَةِ، فَإِنَّ الْعَيْنَ حَقٌّ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ:" الْعَيْنُ حَقٌّ" فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أُمَيَّةُ بْنُ هِنْدٍ، وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اور سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ گدھے تلاش کرنے کے لئے نکلے ہمیں ایک جگہ پر گدھے بھی ملے اور تالاب بھی مل گیا، راوی کہتے ہیں: ہم میں سے کوئی ایک شخص اس بات سے شرم محسوس کرتا تھا کہ جب وہ غسل کر رہا ہو، تو کوئی اُسے دیکھے، تو سہل نے مجھ سے پردہ کر لیا، یہاں تک کہ جب انہوں نے دیکھا کہ وہ پردے میں چلے گئے، تو انہوں نے اپنے جسم پر موجود چادر کو، جو جبہ کے طور پر لی ہوئی تھی، اسے اتارا اور پانی میں داخل ہو گئے، جب میں نے ان کی طرف دیکھا تو ان کی جسامت مجھے اچھی لگی میری نظر انہیں لگ گئی، انہیں کپکپاہٹ نے اپنی گرفت میں لے لیا، حالانکہ اس وقت وہ پانی میں تھے، میں نے انہیں بلایا لیکن انہوں نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور میں نے آپ کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کی گرمی، ٹھنڈک اور تکلیف رخصت کر دے، پھر آپ نے فرمایا: تم کھڑے ہو جاؤ! جب وہ کھڑے ہو گئے، تو آپ نے فرمایا: جب کوئی شخص اپنی جان یا مال کے حوالے سے، یا اپنے بھائی کے حوالے سے کوئی ایسی چیز دیکھے جو اسے اچھی لگے، تو اسے برکت کی دعا کرنی چاہیے، کیونکہ نظر لگنا حق ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت میں سے صرف یہ حصہ نقل کیا ہے: ”نظر لگنا، حق ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی امیہ بن ہند ہے، اور وہ مستور ہے، کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8430]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (7195) اخرجه احمد فى المسند (447/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف