الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابٌ فِي ذُيُولِ النِّسَاءِ .
عورتوں کے دامن کا بیان
حدیث نمبر: 8542
عَنْ عُمَرَ قَالَ: ذُكِرَ نِسَاءُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا يُدْلِينَ مِنَ الثِّيَابِ؟ قَالَ:" شِبْرًا" فَقُلْنَ: شِبْرٌ قَلِيلٌ تَخْرُجُ مِنْهُ الْعَوْرَةُ قَالَ:" فَذِرَاعًا" قُلْنَ: تَبْدُو أَقْدَامُهُنَّ قَالَ:" ذِرَاعًا لَا يَزِدْنَ عَلَى ذَلِكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ الْحِوَارِيِّ الْعَمِّيُّ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَضَعَّفَهُ أَكْثَرُ الْأَئِمَّةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ الْحِوَارِيِّ الْعَمِّيُّ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَضَعَّفَهُ أَكْثَرُ الْأَئِمَّةِ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے بارے میں ذکر کیا گیا کہ وہ کتنا دامن لٹکا سکتی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک بالشت، آن ازواج نے عرض کی: ایک بالشت، تو تھوڑا ہوتا ہے، اس میں پردے والا حصہ، تو نکل آئے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک ذراع، انہوں نے عرض کی: اس صورت میں، تو قدم ظاہر ہوں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ذراع اس سے زیادہ نہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زید بن حواری عمی ہے جس کی توثیق کی گئی ہے اکثر ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8542]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زید بن حواری عمی ہے جس کی توثیق کی گئی ہے اکثر ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8542]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 176، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9959»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8543
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقَامَ بَعْضَ نِسَائِهِ وَشَبَرَ مِنْ ذَيْلِهَا شِبْرًا أَوْ شِبْرَيْنِ وَقَالَ:" لَا تَزِدْنَ عَلَى هَذَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بعض ازواج کو کھڑا کیا اور ان کے دامن میں سے ایک یا دو بالشت لٹکا کر فرمایا: تم اس سے زیادہ نہ کرنا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8543]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8543]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3796)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8544
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَبَرَ لِفَاطِمَةَ مِنْ عَقِبِهَا شِبْرًا وَقَالَ:" هَذَا ذَيْلُ الْمَرْأَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی پشت سے ان کا دامن ایک بالشت لٹکایا اور فرمایا: عورت کا دامن اتنا ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8544]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8544]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5932»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف