🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

35. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَرِيرِ وَالذَّهَبِ .
ریشم اور سونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8646
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: مَنْ لَبِسَ ثَوْبَ حَرِيرٍ أَلْبَسَهُ اللَّهُ ثَوْبًا مِنْ نَارٍ لَيْسَ مِنْ أَيَّامِكُمْ وَلَكِنْ مِنْ أَيَّامِ اللَّهِ الطِّوَالِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ رَجَاءِ بْنِ الْجَارُودِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جو شخص ریشمی کپڑا پہنے گا اللہ تعالیٰ اسے آگ سے بنا ہوا کپڑا پہنائے گا، اور وہ دن تمہارے دنوں کے حساب سے نہیں ہو گا بلکہ اللہ تعالیٰ کے طویل دنوں کے حساب سے ہو گا۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد رجاء بن جارود کے حوالے سے نقل کی ہے۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8646]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3001)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8647
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي رُقَيَّةَ قَالَ: سَمِعْتُ مَسْلَمَةَ بْنَ مَخْلَدٍ، وَهُوَ قَائِمٌ عَلَى الْمِنْبَرِ، وَهُوَ يَخْطُبُ النَّاسَ، وَهُوَ يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَمَا لَكُمْ فِي الْعَصَبِ وَالْكَتَّانِ مَا يُغْنِيكُمْ عَنِ الْحَرِيرِ؟ وَهَذَا رَجُلٌ فِيكُمْ يُخْبِرُكُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُمْ يَا عُقْبَةُ، فَقَامَ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ [ وَأَنَا أَسْمَعُ ] فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ". وَأَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا حُرِمَهُ أَنْ يَلْبَسَهُ فِي الْآخِرَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ.
ہشام بن ابورقیہ بیان کرتے ہیں: میں نے مسلمہ بن مخلد کو سنا وہ منبر پر کھڑے ہوئے لوگوں کو خطبہ دے رے تھے اور یہ کہہ رہے تھے اے لوگو! کیا عصب اور کتان (نامی مخصوص قسم کے دو کپڑوں) میں وہ چیز نہیں ہے جو تمہیں ریشم سے بے نیاز کر دے یہ صاحب تمہارے درمیان موجود ہیں یہ تمہیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایک چیز بیان کریں گے اے سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ آپ کھڑے ہو جائیں، تو سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے (راوی کہتے ہیں:) میں یہ بات خود سن رہا تھا انہوں نے یہ بات بیان کی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹی بات منسوب کرے وہ جہنم میں جانے کے لئے تیار رہے“۔ (سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے پھر یہ فرمایا:) میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص دنیا میں ریشم پہنے گا وہ اس بات سے محروم رہے گا کہ آخرت میں اسے پہنے“۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8647]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1751) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (327/17) اخرجه احمد فى المسند (156/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16978»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8648
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَهُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ عَلَيْهِ جُبَّةُ سِيجَانٍ مَزْرُورَةٌ بِالدِّيبَاجِ فَقَالَ: أَلَا إِنَّ صَاحِبَكُمْ هَذَا يُرِيدُ يَضَعُ كُلَّ فَارِسٍ وَيَرْفَعُ كُلَّ رَاعٍ ابْنَ رَاعٍ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَجَامِعِ جُبَّتِهِ وَقَالَ:" لَا أَرَى عَلَيْكَ لِبَاسَ مَنْ لَا يَعْقِلُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِي وَصِيَّةِ نُوحٍ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے ایک دیہاتی شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا جس کے جسم پر سیجان کا جبہ تھا جو دیباج سے آراستہ تھا۔ اس نے کہا: خبردار! تمہارا یہ ساتھی یہ چاہتا ہے کہ ہر شہسوار کو پست کر دے اور ہر چرواہے کو بلند کر دے جو چرواہے کا بیٹا ہو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے جبہ کے گریبان کو پکڑا اور فرمایا: میں تم پر اس شخص کا لباس نہ دیکھوں جس کو عقل نہیں ہوتی۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں ذکر کی ہے جو اس سے پہلے سیدنا نوح علیہ السلام کی وصیت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8648]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2998) اخرجه احمد فى المسند (225/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6547، وأخرجه فتح الباري برقم: 6042، 6706»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8649
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَلْبَسْهُ فِي الْآخِرَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص دنیا میں ریشم پہنے گا وہ آخرت میں اسے نہیں پہنے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8649]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9779)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9779»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8650
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْحَرِيرِ وَالْقَزِّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم اور قز (ریشم کی ایک قسم) سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8650]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3000)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8651
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ جُبَّةُ سُنْدُسٍ فَمَا رَأَيْنَا مُنْذُ زَمَانٍ أَجْمَلَ مِنْهُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ، فَقَامَ فَزِعًا فَنَزَعَهَا ثُمَّ خَرَجَ فِي بُرْدِ حِبَرَةٍ فَقَالَ:" الْحَرِيرُ لِبَاسُ أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْ لَبِسَهُ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَلْبَسْهُ فِي الْآخِرَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ بَكْرِ بْنِ دَابٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ کے جسم پر سندس کا جبہ موجود تھا ہم نے ایک طویل عرصے سے اس سے زیادہ خوبصورت لباس نہیں دیکھا تھا، پھر آپ پریشانی کے عالم میں کھڑے ہوئے پھر آپ نے اسے اتار دیا پھر آپ حبرہ کی چادر پہن کر تشریف لائے، اور ارشاد فرمایا: ”ریشیم اہل جنت کا لباس ہے جو شخص دنیا میں اسے پہنے گا وہ آخرت میں اسے نہیں پہنے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن بکر بن داب ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8651]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5588»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8652
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: رَأَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جُبَّةً مَحْبِيَّةً بِحَرِيرٍ فَقَالَ:" طَوْقٌ مِنْ نَارٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم لگا ہوا جبہ دیکھا، تو ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن، یہ آگ کا طوق ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور معجم کبیر میں س کی ماند نقل کی ہے۔ اور یہ امام بزار نے بھی نقل کی ہے۔ امام بزار کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8652]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2999) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (118/20)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7996»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8653
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُهْدِيَتْ لَهُ حُلَّةٌ سِيَرَاءُ فَأَرْسَلَ بِهَا إِلَى عَلِيٍّ فَرَاحَ وَهِيَ عَلَيْهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا أَرْضَى لَكَ مَا لَا أَرْضَى لِنَفْسِي، إِنِّي لَمْ أَكْسُكَهَا لِتَلْبَسَهَا إِنَّمَا كَسَوْتُكَهَا لِتَجْعَلَهَا خُمُرًا بَيْنَ الْفَوَاطِمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک سیرائی حلہ تحفے کے طور پر دیا گیا وہ آپ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بھیج دیا جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے، تو انہوں نے وہ حلہ پہنا ہوا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس چیز سے میں اپنی لئے راضی نہیں ہوں اس سے میں تمہارے لئے بھی راضی نہیں ہوں گا یہ میں نے تمہیں اس لئے نہیں دیا تھا کہ تم اسے پہن لو یہ میں نے تمہیں اس لئے دیا تھا تاکہ تم فاطمہ نامی خواتین کو اس کی چادریں بنوا دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8653]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (437/24)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4011»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8654
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ عُمَرَ قَالَا: أُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِحُلَلٍ فَبَعَثَ إِلَى عُمَرَ بِحُلَّةٍ، فَجَاءَ عُمَرُ بِحُلَّتِهِ يَحْمِلُهَا عَلَى بَدَنِهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ بَعَثْتَ إِلَيَّ بِهَذِهِ الْحُلَّةِ الْحَرِيرِ وَقَدْ قُلْتَ فِيهَا مَا قُلْتَ؟ فَقَالَ:" إِنِّي لَمْ أَبْعَثْ بِهَا إِلَيْكَ لِتَلْبَسَهَا وَلَكِنْ بِعْهَا وَاسْتَنْفِعْ بِثَمَنِهَا".
قُلْتُ: حَدِيثُ ابْنُ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ بِنَحْوِهِ وَحَدِيثُ ابْنُ عَبَّاسٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعِبْرِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حلے لائے گئے آپ نے ایک حلہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھیجوا دیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ وہ حلہ لائے انہوں نے اسے اٹھایا ہوا تھا انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے یہ ریشمی حلہ میری طرف بھیجوا دیا ہے، جبکہ ریشم کے بارے میں آپ پہلے یہ بات ارشاد فرما چکے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ میں نے تمہاری طرف اس لئے نہیں بھیجوایا ہے کہ تم اسے پہن لو بلکہ تم اسے فروخت کرو اور اس کی قیمت کے ذریعے نفع حاصل کرو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: صحیح میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے اس کی مانند روایت منقول ہے، اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث کو امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کیا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عبیداللہ عبری ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8654]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5340»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8655
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَلْبَسْ حَرِيرًا وَلَا ذَهَبًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، وہ ریشم اور سونا نہ پہنے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8655]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21745، 21746، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7769، 7782، 7783، 7784، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3192»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں